Tag: UN general assembly

  • امریکی صدر خود خودکش مشن پر ہیں، شمالی کورین وزیر خارجہ

    امریکی صدر خود خودکش مشن پر ہیں، شمالی کورین وزیر خارجہ

    نیویارک : شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر خود خودکش مشن پر ہیں، شمالی کوریا کو دھمکی دینے سے پہلے امریکاکودو بارسوچنا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی اور نہیں امریکی صدرخودخودکش مشن پر ہیں،شمالی کوریا کو دھمکی دینے سے پہلے امریکا کو دو بارسوچنا چاہئے۔

    شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیار رکھنے والی ذمہ دار ریاست ہے،اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں، امریکا اصل خطرہ ہے، امریکا کی وجہ سے ہی ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہونا پڑا۔

    ری یونگ ہو نے اپنے خطاب میں کہا کہ شمالی کوریا نیوکلیئر فورس مکمل کرنے کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، ٹرمپ کو اپنی تقریر کی قیمت چکانا ہوگی۔

    وزیرِ خارجہ ری یونگ ہو نے صدر ٹرمپ کی جنرل اسمبلی میں کئی گئی تقریر سے متعلق کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ان پر طاقت کا بھوت سوار ہے۔


    مزید پڑھیں : مجبور کیا گیا تو شمالی کوریا کی تباہی کے علاوہ دوسرا آپشن نہیں ہوگا، ٹرمپ


    یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ راکٹ مین خودکشی کی طرف جارہا ہے، شمالی کوریا نے اپنے لاکھوں عوام کو بھوکا مارنے کا جرم کیا، شمالی کوریا کا جوہری قوت کا حصول دنیا کو تباہی میں ڈال رہا ہے، مجبور کیا گیا تو شمالی کوریا کی تباہی کے علاوہ دوسرا آپشن نہیں ہوگا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کی فنڈنگ اور ٹھکانے ختم کرنا ہوں گے، دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے ممالک کے احتساب کا وقت آگیا ہے، اسلامی ممالک سے خطاب میرے لیے اعزاز تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت نے پاکستان کا امن فارمولہ مسترد کردیا، مسئلہ کشمیر سے راہ فراراختیار کرلی

    بھارت نے پاکستان کا امن فارمولہ مسترد کردیا، مسئلہ کشمیر سے راہ فراراختیار کرلی

    نیویارک: بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران پاکستان کی جانب سے امن کی پیش کش کا جواب روایتی بھارتی ہٹ دھرمی سے دیا۔

    وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز اقوام متحدہ میں تقریرکے دوران چار نکاتی امن فارمولہ پیش کیا تھا۔

    بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کی جانب سے قیام امن کی پیشکش کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ چارنکاتی امن فارمولے کی ضرورت نہیں ہے۔

    اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے وہی روایتی اورکمزورموقف اپنایا گیا کہ پاکستان دہشت گردی پربات کرے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ دنوں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس میں کئی پاکستانی شہری زخمی جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

    پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سترویں اجلاس کے موقع پر مسئلہ کشمیراوربھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پربلاجوازبھارتی فائرنگ کا معاملہ انتہائی موثراندازمیں ساری دنیا کے سامنے رکھا ہے۔

    بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے امن قائم کرنے کی پیشکش کا انتہائی بودا جواب دے کرثابت کردیا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا سامنا نہیں کرسکتا۔

  • اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرپراپنی قراردادوں پرعمل درآمد کرانے میں ناکام رہا ہے، نوازشریف

    اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرپراپنی قراردادوں پرعمل درآمد کرانے میں ناکام رہا ہے، نوازشریف

    اسلام آباد/ نیویارک: وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سترویں اجلاس سے خطاب کررہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں ناکام رہا ہے۔

    وزیراعظم عالمی رہنماوٗں کے سامنے آپریشن ضرب عضب، پاک بھارت کشیدگی اور سلامتی کونسل میں اصلاحات جیسے اہم معاملات پر گفتگو کی۔

    وزیراعظم کی تقریر میں افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششیں بھی زیر گفتگو آئیں۔

    وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سترویں اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماوٗں سے کی جانے والی تمام ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیرکو مرکزی اہمیت دی ہے اورعالمی سطح پر پاکستان کا موقف اجاگر کیا ہے۔

    انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سترویں اجلاس سے انگریزی زبان میں خطاب کیا۔


    وزیراعظم کا خطاب


     وزیر اعظم نے اپنی تقریر کے آغاز میں اقوام متحدہ کے کردار کو مجموعی طور پرسراہتے ہوئے کہا کہ اقواممتحدہ نے سرد جنگ کے زمانے میں دنیا کو محفوظ جگہ بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لئے اقوام متحدہ کا کردار انتہائی اہم ہے پاکستان ایک زیادہ متحرک اور جمہوری سلامتی کونسل کا خواہاں ہے۔

    دہشت گردی کے خلاف جنگ

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہونے والا ملک ہے اور ہمارے شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کی قربانیاں دی ہیں، ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور ہم دنیا بھر سےدہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔

    مسئلہ فلسطین

    وزیراعظم نے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ فلسطین کے حل میں اپنا کردار ادا کرے اور پاکستان کی خواہش ہے کہ فلسطین اقوام متحدہ کا مستقل رکن بنے۔

    نواز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ مسلمان ساری دنیا میں مشکلات کا شکار ہیں، اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر فلسطین کا پرچم دیکھ کر خوشی ہوئی۔

    افغانستان میں قیام امن

    افغانستان میں قیام امن پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازعات دونوں میں سے کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہیں اور پر امن اور مستحکم افغانستان ہی پاکستان کی خواہش ہے۔

    افغانستان میں قیام امن کےلئے انہوں نے چین کےکردار کو بھی سراہا۔

    مسئلہ کشمیر

    وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر عالمی رہنماوٗں کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان 1947 سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ کی وجہ ہے۔

    اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود کشمیری آج بھی حقِ خود ارادیت سے محروم ہیں اور ان کے خلاف بدترینریاستی آپریشن جاری ہے جس کے سبب ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہیرد ہوچکے ہیں۔

     انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کے معاملے میں اپنی قراردادوں پرعمل کرانے میں ناکام رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کا لازمی حصہ ہیں اور مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں پائیدار قیام امن ممکن نہیں ہے۔

    وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کو ان کا حقِ خود ارادیت دلانے کے لئے کوشاں ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ باوجود اسکے کہ ہم پر امن ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں  لیکن لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے جارحیت برھتی ہی جارہی ہے جوکہ کشیدگی میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت چھ امور پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں کیونکہ مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتا، سیاچن جو کہ دنیا کا بلند ترین میدان جنگ ہے وہاں سے فوجوں کی غیر مشروط واپسی ہونی چاہیئے۔

  • سندھ کی 2طالبات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسٹوڈنٹس ریپریزنٹیٹیو کونسل کی ممبر منتخب

    سندھ کی 2طالبات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسٹوڈنٹس ریپریزنٹیٹیو کونسل کی ممبر منتخب

    کراچی : سندھ کے سرکاری اسکولوں کی دو طالبات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسٹوڈنٹس ریپریزنٹیٹیو کونسل کی ممبر منتخب ہوگئی ہیں۔

    سندھ کے سرکاری اسکولوں کی دو طالبات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کیلئے منتخب کی گئی ہیں، جو جنرل اسمبلی میں بچوں کی شادی اور بچوں کے حقوق کے موضوعات پر اپنے مقالے پیش کرے گی۔

    پاکستان کیلئے یہ ایک عالمی اعزاز ہے کہ سرکاری اسکولوں سے تعلق رکھنے والی کم عمر طالبات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی سفارشات بھی پیش کریں گی ، دونوں طالبات کا انتخاب کل پاکستان بنیاد پر مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات کے درمیان سخت مقابلے کے بعد عمل میں آیا۔

    تیئیس ستمبر کو نیویارک جانے والی طالبات میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ٹھٹھہ کی درخشاں جوکھیو اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ساکرو کی ثناء آرائیں شامل ہیں ۔

    گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ٹھٹھہ کی پرنسپل زینب شاہین کے مطابق یہ اعزاز پوری پاکستان کی طالبات کیلئے ہے، انہوں نے بتایا کہ دونوں طالبات اسٹوڈنٹس ریپریزنٹیڈیو کونسل کے ممبر کی حیثیت سے شرح خواندگی پروگرام پروجیکٹ پر اظہار خیال کریں گی ۔

    شرح خواندگی پروگرام حکومت پاکستان کے پلان کا حصہ ہے ، پروجیکٹ کا بنیادی مقصد پرائمری تعلیم پر توجہ دینا ہے، ٹھٹھہ اور ساکرو کے 24 اسکولوں میں سے ان طالبات کا انتخاب کیا گیا، اسکول پرنسپل کے مطابق دونوں طالبات کا تعلق غریب اور متوسط گھرانوں سے ہے۔

  • اقوام متحدہ میں فلسطین کی ایک بار پھر فتح

    اقوام متحدہ میں فلسطین کی ایک بار پھر فتح

    نیویارک : امریکہ اور اسرائیل سمیت یورپی یونین کی اکثریت ہار گئی، اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں فلسطین کا پرچم لہرانے کی قرارداد جنرل اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

    فلسطینی وزیراعظم نے قرارداد کی کامیابی کو اقوام متحدہ کی رکنیت جانب پیش قدمی قراردیا ہے، امریکہ اور اسرائیل کی مخالفت کے باوجود فلسطینی قرارداد نے جنرل اسمبلی میں ایک سو ترانوے میں سے ایک سو انیس ووٹ حاصل کیے۔

    یورپی یونین کے زیادہ تر ارکان نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیے تاہم فرانس سمیت آدھا درجن ای یو ممبرز نے قرارداد کی حمایت کی۔

    قرارداد کے مطابق مبصر ریاست کے پرچم کو بیس دن کے اندر ہیڈکوارٹر پر لہرانا ہوگا، فلسطینی ڈپلومیٹس پرامید ہیں، تیس ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے فلسطینی صدر کے خطاب تک پرچم لہرا دیا جائے گا۔

  • پاکستان کے ساتھ پرامن باہمی مذاکرات پرتیارہیں، مودی

    پاکستان کے ساتھ پرامن باہمی مذاکرات پرتیارہیں، مودی

    نیویارک: بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے، اس معاملے پر پاکستان ہم سے براہ راست بات چیت کرے تاہم اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر پربحث کرنے کا مناسب فورم نہیں اورنہ ہی کوئی متنازع معاملہ یہاں اٹھایا جانا چاہئے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی قسمت اس کے ہمسایوں سے جڑی ہوتی ہے،پاکستان کے ساتھ پرامن باہمی مذاکرات پرتیار ہیں، ایک ایسا پر امن ماحول جس پردہشت گردی کے سائے نہ ہوں لیکن خطے پر دہشت گردی کے بادل منڈلا رہے ہیں اور پاکستان کو پرامن اورسازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے ذمہ داری لینا ہو گی۔

    بھارت نے ہمیشہ پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے، ہماری حکومت آئی تو ہم بھی نے ان کوششوں کو جاری رکھا لہذاٰ جب کشمیرمیں سیلاب آیا تو ہم نے پاکستان کوامداد کی پیشکش کرکے اس کا عملی ثبوت بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ایک تاریخی تبدیلی کا آغاز ہوا ہے، ایسی تبدیلی بھارت میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔

    دنیا کے ہرملک کا ایک نظریہ ہوتا ہےاوربھارت ہمیشہ سے ہی دنیا میں امن وآشتی اوردوستانہ تعلقات کا خواہاں رہا ہے، بھارت نے ہمیشہ دنیا میں بہترمواقع کی فراہمی کی بات کی ہے اوراس ضمن میں کئی قربانیاں بھی دی ہیں، ہم آئندہ بھی مل جل کر کام کرنے پر زور دیتے رہیں گے کیونکہ ہم دنیا کو ایک خاندان کی طرح دیکھتے ہیں۔

    اس قبل خطاب کا آغاز کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں پہلی باراس فورم پر بات کر رہا ہوں، یہاں بات کرنا میرے لئے اعزازکی بات ہے، بھارت دنیا کی ایک بڑی آبادی ہے اورمیں وہاں کا منتخب وزیر اعظم ہوں اس لئے سمجھتا ہوں کہ دنیا ہم سے کیا توقع کرتی ہے اور بھارتی عوام کی کیا ضروریا ت ہیں، ہم چاہتے ہیں یہ دنیا جی فوراورجی ایٹ سے آگے جی آل کی طرف جائے۔