Tag: UN High Commissioner

  • پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو شدید خطرہ لاحق ہے، اقوام متحدہ

    پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو شدید خطرہ لاحق ہے، اقوام متحدہ

    جنیوا : اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکرترک نے کہا ہے کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

    جنیوا میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وولکر ترک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تشدد میں اضافہ اور گرفتاریاں لمحہ فکریہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مرضی کے قوانین کے تحت گرفتاریاں من مانی حراست کے مترادف ہیں، شہریوں کیخلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے جانے پرتشویش ہے۔

    وولکرترک کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں میں شہری مقدمات عالمی انسانی حقوق قوانین کی خلاف ورزی ہیں، 9مئی کے واقعات کی فوری، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائی جائے۔

    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے مزید کہا کہ محفوظ اور خوشحال پاکستان کا واحد راستہ انسانی حقوق جمہوری عمل اور قانون کی حکمرانی میں مضمر ہے۔

  • بھارت کو انسانی حقوق کے تحفظ کا پابند بنایا جائے: پاکستان کا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کو خط

    بھارت کو انسانی حقوق کے تحفظ کا پابند بنایا جائے: پاکستان کا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کو خط

    اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کو انسانی حقوق کے تحفظ کا پابند بنایا جائے، بھارت قونصلر تعلقات کے معاملے میں ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط لکھ دیا، خط میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان کو بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔

    خط کے مطابق اگست 2020 میں راجستھان میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے ماورائے عدالت قتل کی رپورٹ سامنے آئی، ابھی تک نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کو تفصیلات نہیں دی گئیں۔ واقعے کے خلاف انکوائری ہوئی نہ مقتولین کے ورثا کو لاشوں تک رسائی دی گئی۔

    خط میں کہا گیا کہ یہ عالمی انسان قوانین کی سخت خلاف وزری ہے، بھارت قونصلر تعلقات کے معاملے میں بھی ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ویانا کنوشن کا مقصد عالمی امن کی خاطر خود مختار ریاستوں کا احترام کرنا ہے۔

    وزیر انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ ماورائے عدالت قتل کی آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات کے لیے یو این کے تحت تحقیقاتی ٹیم بنائی جائے، بھارت سے قتل ہونے والوں کی لاشوں کی ورثا کو حوالگی کا مطالبہ بھی کیا جائے۔

    خط میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت کو انسانی حقوق کے تحفظ کا پابند بنایا جائے، انسانی حقوق خلاف ورزیوں میں ملوث بھارتی حکام کا ریاستی استثنیٰ ختم کیا جائے۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیر اور آسام میں انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنائے، ہائی کمشنر اقوام متحدہ

    بھارت مقبوضہ کشمیر اور آسام میں انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنائے، ہائی کمشنر اقوام متحدہ

    نیویارک : اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میچل بیچلیٹ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر اور آسام میں انسانی حقوق کی پابندی اور تحفظ یقینی بنائے، کرفیو میں نرمی اور کشمیریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ آسام میں 31اگست کی فہرست سے19لاکھ لوگوں کی اخراج سے بے یقینی پھیلی ہے۔ کشمیر میں انٹرنیٹ ، مواصلاات، پرامن اجتماعات پر پابندی اور سیاسی رہنماوٴں کو گرفتار کردیا گیا ہے، بھارت کے حالیہ اقدامات سے کشمیریوں کے حقوق پر سخت تشویش ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں کشمیریوں کیخلاف کریک ڈاﺅن اور کرفیو کو فوری ختم کیا جائے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں خدمات عامہ تک عوام کی رسائی یقینی بنائے اور کشمیر کے مستقبل سے متعلق ہر فیصلے میں کشمیریوں کو شامل کیا جائے۔

    اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر نے کہا کہ آسام میں 19 لاکھ افراد کی شہریت کی منسوخی نے غیر یقینی اور پریشانی کو جنم دیا، بھارت شہریت منسوخی کیخلاف اپیلوں کے دوران قانونی ضابطوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور متاثرہ افراد کو ملک بدر یا قید نہ کرے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ختم

    انہوں نے بھارتی حکومت سے پر زور اپیل کی کہ مطلوبہ عمل میں لوگوں کی شکایات دور کی جائیں۔