Tag: UN meeting

  • دنیا نے تسلیم کرلیا کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، اسد قیصر

    دنیا نے تسلیم کرلیا کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، اسد قیصر

    اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ دنیا نے تسلیم کرلیا کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، نصف صدی بعد سلامتی کونسل کا اجلاس ہونا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیون سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق سلب کرنے پر پوری دنیا بھارتی اقدامات کی مذمت کر رہی ہے۔

    ہم نے کشمیر کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر نصف صدی بعد سلامتی کونسل کا اجلاس ہونا پاکستان کی کامیابی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا نے تسلیم کرلیا کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے، سلامتی کونسل کےاجلاس سے کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

    ایک سوال کے جواب میں اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی ٹوٹی ہے اور پاکستان بھی دنیا کے ہر فورم پر کشمیرکا مقدمہ لڑرہا ہے۔

    پورے کشمیر میں کرفیو کی وجہ سے کشمیری عوام بھوک اور اذیت میں مبتلا ہیں، اور مریضوں کو دوائیں تک میسر نہیں ہیں، ذرائع ابلاغ پر بھی پابندی ہے، انہوں نے اپیل کی کہ سلامتی کونسل کشمیر کی صورتحال مزید خراب ہونے سے بچائے۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

    وزیرِاعظم نوازشریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

    نیویارک: وزیرِاعظم نوازشریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اس سے قبل نیویارک میں وزیرِاعظم نے عالمی برادری کو واضح کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کوشاں ہے اور بیرونی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے گزشتہ روز نیویارک میں پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے وسیع پیمانے پر کوششیں جاری ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے پاکستان میں ترقی کے متعدد منصوبوں کی تعمیرمیں تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    وزیرِاعظم نے عالمی بینک کے صدر جم یانگ کِم سے بھی ملاقات کی، عالمی بینک کے صدر نے آٹھ اکتوبر کو نیویارک میں ہونے والی دیامر بھاشا ڈیم کانفرنس میں بطور مبصر شمولیت پر رضامند کا اظہار کیا ہے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارانصب العین حکومت نہیں ملک کی ترقی ہے، آئین کی بالادستی کےلئے سیاسی قوتیں متحد ہیں، دھرنے والے ناکام ہوگئے ہیں اور واپس جانا چاہتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی اور بےروزگاری کو ہرصورت میں ختم کرکے دم لیں گے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف آج اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

  • جنرل اسمبلی اجلاس، وزیرِاعظم  نیو یارک پہنچ گئے

    جنرل اسمبلی اجلاس، وزیرِاعظم نیو یارک پہنچ گئے

    نیویارک : وزیر اعظم محمد نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انسٹھویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے ہیں، نیویارک میں وزیرِاعظم کا استقبال اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان اور پاکستان کے امریکہ میں سفیر جلیل عباس جیلانی نے کیا۔

    وزیرِاعظم آج نیپال، ناروے اور ہالینڈ کے وزرائےاعظم کے ساتھ ساتھ عالمی بینک اور یورپی کمیشن کے صدور سے ملاقاتیں کریں گے۔

    امریکی صدر بارک اوباما تمام ممالک کے سربراہان کوعشایہ دیں گے، جس میں نواز شریف بھی شرکت کریں گے۔

    چھبیس ستمبر کو وزیر اعظم نواز شریف امریکی نائب صدر جو بائیڈن کےہمراہ اقوام متحدہ کے امن سے متعلق کمیٹی کےاجلاس میں شرکت کرنے کےعلاوہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔

     

  • لندن پلان بری طرح ناکام ہوگیا ہے، نوازشریف

    لندن پلان بری طرح ناکام ہوگیا ہے، نوازشریف

    لندن: وزیرِاعظم نوازشریف نےاقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ روانگی کے موقع پر لندن میں مختصر قیام کیا، ان کا کہنا تھا کہ  لندن پلان فیل ہوگیا ہے۔

    وزیرِاعظم اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرنے آج لندن سے امریکہ روانہ ہوگئے ہیں، کل پاکستان سے روانگی کے بعد انہوں نے لندن میں مختصر قیام کیا۔

    لندن میں وزیرِاعظم نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر پاکستان تحریکِ انصاف، پاکستان عوامی تحریک، مسلم لیگ ق اورآل پاکستان مسلم لیگ کے سینکڑوں کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور گونوازگو کے نعرے لگائے۔

    لندن سے امریکا روانگی کے دوران وزیرِاعظم نواز شریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لندن پلان فیل ہوگیا ہے، پوری قوم نے اسے ناکام ہوتے دیکھا ہے، ملک ترقی کی جانب گامزن ہے اور اس کی ترقی کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انسٹھویں اجلاس میں وزیرِاعظم نوازشریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وزیرِاعظم چھبیس ستمبرکو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    اس موقع پر وزیرِاعظم دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، اجلاس میں دنیا بھر کے ایک سو بیس ممالک کے رہنما شرکت کررہے ہیں۔

  • اقوام متحدہ کا اجلاس،وزیراعظم امریکا روانہ

    اقوام متحدہ کا اجلاس،وزیراعظم امریکا روانہ

    اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد نوازشریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج امریکا روانہ ہوگئے ہیں، وہ چھبیس ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انسٹھویں اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وزیرِاعظم چھبیس ستمبرکو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    اس موقع پر وزیرِاعظم دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    اجلاس میں دنیا بھر کے ایک سو بیس ممالک کے رہنما شرکت کررہے ہیں، اجلاس سے قبل مختلف ملکوں کے رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔

    جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عراق اور شام میں جاری کشیدہ صورتحال، ایران کے جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات میں تعطل، ابیولا وائرس اورموسمیاتی تبدیلیوں سمیت کئی معاملات زیر غور آئیں گے۔

  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 59واں اجلاس آج ہورہا ہے

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 59واں اجلاس آج ہورہا ہے

    نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا انسٹھواں اجلاس آج ہورہا ہے، اجلاس میں داعش اور ایبولا وائرس پربحث کی جائے گی، وزیرِاعظم نواز شریف چھبیس ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چھ روزہ اجلاس میں ایک سو بیس ممالک کے رہنما شریک ہوں گے، عراق اور شام میں جاری کشیدہ صورتحال، داعش کے بڑھتے ہوئے تسلط ، ایبولا وائرس اور موسمیاتی تبدیلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس سے قبل مخلتف ممالک کے سربراہوں نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بانکی مون اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔