Tag: UN observer

  • اقوام متحدہ کےمبصرین کا بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کادورہ

    اقوام متحدہ کےمبصرین کا بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کادورہ

    سیالکوٹ: اقوام متحدہ کے مبصرین نے ورکنگ باوٗنڈری پر بھارت کی فائرنگ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ اقوام متحدہ کے تین مبصر ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی گولہ باری سے متاثرہ علاقے میں پہنچے۔

    مبصرین نے گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اورشواہد جمع کئے۔

    مبصرین نے گولہ باری کے سبب متاثر ہونے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی اوران کے تاثرات قلم بند کئے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر گزشتہ کئی ماہ سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    بھارت کے اس جارحانہ رویے سے اب تک متعدد افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ فائرنگ کے سبب سینکڑوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    گزشتہ روز بھارت نے تمام تر حدوں کو پار کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں شدید فائرنگ کی جس کے سبب 08 افراد شہید جبکہ 50 کے لگ بھگ زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

  • بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کا فوجی مبصرین سے احتجاج

    بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کا فوجی مبصرین سے احتجاج

    راولپنڈی: پاکستان نے بھار ت کی جانب سے مسلسل سرحدی اشتعال انگیزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کے مبصر گروپ سے احتجاج کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پراقوامِ متحدہ کے فوجی مبصرین سے احتجاج کیا ہے۔

    پاکستان کی جانب سے احتجاجی نوٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کافوجی مبصرگروپ بھارتی اشتعال انگیزی کانوٹس لے۔

    نوٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج شہری املاک کو نشانہ بنارہی ہے، فوجی مبصرین کو بتایا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے 4 اگست کوکی جانے والی بلااشتعال فائرنگ سے 3 شہری شہید اور22 زخمی  ہوئے تھے۔