Tag: UN secetary general

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم،کشمیری رہنما غلام نبی فائی کا بان کی مون کوخط

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم،کشمیری رہنما غلام نبی فائی کا بان کی مون کوخط

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہدا کی تعداد چالیس سے زائد ہوگئی جبکہ کشمیری رہنما غلام نبی فائی نے کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر بان کی مون کوخط لکھ دیا ہے۔

    kash-23

    حریت رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ وادی مسلسل چھ روز سے بھارتی جارحیت کی لپیٹ میں ہیں، بھارتی فورسز کی جانب سے آگ وخون میں نہانے کے باوجود کشمیریوں عوام کے حوصلے پست نہ ہوئے۔

    کشمیری رہنما غلام نبی فائی نے بان کی مون کوخط لکھ دیا، جس میں بتایا کہ کشمیری سڑکوں پرآزادی مانگ رہے ہیں۔

    مزید پڑھیئے : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا مہلک ترین ہتھیاروں کا استعمال، درجنوں افراد نابینا

    نام نہاد جمہورت کے علمبردار بھارت نے وادی میں کرفیو لگا رگھا ہے، سیدعلی گیلانی اورمیرواعظ سمیت متعدد رہنماگرفتار ہیں،انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند ہے۔

    kash-i1

    دوسری جانب اسپتال ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز مہلک ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں جس سے درجنوں افراد نابینا ہوگئے۔

  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں، بان کی مون

    دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں، بان کی مون

    اسلام آباد: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون نے وزیراعظم نوازشریف کوٹیلی فون رابطہ کرکےوزیر اعظم نواز شریف سے سانحہ پشاور پر تعزیت کی ہے۔

    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا ٹیلیفون پر نواز شریف سے سانحہ پشاور میں ایک سو چونتیس بچوں کی شہادت پر شدی افسوس کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پوری عالمی برادری سفاکانہ واقعہ کی مذمت کرتی ہے اور مشکل کی گھڑی میں عالمی برادری پاکستان کےساتھ ہے، بان کی مون یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو عالمی برادری اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

  • غزہ میں تباہی شرمناک ہے، بان کی مون

    غزہ میں تباہی شرمناک ہے، بان کی مون

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے غزہ میں اسرائیلی حارجیت سے ہوئی تباہی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مزید بستیوں کی تعمیر سے باز رہے۔

    غزہ کے دورے میں اسرائیلی حملوں کے متاثرین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ غزہ میں جو تباہی ہوئی وہ پہلے نہیں دیکھی، اسرائیلی جارحیت سے ہوئے نقصان کا اندازہ سلامتی کونسل کے اجلاسوں اور بریفنگز میں نہیں لگایا جا سکتا۔

    بان کی مون نے کہا ہے کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پراسرائیلی بمباری کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ دو ہزار فلسطینوں کی موت اور سیکڑوں عمارتوں کی تباہی شرمناک ہے، انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہئیے، اسرائیل مقبوضہ علاقے میں مزید بستیوں کی تعمیر سے گریز کرے۔

    دوسری جانب برطانوی پارلیمان کی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی قرارد کو اسرائیل نے امن کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔