Tag: UN secetary general ban ki moon

  • امریکا، اقوام متحدہ کا مودی کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم

    امریکا، اقوام متحدہ کا مودی کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم

    نیویارک : امریکا اوراقوام متحدہ نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے کے خطے پرمثبت اثرات ہوں گے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا دورہ پاکستان نہ صرف دونوں ملکوں کے عوام بلکہ دنیا بھرکی توجہ کا مرکز بن گیا، عالمی برادری نے مودی کے دورہ پاکستان کو خطے کے لئے خوش آئند قرار دیا۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے پاکستان جانے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ امریکا دونوں ملکوں کے درمیان بہترتعلقات کا خواہاں ہے۔ پاک بھارت خوشگوار تعلقات سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا بھارتی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے خطے کے مستقبل پرمثبت اثرات ہوں گے۔دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آنے چاہئیے اوررابطوں کو فروغ دینا چاہئیے، دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات سے مذاکرات کا عمل نہ صرف جاری رہے گا بلکہ مزید مضبوط ہوگا۔

  • پاک بھارت کشیدگی،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ثالثی کی پیشکش کردی

    پاک بھارت کشیدگی،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ثالثی کی پیشکش کردی

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی ہے۔

    اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرنے لئے ایکبار پھر تیار ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاک بھارت مذاکرات میں ثالثی کی پیش کش کردی.

    سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر وزیرِاعظم نواز شریف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے متنازع کشمیر میں رائے شماری کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ اپنی قرارداد پر عمل کرائے.

  • نیویارک: شام کی صورتحال کے ذمہ دار عالمی برادری ہے

    نیویارک: شام کی صورتحال کے ذمہ دار عالمی برادری ہے

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے شام کی صورتحال کاذمہ دار عالمی برادری قرار دے دیا۔

    اپنے ایک بیان میں بان کی مون نے کہا کہ شام کی موجودہ صورتحال پر ہم سب کو شرمسار ہونا چاہیے کیونکہ عالمی برادری شام میں امن قائم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے تک شام کے تمام فریقین سے مل کر مسئلے کا حل نکالیں گے، شام میں خانہ جنگی کے دوران ابتک دولاکھ بیس ہزار افرد جاں بحق جبکہ بارہ اعشاریہ دو ملین افراد امداد کے منتظر ہیں۔

  • بان کی مون کا یمن جنگ بندی میں عدم توسیع پر اظہارِ تشویش

    بان کی مون کا یمن جنگ بندی میں عدم توسیع پر اظہارِ تشویش

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے یمن میں جنگ بندی کی مدت میں عدم توسیع پر افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے جنگ کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے یمن میں جنگ بندی میں عدم توسیع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریق امن مزاکرات شروع کریں تاکہ یمن کے عوام کی مشکلات میں کمی کی جاسکے۔

    بان کی مون نے کہا ہے وہ بحالیِ امن کے لئے یمن کے متحارب گروہوں کے نمائندوں کے درمیان مزاکراتی عمل کو پھر سے شروع کرانا چاہتے ہیں۔

  • سانحہ کراچی پر عالمی برادری کا اظہارِ مذمت

    سانحہ کراچی پر عالمی برادری کا اظہارِ مذمت

    نیویارک:عالمی برادری نے بھی کراچی میں سانحہ صفورا کی شدید مذمت کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

    کراچی میں سانحہ صفورا چورنگی کی مختلف ملکوں نے بھی شدید مذمت کی ہے، یورپی یونین نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فرقہ وارانہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام پر زوردیا۔

    اقوام متحدہ نے سانحہ صفورا چورنگی کو افسوسناک قراردیا، اقوام متحدہ نے واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا اور جاں بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہارکیا۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے بھی کراچی میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پردکھ کا اظہار کیا ہے، امریکا کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

    بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی نے بھی متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

  • عالمی رہنماؤں کی پیرس میں اخباری دفتر پر حملے کی شدید مذمت

    عالمی رہنماؤں کی پیرس میں اخباری دفتر پر حملے کی شدید مذمت

    فرانس: رسالے کے دفتر پر حملے کی عالمی رہنماؤں نے شدید مذمت کی ہے، امریکی صدر بارک اوباما نے حملے کو آزادی اظہار رائے پرحملہ قرار دیا ہے، مرنے والوں کی یاد میں پیرس میں شمعیں روشن کی گئیں۔

    پیرس میں ہفتہ روزہ رسالے پر مسلح افراد کے حملے نے مغربی ممالک میں ہلچل مچادی ہے، امریکی صدر بارک اوباما نے فرانسیسی حکومت کو مکمل تعاون کی پیشکش کی، برطانوی وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ دہشت گردوں کو لگام دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے۔

    اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون نے حملے کو جمہوریت کی بنیاد پر حملہ قرار دیا ہے، کینڈین وزیرِاعظم اسٹیفن ہارپر نے حملہ کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

    یورپی پارلمینٹ کے صدر مارٹن اسکولز نے دہشتگردوں کے حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے، جرمنی کے وائس چانسلر نے حملے کو یورپ پر حملہ قرار دیا ہے، جرمنی میں فرنچ ایمبسی میں سوگ میں فرانسیسی پرچم سرنگوں کردیا گیا ہے۔

    چلی کی صدر مشل بچلٹ نے اخباری دفتر پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    ویٹی کن میں پاپ فرانسس نے حملے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

    سعودی عرب، مصر، ترکی ،اردن، یمن اور دیگراسلامی ممالک نے پیرس میں حملے کی شدید مذمت کی اور فرانسیسی عوام سے اظہار ہمدردی کیا ہے، حملے کے بعد فرانس میں مسلم کمیونٹی میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔