Tag: UN Secretary General António Guterres

  • غزہ میں خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ فراہم کیا جائے، انتونیو گوتیریس

    غزہ میں خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ فراہم کیا جائے، انتونیو گوتیریس

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ فراہم کیا جائے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ خواتین کا عالمی دن ان کی کامیابیوں کے اعتراف، مساوات اور مستقبل کے لیے کام کرنے کی یاد دہانی کا دن بھی ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل کی وزارت خارجہ نے جمہوریہ قبرص اور غزہ کے درمیان سمندری راہداری کے قیام کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

    وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قبرصی اقدام غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی اجازت دے گا تاہم اسرائیلی معیارات کے مطابق سیکیورٹی چیک کیے جائیں گے۔

    ٹرمپ نے بائیڈن کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کو بدترین قرار دیدیا

    اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل جنگ کے اصولوں کے مطابق اور دنیا بھر میں امریکا اور ہمارے اتحادیوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ غزہ کی پٹی کے باشندوں کو انسانی امداد کی منتقلی میں سہولت فراہم کرتا رہے گا۔

  • مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش ہے، سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ

    مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش ہے، سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ

    نیویارک: اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے پیدا ہونی والی صورتِ حال کو قابلِ تشویش قرار دے دیا۔

    انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ انھیں مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلافات کے پُر امن خاتمے کے لیے مثبت مذاکرات کیے جائیں۔

    [bs-quote quote=”شاہ محمود قریشی نے یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    دوسری طرف بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوٹیرس آج سے بھارت کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل نیویارک میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات میں مسئلۂ کشمیر حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا تھا کہ بھارت سے کہا جائے کہ وہ مہم جوئی سے باز رہے، انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ خطے کے دیرپا امن کے لیے بھارت کو مذاکرات میں شامل کیا جائے۔


    یہ بھی پڑھیں:  اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کےحل کےلیےاپنا کردارادا کرے‘ شاہ محمود قریشی


    وزیرِ خارجہ نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکہتر ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھی کہا تھا کہ دہشت گردی کی آڑ میں بھارت کشمیر میں مزید مظالم نہیں ڈھا سکتا، خطے کے امن کی راہ میں مسئلہ کشمیر سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔