Tag: UN Secretary General Ban Kimoon

  • پاکستان پھانسیوں پرعملدرآمد روکے، بان کی مون

    پاکستان پھانسیوں پرعملدرآمد روکے، بان کی مون

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے وزیرِاعظم نوازشریف کوفون کرکے پھانسیوں پر عملدرآمد روکنے پر زوردیا، ترجمان حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتا ہے، غیر معمولی حالات میں غیرمعمولی اقدام کرنے پڑرہے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق بان کی مون نے وزیرِاعظم نواز شریف سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے زور دیا کہ پھانسیاں روک کر سزائے موت پر عمل درآمد پر عائد پابندی دوبارہ نافذ کی جائے، انہوں نے پشاورمیں بچوں کی شہادت پرافسوس کا اظہارکیا۔

    وزیرِاعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پھانسیوں پرعملدرآمد کے سلسلے میں قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، حکومتِ پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کوغیرمعمولی حالات میں غیرمعمولی اقدام کرنےپڑرہے ہیں، پاکستان بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتا ہے۔

  • پاکستان اوربھارت مسائل مذاکرات سے حل کریں، بان کی مون

    پاکستان اوربھارت مسائل مذاکرات سے حل کریں، بان کی مون

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔

    اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی تشویشناک ہے، دونوں ملک مثبت مذاکرات کے ذریعے کشمیر میں امن اوراستحکام کے لئے طویل المدتی حل تلاش کریں۔

    انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر ہونے والی ہلاکتیں اور لوگوں کی اپنے گھروں سے نقل مکانی افسوسناک ہے۔

    دوسری جانب امریکا نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے دونوں ملکوں سے کہا ہے کہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات سے نکالا جائے، مذاکرات کے لئے امریکا پاکستان اور بھارت کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا۔