Tag: UN Security Council

  • عالمی برادری کو بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، ملیحہ لودھی

    عالمی برادری کو بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، ملیحہ لودھی

    واشنگٹن: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی دہشتگردی کا شکار کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا،حریت قائدین اور مسئلہ کشمیر سے متعلق اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر سے متعلق پاکستان کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر اقوام متحدہ کے نوآبادیاتی ایجنڈہ مکمل نہیں ہو سکتا، تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاءمیں عدم استحکام کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ دیرینہ تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے، ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت سے رابطے جاری رکھے گا۔

    عالمی برادری کو وہاں بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کےساتھ بہتر تعلقات اور سرحدی کشیدگی کاخاتمہ چاہتا ہے ۔

  • سلامتی کونسل نے ایران جوہری معاہدے کی توثیق کردی

    سلامتی کونسل نے ایران جوہری معاہدے کی توثیق کردی

    نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے جوہری معاہدے کی توثیق کردی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل نے ایران کے جوہری معاہدے کی توثیق کردی ہے، ایران اور چھ عالمی طاقتوں کا معاہدہ اقوام متحدہ کی منظوری سے مشروط تھا، پندرہ رُکنی سلامتی کونسل نے معاہدے کی متفقہ طور پر منظوری دی۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ آئی اے ای اے کی سفارش کے بغیر ایران پر پابندی نہیں لگائی جاسکے گی۔

  • فریقین میں اتفاق ہی مشرق وسطیٰ میں امن کی کلید ہے، ملیحہ لودھی

    فریقین میں اتفاق ہی مشرق وسطیٰ میں امن کی کلید ہے، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مشرق وسطی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ علاقائی اور عالمی سطح پر امن کی کوششوں کو فروغ دینا چاہیے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ فریقین میں اتفاق ہی مشرق وسطیٰ میں امن کی کلید ہے۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملکوں کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اسلام کوبدنام کرنےکی سازش قابل تشویش ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسلام برداشت، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

  • یمن: حوثی باغیوں کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد منظور

    یمن: حوثی باغیوں کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد منظور

    صنعا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف قرارداد منظورکرلی۔

    سلامتی کونسل کی جانب سے منظور کردہ قرارداد میں باغیوں سے اقتدارچھوڑنے اورحکومتی اداروں پرسے قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    سلامتی کونسل نے قرارداد میں سرکاری ملازمین کوبھی رہا کرنےکامطالبہ کیاگیاہےجبکہ قرارداد پرعمل درآمدنہ کرنے پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

    قرارداد میں کہا گیا ہےکہ پرتشددکارروائیاں بندکرتے ہوئے تنازعہ کومذاکرات کےذریعےحل کیاجائے۔

    اس سے قبل عرب لیگ کے اجلاس میں یمن پرپابندی عائد کرتے ہوئے فوجی کارروائی کا مطالبہ کیاگیا تھا۔

    واضح رہے کہ یمن میں گزشتہ ماہ حوثی باغیوں نے صدارتی محل اورحکومتی اداروں پرقبضہ کرتے ہوئے اقتدارسنبھال لیا تھا۔

  • امریکا کا سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت

    امریکا کا سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت

    نئی دہلی: امریکا نےسلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے بھارت کی حمایت کااعلان کردیا، دونوں ملکوں کےدرمیان دفاع کے شعبے میں تعاون پربھی اتفاق ہواہے۔

    امریکا اوربھارت نے باہمی تجارت کے فروغ اورہاٹ لائن کے قیام پراتفاق کرلیا، مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے بتایا بھارت کے ساتھ سول جوہری سمجھوتے پر پیش رفت ہوئی ہے ،دفاع کے شعبے میں بھی تعاون پراتفاق ہوا ہے۔

    باراک اوباما نے دہشت گردی اورخطے میں امن کیلئے بھارتی اقدامات کوسراہا اورسلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئےبھارت کی حمایت کااعلان کیا۔

     امریکی صدر نے یمن کی غیریقینی صورتحال پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہامعاملات افہام وتفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

    اس موقع پر نریندرمودی نے کہادونوں ملک دہشت گردی کے خاتمے پرمتفق ہیں بھارت امریکا تعاون دنیاکے امن کےلیےضروری ہے،تعلقات کونئی بلندیوں پرلے جائیں گے۔

  • سلامتی کونسل کے چار غیر مستقل ارکان کا انتخاب

    سلامتی کونسل کے چار غیر مستقل ارکان کا انتخاب

    نیویارک: وینزویلا ، ملائیشیا ، انگولا اور نیوزی لینڈ نے اگلے دو سال کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی سیٹ جیت لی تاہم ترکی اور اسپین کا فیصلہ اگلے مرحلے میں ہوگا ۔

    اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے پانچ غیر مستقل ارکان کے الیکشن میں وینزویلا، لاطینی امریکا ، ملائیشیا برِاعظم ایشیاء ، انگولا افریقا سے بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

    مغربی یورپ کی دو سیٹوں کے لئے تین ممالک ترکی، اسپین اور نیوزی لینڈ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، جس میں ایک سیٹ پر نیوزی لینڈ کو ایک سو پینتالیس ووٹوں سے فتح حاصل ہوئی۔

    ترکی اور اسپین کے مابین فیصلہ الیکشن کے اگلے مرحلے میں ہوگا، تمام ممالک جنوری دو ہزار سترہ تک سلامتی کونسل کے رکن رہیں گے۔