Tag: UN Summit

  • اردوان نے اقوام متحدہ میں پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی تجویز دے دی

    اردوان نے اقوام متحدہ میں پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی تجویز دے دی

    نیویارک: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ میں پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی تجویز دے دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں علاقائی امن و استحکام اور خوش حالی کے لیے کشمیر میں امن ناگزیر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اٹھتر ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ ہر عالمی فورم پر بھارتی بربریت کے خلاف آواز اٹھائی ہے، اور مقبوضہ کشمیر کی غیر مشروط حمایت کی۔

    انھوں نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان میں بات چیت سے کشمیر میں دیرپا امن لایا جا سکتا ہے، رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے سے علاقائی استحکام پیدا ہوگا، پاکستان اور بھارت بات چیت سے مسئلہ کشمیر حل کریں، ترکیہ اس سمت میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔

    ادھر نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے نیویارک میں ایشیا سوسائٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کے لیے پرامن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

  • پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے: وزیر اعظم عمران خان

    پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے: وزیر اعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے، ہماری حکومت حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ماحولیاتی مسائل پر عالمی سربراہوں سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس 12 موسمیاتی زون اور عمودی ڈھلوان موجود ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے، پاکستان کے شمال میں بلند ترین پہاڑی سلسلہ ہے۔ ہماری حکومت حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی کی جا رہی ہے، جنگلات کا تحفظ اور پودوں کی نرسریاں بنائی جا رہی ہیں، موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے 10 ارب پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیشنل پارکس کی تعداد 39 تک لے گئے ہیں مزید بھی بنائیں گے، فلورا اور فونا کے تحفظ کے لیے مقامی آبادی کا تعاون حاصل ہے۔ اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ حیاتیاتی تنوع پر سمٹ کا انعقاد کیا۔