Tag: UN warns

  • افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

    افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

    یو این ویمن ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما بہاؤس نے افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی سے متعلق خبردار کیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یو این ویمن ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی جانب سے افغان لڑکیوں کے بنیادی حقوق کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    سیما بہاؤس کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھنا نسلوں تک اثرات مرتب کرے گا، افغانستان کی لڑکیوں کو فوری طور پر اسکول واپس جانے کی اجازت دی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز سے مزید 4 لاکھ افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہوگئیں، افغانستان میں تعلیم سے محروم لڑکیوں کی مجموعی تعداد 2.2 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں لڑکیوں کے لیے ثانوی اور اعلیٰ تعلیمی ادارے 3 سال سے مستقل بند ہیں، وقت آ چکا ہے کہ افغان حکومت اس سنگین مسئلے کا فوری حل نکالے۔

    اس سے قبل افغانستان نے لڑکیوں کی تعلیم پر کانفرنس میں شمولیت سے بھی انکار کردیا تھا۔

    حال ہی میں پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں پڑوسی ملک افغانستان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی، لیکن ہمیشہ کی طرح ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طالبان حکومت نے شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

    بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بار ہا افغان خواتین کی حمایت کی، پاکستانی ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ فرزانہ باری نے کہا کہ افغانستان میں مکمل صنفی نسل پرستی کی جا رہی ہے، طالبان کے اقتدار میں خواتین کے حقوق مکمل طور پر پامال ہو رہے ہیں، میں افغان خواتین کو سلام پیش کرتی ہوں کہ ریاستی جارحیت اور جبر کے باوجود وہ اپنے لیے کھڑی ہیں۔

    افغانستان کی خواتین کو مسلسل صحت کے مسائل کا سامنا ہے، کیوں کہ افغان حکومت افغان خواتین کی صحت کو اپنی ترجیح نہیں سمجھتی، ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ بینش جاوید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں لڑکی ہونا ایک جرم بن چکا ہے، طالبان حکومت کی جانب سے، جو خواتین گھروں میں رہ رہی ہیں ان پر کھڑکیوں کو بھی بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

    امریکی الیکشنز میں ووٹ ڈالنے کیلیے بڑی شرط رکھ دی گئی

    طالبان حکومت ہمیشہ سے ان گھناؤنے جرائم کو مذہب کا نام دے کر جواز فراہم کرتی رہی ہے، افغان طالبان نے خواتین کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ملازمتوں پر بھی پابندی عائد کی ہے، اسلامی نظام کی دعویدار طالبان حکومت مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

  • اسرائیل حزب اللہ کشیدگی، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

    اسرائیل حزب اللہ کشیدگی، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

    اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کا لبنان پر حملہ خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بنے گا، جس کے نتائج مشرق وسطی کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیاسی امور کی سربراہ روز میری ڈیکارلو نے پندرہ رکنی کونسل کو بتایا اسرائیل کا لبنان پر حملہ ایسی خطرناک تباہی کا پیشہ خیمہ بن سکتا ہے، جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کسی تاخیر کے بغیر عالمی برادری سفارت کاری کے ذریعے تنازع کا پرامن حل تلاش کرنے کی کوشش کرے۔

    دوسری جانب لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مضافات میں اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے کمانڈر ابراہیم عقیل شہید ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ حزب اللہ کی رضوان فورس کے کمانڈر ابراہیم عقیل کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ارکان کے ساتھ میٹنگ کررہے تھے جبکہ حملے کے نتیجے میں ابراہیم عقیل شہید ہوگئے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق ابراہیم عقیل حزب اللہ کے بانی رہنماؤں میں آخری زندہ شخصیت سمجھے جاتے تھے اور تنظیمی ڈھانچے کے سینئر ترین رکن تھے۔

    ابراہیم عقیل پر 1983 میں بیروت میں امریکی سفارتخانے میں دھماکے کرنے کا بھی الزام تھا، بیروت میں امریکی سفارتخانے اور فوجی اڈوں پر دھماکوں میں 300 سے زائد امریکی ہلاک ہوئے تھے۔

    اسرائیل نے لبنان پر بڑا حملہ کر کے حزب اللہ کیخلاف جنگ کا آغاز کر دیا

    ابراہیم عقیل کو امریکی حکومت نے مطلوب دہشت گردوں میں شامل کر رکھا تھا اور ان کے سر پر 70 لاکھ ڈالرکا انعام رکھا گیا تھا۔

  • اگلے سال خوراک کا عالمی بحران آسکتا ہے، اقوام متحدہ کی ہوشربا رپورٹ

    اگلے سال خوراک کا عالمی بحران آسکتا ہے، اقوام متحدہ کی ہوشربا رپورٹ

    عالمی تنازعات، موسمیاتی تبدیلی اور کوویڈ-19 کے بعد پیدا ہونے والے معاملات کی وجہ سے غذائی بحران نے بھی سر اٹھا لیا، جس کے باعث عالمی سطح پر بہت سے مسائل نے جنم لیا ہے۔

    اس حوالے سے اقوام متحدہ نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر ضروری اقدامات نہ کیے گئے تو خوراک کا موجودہ بحران 2023 میں عالمی تباہی میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

    بہت سے ممالک میں جاری خشک سالی اور تنازعات اور یوکرین روس جنگ کی وجہ سے اناج کی ترسیل میں رکاوٹوں نے خوراک کے بحران کو مزید تقویت دی ہے اور لاکھوں انسانوں کو فاقہ کشی کے خطرے کا سامنا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق اس وقت 45 ممالک میں تقریباً 50 ملین افراد قحط کی دہلیز پر ہیں جبکہ دنیا بھر میں 800 ملین سے زیادہ لوگ ہر رات بھوکے سوتے ہیں۔

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بھی اپنی رپورٹ میں متنبہ کیا ہے کہ دنیا کو خوراک کے بحران کا سامنا ہے کیونکہ قیمتوں میں بڑے اتار چڑھاؤ سے غذائی عدم تحفظ میں اضافہ ہوا ہے۔ خوراک کے بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہ خطہ افریقہ میں لاکھوں جانیں خطرے میں ہیں۔

    اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق افریقی براعظم میں ہر5 میں سے ایک شخص موسمیاتی تبدیلی، تنازعات، کورونا وبا اور یوکرین روس جنگ جیسی وجوہات کی وجہ سے صحت بخش غذا سے محروم ہے۔

    مشرقی افریقہ میں 81 ملین لوگ خوراک کے عدم تحفظ کا شکار ہیں تو 16 ملین مشرقی افریقیوں کو کھانا پکانے اور پینے کے لیے استعمال ہونے والے صاف پانی تک رسائی نہیں ہے۔

  • کرونا سے متعلق ہولناک پیشگوئی، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

    کرونا سے متعلق ہولناک پیشگوئی، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

    نیویارک : اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں کرونا وائرس موسمی بیماری کی صورت اختیار کرلے گا۔

    کرونا وائرس کی تیسری لہر نے پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ایسی صورتحال میں اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ ویکسین آجانے کے باوجود لوگوں کو چاہیے کہ ماسک پہننا اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا نہ چھوڑیں۔

    اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا مستقبل میں کورونا وائرس نزلہ، زکام کی طرح موسمی بیماری کی صورت اختیار کرلے گی، البتہ ویکسین اور دیگر احتیاطی تدابیر کے باعث خطرناک نہیں ہوگا تاہم طویل عرصے تک ہماری ساتھ رہے گا۔

    اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کرونا کی نئی قسموں کا خاتمہ بنیادی طور پر ناممکن ہے اور آنے والی دہائیوں کو کم عمری یا بچپن میں ہی اس وبا کا سامنا کرنا پڑے گا جس لڑنے کےلیے قوت مدافعت کا ہونا بہت ضروری ہے۔