Tag: UN

  • اقوام متحدہ نے گلبدین حکمت یار پر عائد پابندیاں ختم کردیں

    اقوام متحدہ نے گلبدین حکمت یار پر عائد پابندیاں ختم کردیں

    نیویارک : اقوام متحدہ نے گلبدین حکمت یار پر عائد پابندیاں ختم کردیں، پابندیوں کے خاتمے کی درخواست افغان حکومت نے کی تھی۔

    اقوام متحدہ نے حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یارکا نام پابندیوں کی فہرست سے خارج کردیا، اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کمیٹی نے بیان میں کہا کہ گلبدین حکمت یار پر عائد سفری اور دیگر پابندیاں ختم کردی گئی ہیں جبکہ ان کے منجمد اثاثوں کو بھی بحال کردیا گیا ہے۔

    hikmat12

    افغان حکومت نے گلبدین حمکت یار سے امن معاہدے کے بعد اقوام متحدہ سے ان کا نام پابندیوں کی لسٹ سے نکالنے کی درخواست کی تھی۔

    اقوام متحدہ کے فیصلے کے بعد گلبدین حکمت یار کی افغانستان واپسی کے انتظامات کئے جا رہے ہیں، حزب اسلامی نے امن معاہدے کے لئے گلبدین حکمت یارکا نام پابندیوں کی فہرست سے نکلوانے کی شرط عائد کی تھی۔

  • لائن آف کنٹرول، رواں سال بھارت نے 178 بار خلاف ورزی کی، آئی ایس پی آر

    لائن آف کنٹرول، رواں سال بھارت نے 178 بار خلاف ورزی کی، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: اقوام متحدہ کے ملٹری آبزور گروپ نے کوٹلی کے قریب کنٹرول لائن کا دورہ کیا اور بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے متاثر ہونے والے شہریوں سے ملاقاتیں کیں۔

    فوج کے تعلقات عامہ سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور بلااشتعال فائرنگ سے متاثر ہونے والے افراد اور اُن کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے گروپ کو رواں سال بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی ، مبصرین کو بتایا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے رواں سال 178 بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں 19 افراد شہید اور 80 زخمی ہوئے ہیں جبکہ ورکنگ باؤنڈری پر 8 افراد شہید اور 51 زخمی ہوئے۔

    بعد ازاں اقوام متحدہ کے مبصرین نے کوٹلی اسپتال میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت بھی کی۔

  • جموں کشمیر بھارت کااٹوٹ انگ تھا نہ ہوگا،ملیحہ لودھی

    جموں کشمیر بھارت کااٹوٹ انگ تھا نہ ہوگا،ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے یو این او میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کااٹوٹ انگ تھانہ ہوگا ہم جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے نو آبادیاتی مسائل پر اقوام متحدہ کی کمیٹی سے خطاب میں کہا کہ ڈھائی ماہ کے دوران سو سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا گیا، پیلٹ گن کے استعمال سے سیکڑوں کشمیری بینائی سے محروم اور زخمی ہوئے ہیں۔

    ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں دوٹوک موقف اختیار کیا کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کااٹوٹ انگ تھانہ ہوگا، جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے، مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں کی مرضی کے مطابق ہی حل ہوسکتا ہے۔

    پاکستان کی مستقل مندوب نے عالمی برادری کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ ہونا ادارے کی مسلسل ناکامی ہے، حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، اکیسویں صدی میں بیرونی قبضہ قابل افسوس ہے۔

    انھوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کے لئے جامع اقدامات کرے، عالمی برادری بھی بھارتی بربریت کا نوٹس لے اور انہیں رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیراور فلسطین دونوں نامکمل ایجنڈے ہیں، کشمیر اور فلسطین کے لوگوں کی حق خوارادیت کے لیے جدوجہد کی ہم سب کو حمایت کرنی ہوگی۔


    مزید پڑھیں : بھارت کی فوجی کاروائیوں سے امن کوخطرہ ہے، ملیحہ لودھی


    اس سے قبل بھی پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں مباحثے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا، انکا کہنا تھا کہ بھارت کی فوجی کارروائیوں سے خطے کے امن کو خطرہ ہے، مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم کی وجہ سے مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کی نئی لہراٹھی، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے۔

  • پرتگال کے سابق وزیر اعظم اقوام متحدہ کے نئے سربراہ

    پرتگال کے سابق وزیر اعظم اقوام متحدہ کے نئے سربراہ

    نیویارک: سلامتی کونسل نے پرتگال کے سابق وزیراعظم انتونیو گوٹیریز کو اقوام متحدہ کا سیکریٹری جنرل نامزد کردیا جس کے بعد وہ منتخب ہونے والے 193 ویں سربراہ بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پرتگال کے سابق وزیر اعظم انتونیو گوٹیریز کو سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر نامزد کیا جس کے بعد وہ اقوامِ متحدہ کے نئے سربراہ منتخب کردیے گئے، موجودہ سیکریٹری جنرل بانکی مون رواں سال دسمبر میں اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے تاہم نئے منتخب ہونے والے سیکریٹری جنرل جنوری 2017 سے آئندہ پانچ سال کے لیے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔


    اقوام متحدہ کے موجودہ سیکریٹری جنرل بانکی مون نے روم کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتونیو گوٹیریز سیکریٹری جنرل کے لیے بہترین شخصیت ہیں‘‘۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے امید ہے نئے منتخب ہونے والے سیکریٹری جنرل اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دنیا کی خوشحالی اور اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے‘‘۔

    پڑھیں:  اینتونی اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل بننےکےلیےتیار

     اقوام متحدہ کے اراکین کی جانب سے انتونیو گوٹیریز کو سربراہ بننے پر مبارک باد پیش کی گئیں اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

    یاد رہے انتونیو گوٹیریز 1995 سے 2002 تک پرتگال کے وزیر اعظم رہے تاہم وہ 2005 سے 2015 تک اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین کے سربراہ کے عہدے پر تعینات رہے ہیں۔

  • وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اور آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ جس میں علاقائی  اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب سے قبل وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اور آرمی چیف آف اسٹاف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر پر واقع بھارتی ہیڈ کوارٹر پر مسلح افراد کے حملے کے بعد کی صورتحال اور  انڈیا کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پڑھیں:    بھارت میں سیاسی پناہ کیلئے براہمداغ بگٹی نے درخواست جمع کرادی

    ٹیلی فونک رابطے میں آرمی چیف نے علاقائی صورتحال اور پڑوسی ملک کے الزامات اور پاک فوج کی جانب کیے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا اور پاکستان کی جانب سے اپنائے گئے مؤقف پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا تاہم براہمداغ بگٹی کی بھارت میں سیاسی پناہ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

    ٹیلی فونک رابطے میں دونوں شخصیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنے ملک کی سرزمین دہشت گردی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیتا تاہم  متفقہ پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اگر بھارت کے پاس اڑی سیکٹر پر ہونے والی دہشت گردی کے حوالے سے ٹھوس شواہد موجود ہیں تو وہ پیش کرے، پاکستان شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرے گا۔

    ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے آرمی چیف سے کہا کہ ’’اگر بھارت کے پاس ثبوت نہیں تو اُس کو بلا جواز الزامات سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس عمل سے دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

  • اقوام متحدہ طے کرے کہ افغانستان کا حل فوجی ہو یا مذاکرات،ملیحہ لودھی

    اقوام متحدہ طے کرے کہ افغانستان کا حل فوجی ہو یا مذاکرات،ملیحہ لودھی

    نیویارک : سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے افغانستان کو خبردار کرتے ہوئے دوٹوک سوال کیا کہ عالمی برادری افغانستان کے مسائل کا حل فوجی کارروائی سے چاہتی ہے یا مذاکرات سے؟

    سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا سرکاری ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ افغانستان اپنے مسائل خود حل کرے، دوسروں کو اس میں ملوث نہ کرے، افغان سفیر کے پاکستان پر الزامات بے بنیاد ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ افغانستان، پاکستان سے فرار دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرے اور افغانستان میں پناہ لینے اور چھپنے والے دہشت گردوں کو ہمارے سپرد کیا جائے، افغانستان میں دیرپا امن کے لئے فریقین کے کامیاب مذاکرات افغانیوں کی بھی ذمہ داری ہے۔

    ڈرون حملوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حدود میں ڈرون حملے سے اہم سوالات نے جنم لیا ہے ،ڈرون حملے پاکستانی کی خودمختاری اورسالمیت کے خلاف اوراقوام متحدہ کے منشور کے منافی ہیں، ہم اس امریکی عمل کی مذمت کرتے ہیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف پاکستانی اقدامات کی حمایت کرتی ہے ،پاکستان سے دہشتگردی کے خطرات کو بہت جلد ختم کردینگے۔

  • ڈھائی کروڑ پاکستانی کھلے آسمان تلے رفع حاجت پر مجبورہیں، اقوام متحدہ

    ڈھائی کروڑ پاکستانی کھلے آسمان تلے رفع حاجت پر مجبورہیں، اقوام متحدہ

    اسلام آباد: پاکستان میں ڈھائی کروڑافراد حفظانِ صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور کھلے آسمان تلے رفع حاجت پرمجبورہیں، یہ تناسب کل آبادی کا 13 فیصد بنتا ہے جو کہ بہت زیادہ ہے۔

    اقوام متحدہ نے بیت الخلا کے عالمی دن پر ایک رپورٹ شائع کی جس میں یہ اعدادوشمار جاری کئے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق پانچ سال سے کم عمر 110 بچے روزانہ ڈائیریا اور آلودہ پانی کے سبب جاں بحق ہوجاتے ہیں،جبکہ 43 فیصد بچوں کو بھرپورنشونما نہیں مل پاتی۔

    پاکستان میں بچوں کی صحت کے حوالے سے سرگرداں اقوام متحدہ کی ذیلی تنظٰیم یونیسیف کی ترجمان انجیلا کیرنے کا کہنا ہے کہ ’’ہم پاکستان کے مستقبل کا اس طرح سے ضیاع ہرگز برداشت نہیں کرسکتے‘‘۔

    صحت وصفائی کا ناقص معیاراوررفع حاجت کے لئے مناسب جگہ کا نہ ہونا یہ دونوں عوامل مل کر ڈائیریا اور آنتوں کی بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی بھرپور نشونما نہیں ہو پاتی۔

    واضح رہے کہ بیت الخلا تک رسائی نہ ہونے کے سبب دنیا میں کروڑوں بچوں پر موت کے سائے منڈلاتے رہتے ہیں۔

    دنیا میں لگ بھگ دوارب افراد بیت الخلا کی سہولت سے محروم ہیں یعنی کہ ہرآٹھ میں سے ایک شخص بیت الخلا کی سہولیات سے استفادہ نہیں کرسکتا۔

  • اقوام متحدہ کازلزلے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارِافسوس، ہرممکن مدد کی پیشکش

    اقوام متحدہ کازلزلے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارِافسوس، ہرممکن مدد کی پیشکش

    اسلام آباد: اقوام متحدہ نے پاکستان اور افغانستان میں آنے والے بدخشاں زلزلے کی تباہ کاریوں پراظہارافسوس کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    اقوامِ متحدہ کے پاکستانی دفتر سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے زلزلے سے متاثرہ افراد کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اقوام ِ متحدہ اور عالمی برادری پاکستان اور افغانستان کے ساتھ ہے۔

    بان کی مون نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ 2005 میں آنے والے کشمیر کے ہولناک زلزلے کی دسویں سال کے موقع پر آنے والے اس زلزلے نے سانحے کے حزن وملال میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے حکومتِ پاکستان، افواجِ پاکستان اورعوامِ پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں پاکستان نے قومی سطح پراس قسم کے سانحات سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔

    انہوں نے اس موقع پرقومی اورصوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بروقت اور فوری اقدامات کئے۔

    انہوں نے دکھ کے اس موقع پراقوام متحدہ اورعالمی برادری کی جانب سے پاکستان اورافغانستان کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومتِ پاکستان نے مدد طلب کی تواقوام متحدہ کی تمام ایجنسیزاس کے لئے تیارہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں پاکستان میں لوگوں سے ملا ہوں وہاں کے لوگ بے پناہ مضبوط قوت ارادی کے مالک ہیں اور کسی بھی صورت ہمت نہیں ہارتے۔

  • اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی حکومت سے موت کی سزائیں معطل کرنے کی اپیل

    اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی حکومت سے موت کی سزائیں معطل کرنے کی اپیل

    لاہور: اقوام متحدہ کے خصوصی کمیشن برائے انسانی حقوق نے وفاقی حکومت سے عالمی انسانی حقوق کے قوانین کے موافق سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے جنہیں پاکستان نے تسلیم کررکھا ہے۔

    کمیشن برائے انسانی حقوق کی جانب سے سزائے موت کے خلاف عالمی دن کے موقع پرجاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ کمیشن نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ سزائے موت پرسے اٹھنے والی پابندی ختم ہونے کے بعد پیش آنے والے معاملات کا نوٹس لے۔

    اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک میں دی جانے والی سزائے موت کے کیسز میں یہ امر یقینی بنانا ضروری ہے کہ سزا پانے والے ملزمان کم عمرنا ہوں اور سزا کے وقت ان کی ذہنی اور جسمانی حالت درست ہو۔

    ادارے کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس معاملے کے حل کے لئے حکومت کو وقتی طور پر موت کی سزائیں معطل کرکے باقاعدہ پالیسی متعین کرنی چاہیئے ناکہ آخری وقت پر فیصلہ لے۔

  • اقوام متحدہ کی جانب سے انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو خراج تحسین

    اقوام متحدہ کی جانب سے انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو خراج تحسین

    اقوام متحدہ نے عالمی انسانی دن کے موقع پر ان انسانوں ، کارکنوں اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے جو دنیا بھر سےانسانیت کی بے لوث لگن اور خدمت میں خود کو وقف کردیتے ہیں۔

    اس موقع پر بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے جنرل سیکٹری سو ملین سے زائد عورتوں، مردوں اور بچوں کو زندگیاں بچانے کے لئے امداد کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ تعداد دوسری عالمی جنگ کے بعد جنگ سے متاثرہ لوگوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہے، جبکہ قدرتی آفات سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج کے ہنگامی حالات میں بہت سے خاندان اور برادریاں عزم اور وقار کے ساتھ زندہ رہنے کے لئے تگ و دو کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ آئندہ برس ترکی کے دارالحکومت استببول میں پہلی عالمی انسانی کانفرنس منعقد ہوگی جس میں ایک ایسا پلیٹ فارم کے فراہمی سے حکومتی نمائندے سربراہان مملکت ، سول سوسائٹی، اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی کثیر جہتی تنظیموں کو جرات مندانہ نئی شراکت اور اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے جس سے کافی حد تک مصائب کم ہو جائیں گے۔