Tag: UN

  • اسلام آباد:اقوامِ متحدہ کے دفتر کے باہرکشمیریوں کا مظاہرہ

    اسلام آباد:اقوامِ متحدہ کے دفتر کے باہرکشمیریوں کا مظاہرہ

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیرپرناجائز بھارتی تسلط کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس جموں و کشمیر کی کال پر اسلام آباد میں اقوام متحدہ مبصر مشن کے دفتر کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

    جس کی قیادت حریت رہنماءعبدالحمید لون نے کی ۔مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور تحریک آزادی کے حق میں نعرے بازی کی ۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کشمیریوں کی خواہشات کے برعکس کیا تھا جس کے بعد سے بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا قتل عام بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے ۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل کے نام یاداشت پیش کی گئی ۔

    جس میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کے انخلاء سمیت مسئلہ کے حل کےلئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرے ۔

  • سلامتی کونسل کے چار غیر مستقل ارکان کا انتخاب

    سلامتی کونسل کے چار غیر مستقل ارکان کا انتخاب

    نیویارک: وینزویلا ، ملائیشیا ، انگولا اور نیوزی لینڈ نے اگلے دو سال کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی سیٹ جیت لی تاہم ترکی اور اسپین کا فیصلہ اگلے مرحلے میں ہوگا ۔

    اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے پانچ غیر مستقل ارکان کے الیکشن میں وینزویلا، لاطینی امریکا ، ملائیشیا برِاعظم ایشیاء ، انگولا افریقا سے بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

    مغربی یورپ کی دو سیٹوں کے لئے تین ممالک ترکی، اسپین اور نیوزی لینڈ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، جس میں ایک سیٹ پر نیوزی لینڈ کو ایک سو پینتالیس ووٹوں سے فتح حاصل ہوئی۔

    ترکی اور اسپین کے مابین فیصلہ الیکشن کے اگلے مرحلے میں ہوگا، تمام ممالک جنوری دو ہزار سترہ تک سلامتی کونسل کے رکن رہیں گے۔

  • بھارتی جارحیت:سرتاج عزیزکا اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوخط

    بھارتی جارحیت:سرتاج عزیزکا اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوخط

    اسلام آباد: بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف سرتاج عزیزنے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوخط لکھ کراپنا کرداراداکرنے کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی لائن آف کنٹرول پرجاری جارحیت کے خلاف قومی سلامتی کے مشیرسرتاج عزیزنے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کوخط تحریرکیا ہے۔

    سرتاج عزیزنے خط میں اقوامِ متحدہ سے درخواست کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیرکے حل میں اپناکردارادا کرے اوراس سے متعلق منظورکی گئی قراردادوں پرعمل درآمد کروائے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ کرکے دیہات میں رہائش پذیرغریب لوگوں کا جانی ومالی نقصان کررہا ہے۔ عالمی برادری لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کوروکنے کےلیے کردارادا کرے اوراپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے بھارتی اشتعال انگیزی کم کرنے کے لئے مؤثراقدامات کرے۔

  • وزیر اعظم کا اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب

    وزیر اعظم کا اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب

    نیویارک: وزیرِ اعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پرپردہ نہیں ڈال سکتے، انہیں نے بھارت کی سلامتی کونسل میں ممکنہ شمولیت پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کوئی نیا مستقل ممبر نہیں بننا چاہئیے۔

    اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیرِاعظم نواز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کررہے تھے اوران کا کہنا تھا کہ سیکریٹری خارجہ کی سطح پر بھارت سے مذاکرات کے خاتے پرافسوس ہوا، کشمیری عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں اورایک عرصے سے تنازعے کے حل کا انتظارکررہے ہیں ہم اس پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

    انہوں نے فلسطین کے مسئلے پر فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نےغزہ میں بربریت کا مظاہرہ کیا عالمی برادری کو چاہئے کہ فلسطینیوں پرہونے والے مظالم روکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم پا کستان کو اپنے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی خواہش کے مطابق ایک فلاحی مملکت بنانا چاہتے ہیں۔

    ان کاکہنا تھا کہ ہم ایک طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہیں اور ہماری افواج دہشت گردی کے خلاف ایک فیصلہ کن جنگ لڑرہی ہیں اور پاکستان کی عوام فوج کی پشت پرہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں اوراپنی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہیں ہم نے نیوکلیئر سیکیورٹی کے جدید ترین انتظامات کررکھے ہیں، اور ہم خطے میں اسلحہ کی کسی دوڑ کا حصہ نہیں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل میں کوئی نیا مستقل ممبر نہیں ہونا چاہئے، انہوں نے بلواسطہ بھارت کے سیکیورٹی کونسل میں مستقل ممبر بننے کے امکان پر تحفظات کا اظہارکیا۔

  • شامی باغیوں نے45 مغوی فوجی چھوڑ دیئے،اقوام متحدہ

    شامی باغیوں نے45 مغوی فوجی چھوڑ دیئے،اقوام متحدہ

    نیویارک : اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ شامی باغیوں نے اغواء کئےگئے 45امن فوجیوں کو آزاد کر دیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شامی باغیوں نے دو ہفتے قبل اقوام متحدہ کے اغواء کیے گئے پینتالیس امن فوجیوں کو رہا کر دیا ہے، ترجمان کے مطابق رہائی کے بعد امن فوجی اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں کو مذاکرات کے بعد رہا کیا گیا ہے، فجی سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کےا من فوجیوں کو شام اور اسرائیل کی سرحد پر واقع گولان کی پہاڑی علاقے سے اغواء کیا گیا تھا۔

  • اسرائیل عید کے دن بھی موت بانٹتا رہا،گیارہ سو فلسطینی شہید

    اسرائیل عید کے دن بھی موت بانٹتا رہا،گیارہ سو فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیل عید کے دن بھی غزہ میں موت بانٹتا رہا، اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد گیارہ سو ہوگئی۔اسرائیل کا حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کے مکان پر میزائل حملہ۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    اسرائیل نے درندگی کی تمام حدیں پار کرلیں، عید کا پہلا روز غزہ کے مکینوں کے لیے قیامت خیز ثابت ہوا۔عید کے پہلے روز اٹھاون فلسطینی جاں بحق ہوگئے، فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ جبالیہ اور الشتی پر وحشیانہ بمباری کردی جس میں مزید نو معصوم بچے بھی جان سے گئے۔

    غزہ میں گیارہ سو سے زائد نہتے فلسطینی اپنی جان گنوا بیٹھے تو دوسری طرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےغزہ میں فوری اورغیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا،لیکن اسرائیل کوغزہ خالی کرنے کا نہیں کہہ سکا۔۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے بھی امن کے مطالبے کو ٹھوکر مارتے ہوئے غزہ میں طویل مدتی آپریشن کا اعلان کردیا۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے ایک لاکھ سڑسٹھ ہزار فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں مختلف عمارتوں اور اسکولوں میں پناہ دی جارہی ہے۔۔ غزہ خون کے آنسو رو رہا ہے، جہاں اسرائیلی بمباری سےتباہ عمارتوں کےملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جارہا ہے۔عالمی رد عمل اور معصوم بچوں کے خون کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیلی فوج درندگی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔