Tag: under 19

  • ایشیاکپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بنگلادیش روانہ

    ایشیاکپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بنگلادیش روانہ

    لاہور: قومی ٹیم ایشیاکپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بنگلادیش روانہ ہوگئی جہاں پاکستان کا ٹاکرا سری لنکا سمیت دیگر ٹیموں سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم میگاٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بنگلادیش روانہ ہوگئی، چٹاگانگ میں پاکستانی ٹیم 3 میچ کھیلے گی۔

    پاکستانی ٹیم کا مقابلہ بنگلادیش، سری لنکا اور ہانگ کانگ سے ہوگا، قومی کرکٹ ٹیم 15 رکنی دستے پر مشتمل ہے، جبکہ کھلاڑیوں نے جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    ایشیاکپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ 28 ستمبر سے 7 اکتوبر تک بنگلادیش میں کھیلا جائے گا، ایشیا کرکٹ کپ کے لیے پندرہ رکنی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں کپتان روحیل نذیر ہوں گے۔

    دیگر کھلاڑیوں میں محمد محسن، صائم ایوب، جہاں زیب سلطان، اویز ظفر، وقار احمد، سعد خان، محمد آصف، فرخ عباس، محمد بلال جاوید، جنید خان، موسی خان، نسیم شاہ، محمد حسنین اور ارشد اقبال شامل ہیں۔

    دوسری جانب دبئی میں جاری ایشیا کپ 2018 سپر فور مرحلے کے چھٹے اور آخری میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 37 رنز سے باآسانی شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

    خیال رہے کہ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اس بات کا اقرار کیا کہ ہم نے کسی شعبے میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی جس کے باعث شکست ہوئی۔

    ایشیا کپ کا فائنل میچ بنگلادیش اور بھارت کے درمیان 28 اپریل کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

  • کرکٹ لیجنڈ یونس خان نے انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ میں‌ دلچسپی ظاہر کردی

    کرکٹ لیجنڈ یونس خان نے انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ میں‌ دلچسپی ظاہر کردی

    کراچی: پاکستانی تاریخ کے کامیاب ترین بلے باز یونس خان نے انڈر 19 قومی ٹیم کی کوچنگ میں‌ دل چسپی ظاہر کردی.

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ لیجنڈ نے کہا ہے کہ اگر انھیں یہ پیش کش ہوئی، تو وہ اسے اپنے لیے اعزاز سمجھیں‌ گے.

    پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں‌ سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے یونس خیال نے ان خیالات کا اظہار اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. یونس خان کا کہنا تھا کہ اگر انھیں نوجوان کھلاڑیوں‌ کی کوچنگ کا موقع ملا، تو یہ ان کے لیے ایک اعزاز ہوگا اور وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں‌ کا اظہار کریں‌ گے.

    یاد رہے، پاکستانی جونیئر ٹیم نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں‌ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی، البتہ قومی ٹیم کو روایتی حریف بھارت کے خلاف 203 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد کوچ کی تبدیلی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا.یاد رہے کہ قومی انڈر 19 ٹیم کے موجودہ کوچ منصوررانا جبکہ ندیم خان ٹیم کے منیجر ہیں.

    انڈر19کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نےتیسری پوزیشن حاصل کرلی

    چند حلقوں‌ کی جانب سے اس ضمن میں‌ یونس خان کو موزوں‌ قرار دیا جارہا ہے. سابق کپتان نے اس ضمن میں‌ اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ اگر انھیں‌ اس عہدے کی پیش کش ہوئی، تو انھیں خوشی ہوگی، مگر ہر بار شکست کے بعد تبدیلی کی بات کرنا مناسب نہیں. جب جب ٹیم ہارتی ہے، ایسی باتیں شروع ہوجاتی ہیں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل: بھارت نےپاکستان کو203 رنزسےشکست دے دی

    انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل: بھارت نےپاکستان کو203 رنزسےشکست دے دی

    کرائسٹ چرچ : انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 203 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں کھیلے گئےانڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر272 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 273 رنز کا ہدف دیا۔

    بھارت کی جانب سے شبمن گل نے 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کپتان پرتھوی شاہ 41، منجوت کلرا 47 اور انوکل روئے 33 رنز، ہارویک دیسائی 20، شیوم ماوی 10 رنز، شیوا سنگھ 1 رن، ریان پاراگ 2 اور ابھیشیک شرما نے 5 رنز اسکور کیے۔

    پاکستان نے بھارت کے 273 رنز کے ہدف کے جواب میں اننگز کا آغاز کیا توٹیم شدید مشکلات کا شکار رہی اور بلے باز کریز پر آتے گئے اور آؤٹ ہوتے گئے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے عمران شاہ 2، زید عالم 7، روحیل نذیر18، علی زریاب 1، عماد عالم 4، محمد طحہٰ 4، حسان خان 1، شاہین آفریدی صفر اور ارشد اقبال 1 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔


    آسٹریلیا افغانستان کوہراکرفائنل میں پہنچ گیا


    یاد رہے کہ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا افغانستان کو شکست دے کرفائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • انڈر 19 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

    انڈر 19 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

    انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

    فتح اللہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر نائنٹین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو سود مند ثابت نہ ہوسکا۔

    ستاون کے مجموعی اسکور پر پاکستان انڈر نائنٹین ٹیم کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے قومی ٹیم نےعمیرمسعودکی ایک سو تیرہ رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کےنقصان پردوسوستائیس رنز بنائے۔

    ویسٹ انڈیزنےمطلوبہ ہدف ایملیچ اور شیمرون کی نصف سینچریز کی بدولت چالیسویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

  • انڈر 19 ورلڈ کپ، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ کل بنگلا دیس کےخلاف کھیلے گی

    انڈر 19 ورلڈ کپ، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ کل بنگلا دیس کےخلاف کھیلے گی

    لاہور: آئی سی سی انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز بنگلہ دیش میں ہوگیا، پاکستان پہلا میچ کل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔

    آئی سی سی انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ آغاز بنگلہ دیش میں ہوگیا، ایونٹ میں سولہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، آسٹریلیا نے سیکیورٹی خدشات کے سبب ایونٹ میں شرکت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے آئیرلینڈ کو شرکت کی دعوت دی۔

    ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا، پاکستان اپنا پہلا میچ جمعرات افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔

    قومی ٹیم کے کپتان گوہر حفیظ کا کہنا ہے کہ دبئی میں ہونے والی سیریز میں کامیابی سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھی اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔

  • انڈرنائنٹین کرکٹ:افغانستان نے پاکستان کو دس وکٹ سے ہرا دیا

    انڈرنائنٹین کرکٹ:افغانستان نے پاکستان کو دس وکٹ سے ہرا دیا

    لاہور: افغانستان انڈرنائنٹین ٹیم نے پاکستان انڈر نائنٹین کو یکطرفہ مقابلے بعد دس وکٹوں سے شکست دے دی۔ تین میچز کی سیریز میں افغانستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں افغانستان انڈر نائن ٹین ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث قومی جونیئر ٹیم کی اننگز کو تینتس اوورز تک محدود کردیا۔

    قومی انڈر نائن ٹین ٹیم مقررہ اوورز کھیلے بغیر ایک سو اکتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی، بارش کی مداخلت کے سبب اٖفغانستان انڈر نائنٹین ٹیم کو جیت کیلئے بائیس اوورز میں ایک سو دو رنز کا ہدف ملا۔ اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کرتے ہوئے ہدف بغیر کسی نقصان کے سولہویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔