Tag: Under19 World Cup

  • پاکستان افغانستان کو روندتے ہوئے سیمی فائنل میں‌ داخل

    پاکستان افغانستان کو روندتے ہوئے سیمی فائنل میں‌ داخل

    بینونی: پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی، افغانستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 189 رنز بنائے اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا، گرین شرٹس نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    پاکستان کے حریرا نے 64 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، کپتان روحیل نذیر 22 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوپنر حیدر نے 28 رنز بنائے۔

    قاسم اکرم 20 اور محمد حارث 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، افغانستان کی جانب سے نور احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اس سے قبل افغانستان کی ٹیم 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، افغانستان کے کپتان فرحان ذخیل 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    پاکستان بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، محمد عامر خان نے تین اور فہد منیر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کا سیمی فائنل میں ٹاکرا روایتی حریف بھارت سے 4 فروری منگل کو ہوگا، یاد رہے کہ قومی ٹیم 2 مرتبہ انڈر 19 ورلڈ کپ جیت چکی ہے، قومی ٹیم نے ایک مرتبہ بھارت کے خلاف سرفراز احمد کی کپتانی میں ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

  • انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نےسری لنکا کو3 وکٹوں سےشکست دےدی

    انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نےسری لنکا کو3 وکٹوں سےشکست دےدی

    وانگیری : آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہروانگیری میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 188 رنز بنائے۔

    پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 189 رنز کا ہدف با آسانی 44 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے علی زریاب نے 59، زید عالم 28 اور محمد طہ اور کپتان حسن خان نے 24،24 رنز جبکہ محمد موسیٰ 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    سری لنکا کی جانب سے جہان دانیال 54 بندرا 37، لکشان اور آچیگ 16،16 جبکہ کپتان مینڈس 3 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔

    سری لنکن ٹیم کے خلاف میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے علی زریاب کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔


    انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نےآئرلینڈ کو9 وکٹوں سےشکست دےدی


    یاد رہے کہ 16 جنوری کوآئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئرلیند کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔