Tag: undertaker

  • انڈر ٹیکر کی شاندار واپسی، اے جے اسٹائلز کو شکست

    انڈر ٹیکر کی شاندار واپسی، اے جے اسٹائلز کو شکست

    ریاض: سعودی عرب میں ڈبلیو ڈبلیو ای سپر شو ڈاؤن میں ڈیڈ مین نے 7 ماہ بعد رنگ میں شاندار انٹری دیتے ہوئے اے جے اسٹائلز کو پچھاڑ دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای میں ڈیڈ مین کے نام سے مشہور انڈر ٹیکر نے 7 ماہ کے عرصے کے بعد رنگ میں دوبارہ انٹری دی اور اے جے اسٹائلز کو باآسانی شکست دے دی۔

    آئندہ ماہ انڈر ٹیکر 55 برس کے ہوجائیں گے اور انہوں نے 7 ماہ قبل رنگ میں اس سے قبل کوئی مقابلہ نہیں کیا تھا، رومن رینز سے ریسل مینیا میں شکست کے بعد انڈر ٹیکر رنگ سے غائب ہوئے تھے۔

    ڈیڈ مین کچھ عرصہ بعد ایکسٹریم رولز میں واپس آئے اور ڈریو میکن ٹائر، شین میک مین کو شکست دی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو انتظامیہ یہ پلان کررہی ہے کہ ریسل مینیا 36 میں انڈر ٹیکر اور اے جے اسٹائلز کے درمیان ایک اور مقابلہ کرایا جائے گا۔

    انڈر ٹیکر کی رنگ میں واپسی پر ان کے مداح پرجوش ہیں اور امید ظاہر کررہے ہیں وہ مزید کچھ عرصے لوگوں کو انٹرٹین کرتے رہیں گے۔

    یاد رہے کہ ریسل مینیا میں رومن رینز نے انڈر ٹیکر کو شکست دے کر ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کردیا تھا اور ایک وقت میں انڈر ٹیکر نے معروف ریسلر شان مائیکل کو شکست دے کر رنگ سے باہر رہنے پر مجبور کیا تھا۔

  • جاپان میں مردے سجانے کا انوکھا مقابلہ’ 23 سالہ خاتون گورکن فاتح قرار

    جاپان میں مردے سجانے کا انوکھا مقابلہ’ 23 سالہ خاتون گورکن فاتح قرار

    ٹوکیو: جاپان میں جنازے کی تدفین سے قبل مُردے کو خوبصورت بنا کر پیش کرنے کا ملک گیر مقابلہ 23 سالہ خاتون گورکن رینو تیرائی نے اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان میں ہونے والے اس انوکھے مقابلے میں سیکڑوں گورکن خواتین نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور زندہ لوگوں کو مردے کی طرح تیار کر کے بہترین انداز میں پیش کیا۔

    مقابلے کی خصوصیت یہ ہے کہ چار رکنی ججز پر مشتمل پینل بہترین انداز میں مردہ تیار کرنے والے ایک فرد کو فاتح قرار دیتا ہے جس کے بعد اُسے یہ اعزاز دیا جاتا ہے۔

    رواں برس منعقد ہونے والے انوکھے مقابلے میں سیکڑوں خواتین گورکن نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تاہم  یہ مقابلہ 23 سالہ رینو تیرائی نے اپنے نام کیا، اس سال منعقد ہونے والے مقابلے میں ججز اور شرکاء نے فاتح کا انتخاب کیا۔

    ملک گیر مقابلے کا سہرا اپنے سر باندھنے والی خاتون گورکن رینو تیرائی  نے کہا کہ ’’میں نے مقابلے کے لیے بہت تیاری کی اور ہر طرح سے ویڈیو بنا کر مشاہدہ کیا کہ میرا عمل اچھا دکھائی دے رہا ہے یا نہیں، مقابلہ جیتنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ میں لاش کے ساتھ نرمی اور احترام کا رویہ رکھتی ہوں‘۔

    واضح رہے کہ جاپان کے شنتو مذہب سے وابستہ افراد کا ماننا ہے کہ کسی بھی شخص کے مرتے ہی اُس کا جسم ناپاک ہوجاتا ہے اور اُس کی تیاری قریبی رشتے داروں کی موجودگی میں کی جاتی ہے تاکہ مُردے کے گناہ دھل سکیں۔

    ویڈیو دیکھیں

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • انڈر ٹیکر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    انڈر ٹیکر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    دہشت کی علامت اور کئی برسوں ریسلنگ رنگ میں راج کرنے والے انڈر ٹیکر نے رومن رینز سے شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    گزشتہ رات امریکی ریاست فلوریڈا میں ریسلنگ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ یعنی کہ ریسل مینیا 33 اور اس تاریخ ساز مقابلے کے سب سے اہم معرکے میں رومن رینز نے دہشت کی علامت انڈرٹیکر کو عبرت ناک شکست دے دی تھی۔

    ریسل مینیا کے دوسرے بڑے مقابلے میں‌ گولڈ برگ کو بروک لیسنر کے ہاتھوں‌ انیس منٹ میں‌ شکست کھانا پڑی، گولڈ‌ برگ اپنی گزشتہ جیت کی روایت کو برقرار نہ رکھ سکے. گولڈ‌ برگ نے لیسنر کو رائل رمبل میں‌ ڈیڑھ منٹ میں‌ شکست دی تھی، رینڈی اورٹن نے برے وائٹ کو باآسانی شکست کا مزہ چکھاتے ہوئے نویں مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    ریسل مینیا 33‘ گزشتہ رات فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے کیمپنگ ورلڈ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جہاں ریسل مینیا کے 25 معرکوں میں سے محض ایک میں شکست کھانے والے انڈرٹیکر ایک بار پھر شکست دے دوچار ہوگئے‘ اس سے قبل 2014 میں براک لیسنر نے انڈرٹیکر کو شکست دی تھی۔

    wwe-post-3

    میچ سے قبل اعلان ہوا کہ یہ ’نو ہولڈز بیئرڈ میچ‘ ہوگا یعنی کہ اس لڑائی میں دونوں فریق ایک دوسرے کو شکست دینے کے لیے کسی بھی داؤ یا ہتھیار کا استعمال کرسکتے ہیں۔

    دونوں سورماؤں کے درمیان ہونے والا یہ معرکہ دیکھنے کے لائق تھا۔ شائقین دم سادھے اپنے پسندیدہ ریسلرز کو ایک دوسرے مدمقابل دیکھ رہے تھے۔

    رنگ کے باہرانڈر ٹیکر نے رومن رین کو ایک بار کمنٹری کی ٹیبل پر اپنے مخصوص داؤ کے ذریعے دے پٹخا، تو رنگ کے اندر رومن رین نے متعدد بار اپنے مخصوص داؤ اسپیئر کے ذریعے زمین چاٹنے پر مجبور کردیا۔

    دہشت کی علامت سمجھے جانے والے ڈیڈ مین کے لیے کل کی رات کچھ زیادہ اچھی نہیں تھی جب ایک بارانہوں نے کرسی اٹھانے کی کوشش کی تو رومن رین فاتحانہ انداز میں اس پر پاؤں رکھ کر کھڑے ہوگئے۔

    میچ کے اختتامی مرحلے میں جب ایک بار انڈرٹیکر کھڑے ہوگئے تو رومن رینز نے چلا کرکہا کہ ’’میں نے کہا تھا مت اٹھنا‘‘۔ جواب میں انڈر ٹیکر نے کہا کہ تم میں اتنا دم نہیں ہے۔ تاہم انڈرٹیکر کا جسم ان کی زبان کا ساتھ نہ دے پایا۔

    رومن رین نے انڈر ٹیکر کو ایک زوردار اسپیئر کے ذریعے فرش نشین کردیا اور اس کے بعد ایک ۔۔۔ دو ۔۔۔ اور یہ تین۔

    انڈر ٹیکر پچیس سالہ ریسل مینیا کیرئیر میں دوسری بار ہارگئے۔۔۔ کیا یہ ڈیڈ مین کے خوفنا ک عہد کااختتام ہے۔


  • ریسل مینیا، گولڈ برگ اور لیسنر میں لفظی جنگ جاری

    ریسل مینیا، گولڈ برگ اور لیسنر میں لفظی جنگ جاری

    فلوریڈا: ریسل مانیا 33 میں 2 اپریل کو دو بڑے مقابلے ہوں گے، انڈر ٹیکر رنگ میں رومن رینز سے مقابلے کے لیے تیار ہیں جبکہ گولڈ برگ ایک بار پھر بروک لیسنر کو پچھاڑنے کے لیے بے تاب نظر آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ریسل مانیا کو 1991ء میں انڈر ٹیکر کی جیت کے بعد ریسل مانیا کا نام دیا گیا، ریسل مانیا کے مقابلوں میں انڈر ٹیکر کو صرف ایک بار 2014ء میں بروک لینسر کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے جبکہ 22 میں وہ فاتح قرار پائے۔

    گولڈ برگ اور لیسنر کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری ہوچکی ہے، گولڈ برگ نے لیسنر کو پھر کہہ ڈالا کے تم میرے سامنے رنگ میں زیادہ دیر ٹک نہیں پاؤں گے دوسری جانب بروک بھی کسی سے پیچھے نہیں انہوں نے بھی برگ کو سخت مقابلے کا کہہ دیا۔

    ریسل مانیا جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے اب کچھ دن کی دوری پر ہے انڈر ٹیکر اور رومن رینز، کرس جیریکو، کیون اونز، رینڈی اورٹن، رومن رینز اور انڈر ٹیکر دو دو ہاتھ کرنے کے لیے رنگ میں اتریں گے۔

    wwe-post-4

    ٹرپل ایچ اور سیٹھ رولنز میں بھی ان بن نظر آنے لگی ہے امید ہے کہ جلد ہی ٹرپل ایچ کی بھی رنگ میں رولنز کی فائٹ کے ساتھ واپسی ہوجائے گی۔

    واضح رہے کہ ڈیڈ مین نے شان مائیکل کو ریسل مانیا میں ہی شکست دے کر ان کے کیریئر کا اختتام کردیا تھا، یہی نہیں ٹرپل ایچ، اسٹنگ، ہٹ مین ہاٹ بھی انڈر ٹیکر کے سامنے ٹک نہ پائے۔

    گزشتہ روز جب رومن رینز ڈبلیو ڈبلیو را میں جب رومن رینز روایتی حریف اسٹرومین کو پچھاڑنے میں مصروف تھے تب اچانک انڈر ٹیکر رنگ میں نمودار ہوئے اور رومن رینز کی طرف دیکھتے ہوئے اسٹرومین پر حملہ کرکے ان کو رنگ سے باہر پھینک دیا، پھر رومن رینز کی طرف دیکھا ہی تھا کہ سپر مین پنچ کے نام سے مشہور رینز نے ڈیڈ مین کو رنگ میں گرا دیا۔

    رومن رینز نے ڈیڈ مین سے فائٹ سے قبل ہی ورک آؤٹ شروع کردیا، کچھ عرصہ قبل مائیکل اور انڈر ٹیکر کی فائٹ میں شان مائیکل نے ڈیڈ مین کو ٹف ٹائم دیا تھا، مذکورہ مقابلہ تقریبا آدھا گھنٹہ جاری رہا تھا، دیکھنا یہ ہے کہ رومن رینز انڈر ٹیکر کے ساتھ رنگ میں کتنی دیر ٹک پائیں گے۔

    یاد رہے کہ شان مائیکل رومن رینز کی انڈر ٹیکر سے مقابلے کی خبر سنتے ہی رنگ میں آئے اور رومن رینز کو سمجھانے کی کوشش کی مگر رینز نے شان مائیکل کی بات کوسنی ان سنی کرتے ہوئے انہیں ڈیڈ مین سے ہارنے اور کیریئر کے اختتام کا طعنہ دے ڈالا۔

     

    دیکھنا یہ ہے کہ کیا انڈر ٹیکر کو رومن رینز شکست دے کر ان کے کیریئر کا اختتام کر پائیں گے؟ یا انڈر ٹیکر ہی 24-2 کی وکٹری کے ساتھ سرخ رو ہوجائیں گے۔

    انڈر ٹیکر ریسل مانیا میں 22 مقابلے کے فاتح ہیں

    خیال رہے کہ انڈر ٹیکر ریسل مانیا میں 22 مقابلے جیت چکے ہیں جبکہ انہیں صرف ایک بار بروک لیسنر کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا تھا ان کے مقابلے میں اب تک بروک لیسنر، شان مائیکل، ہٹ مین ہاٹ، اسٹنگ، اسٹون کولڈ اسٹیون آسٹن، کرٹ ایننگل، کرس جیریکو وغیرہ آچکے ہیں۔

    wwe-post-2

  • بچپن کی یادیں تازہ کرتے ڈبلیو ڈبلیو ای کے تھیم سانگ

    بچپن کی یادیں تازہ کرتے ڈبلیو ڈبلیو ای کے تھیم سانگ

     ڈبلیو ڈبلیو ای میں آپ نے اکثر پہلوانوں کو لڑتے ہوئے دیکھا ہے ان کی دھماکہ خیز انٹری بھی آپ کو یاد ہی ہوگی، اسٹیو آسٹن جب رنگ میں آتے تھے تو اس سے قبل گلاس ٹوٹنے کی آواز آتی تھی جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں ہے۔

    ایسے ہی چند معروف ریسلرز اور ان کی انٹری کے تھیم سانگ کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ ان کے تخلیق کرنے والے کون ہیں؟

    دی راک

    ریسلنگ اور فلموں میں اپنے نام کمانے والے دی راک کی جب انٹری ہوتی ہے تو اس کا تھیم سانگ ’’اِز دز اسمیک‘‘ اپنی منفرد ہی پہچان رکھتا ہے، اس تھیم سانگ کو جم جانسٹن نے تیس سال قبل اس خوبصورت انداز سے تخلیق کیا کہ اس کا سحر آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں موجود ہے۔

    شان مائیکل

    چند عرصے قبل انڈر ٹیکر سے آخری فائٹ ہار کر ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہنے والے شان مائیکل نے اپنے کیریئر کا آغاز 1992ء میں کیا، شان مائیکل کی انٹری کے تھیم سانگ کو بھی جم جانسٹن نے مرتب کیا اس کے بول ہیں ’’آئی تھنک آئی ایم کیوٹ‘‘ اس دور میں ہر بچے کی زبان پر یہ ہی گانا تھا،

    انڈر ٹیکر

    انڈر ٹیکر جن کی آمد سے ہی مخالف ریسلر پر لرزہ طاری ہوجاتا ہے ان کی آمد کے ساتھ ہی ایک آواز سنائی دیتی ہے اور چاروں اطراف اندھیرا چھا جاتا ہے۔ جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ آپ کوئی ڈراؤنی فلم دیکھ رہے ہیں، مگر یہ فلم نہیں انڈر ٹیکر ہوتے ہیں۔

    ٹرپل ایچ

    ریسلنگ کی دُنیا میں ٹرپل ایچ کے نام سے مشہور اس ریسلر نے ہیوی ویٹ ٹائٹل کی چیمپئن شپ میں اپنا لوہا منوایا۔ ٹرپل ایچ کی آمد کے ساتھ ہی ایک میوزک بجتا ہے اور وہ رنگ میں داخل ہونے سے قبل پانی پیتے ہیں ہیں اور اپنے سر کے اوپر پانی ڈال کر اپنے آپ کو تروتازہ کرتے ہیں۔

    ایڈی گوریرو

    ایڈی گوریرو وہ واحد ریسلر ہیں جو رنگ میں بے ایمانی بھی اس انداز سے کرتے تھے کہ مداح ہنسنے پر مجبور ہوجاتے تھے۔ گو کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں مگر ان کے مداح آج بھی ان کی ریسلنگ دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں۔ ، گوریرو کی آمد بائیک پر ہوا کرتی تھی، گوریرو کے تھیم سانگ کو بھی جم جانسٹن نے ترتیب دیا۔

    جان سینا

    معروف ریسلر جان سینا جنہوں نے حال ہی میں ڈبلیو ڈبلیو چیمپئن بننے کے بعد صرف دو ہفتوں میں شکست کھاکر ٹائٹل سے محروم ہوگئے۔ مگر جان سینا کا تھیم سانگ جو لوگوں کو ان کی آمد کے ساتھ ہی جھومنے پر مجبور کردیتا ہے، سینا کا تھیم سانگ ’’یور ٹائم از اپ، مائی ٹائم از ناؤ‘‘جان سینا کے کزن مارک پریڈکا نے 2005ء میں مرتب کیا اور انہیں امید تھی کہ یہ سانگ سینا کا ٹریڈ مارک بنے گا۔