Tag: Unemployed

  • نوجوان نے ماسٹرز کرلیا، علم کے خزانے سے مالا مال "مالی”،

    نوجوان نے ماسٹرز کرلیا، علم کے خزانے سے مالا مال "مالی”،

    ‘‘اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ بیروزگاری کا عفریت ملکی معیشت کو بری طرح تباہ کررہا ہے، تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں لے کر گھوم رہے ہیں لیکن انہیں ان کے معیار کے مطابق نوکری نہیں مل رہی اور نہ ہی انہیں تعلیمی قابلیت کے مطابق وہ اہمیت دی جارہی ہے جو ان کا حق ہے۔

    پاکستان میں نوجوانوں میں بے روزگاری اور عارضی ملازمتوں کی شرح کتنی ہے، اس بارے میں مستند اعداد و شمار تو دستیاب نہیں ہیں تاہم اندازے کے مطابق نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد اچھی ملازمت سے محروم ہے۔

    ایک ایسا ہی نوجوان احد امر بھی ہے جس کا تعلق جھنگ سے ہے اس نوجوان نے ماسٹرز تک تعلیم حاصل کی اور آج اچھی نوکری کی تلاش میں ہے لیکن پیٹ ہے کہ کوئی بھی کام کرنے پر مجبور کرتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں احد امر نے مطور مہمان شرکت کی اور اپنی جدوجہد کے بارے میں بتایا کہ نامساعد حالات کے باوجود تعلیم کیسے مکمل کی۔

    احد امر نے بتایا کہ جب میں نے پی ایچ اے میں بحیثیت مالی نوکری شروع کی تو میری تعلیم میٹرک تک تھی، اور سال2014میں کسی کے کہنے پر تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا۔

    احد امر نے بتایا کہ میں نے سات کے عرصے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ماسٹرز مکمل کرلیا ہے اور دو مرتبہ پبلک سروس کمیشن امتحان میں شرکت کی لیکن ناکام رہا۔

    انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ مجھے پی ایچ ڈی کرنے کیلئے ملک سے باہر جانے کی ضرورت ہے اگر حکومت میرے لیے اسکالر شپ فراہم کرسکتی ہے تو ٹھیک بصورت دیگر کوئی نوکری کا بندوبست کردیں۔

    واضح رہے کہ اچھی نوکری نہ ملنے کے باعث بے شمار نوجوان در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں کہیں سفارش انہیں منہ چڑارہی ہوتی ہے تو کہیں معاملہ کچھ اور درپیش ہوجاتا ہے کہ جس کے نتیجے میں وہ ایک اچھی نوکری کے قریب پہنچ کر اس سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔

  • کمزور کو غربت سے نکالنے کے لیے پروگرام ترتیب دے رہے ہیں: وزیراعظم

    کمزور کو غربت سے نکالنے کے لیے پروگرام ترتیب دے رہے ہیں: وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی ثانیہ نشتر سے ملاقات کے دوران کہا کہ غربت کا خاتمہ اور کمزور طبقے کو اٹھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی ثانیہ نشتر سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ جو خاندان غربت کی لکیر سے نیچے ہیں ان کی غذائی ضروریات کو پورا کریں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ریاست احساس کا نام ہے جو معاشرے کے کمزور طبقوں کو اوپر اٹھاتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے کے لئے ایک مفصل پروگرام ترتیب دے رہے ہیں، جو کمزور طبقے کو غربت کے شکنجے سے نکالنے میں کردار ادا کرے۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پروگرام غربت سے متاثرہ افراد کی وقتی ضرورت تک محدود نہ ہو اور غربت کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کو آرڈینیشن ہو۔

    وزیر اعظم نے ثانیہ نشتر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غربت کے خاتمے، بے روزگار افراد کو ہنر کی فراہمی اولین ترجیح ہے، جو خاندان غربت کی لکیر سے نیچے ہیں ان کی غذائی ضروریات کو پورا کریں گے۔

    ثانیہ نشتر نے عمران خان کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق بریفنگ دی جس پر وزیر اعظم عمران خان نے چیئرپرسن ثانیہ نشتر کو ضروریات پورا کرنے کےلیے پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔

  • امریکی شہری آن لائن بھیک مانگ کر ماہانہ ہزاروں ڈالر کمانے لگا

    امریکی شہری آن لائن بھیک مانگ کر ماہانہ ہزاروں ڈالر کمانے لگا

    واشنگٹن : سوشل میڈیا کے اس دور میں امریکی شہری نے حد ہی کردی، ویڈیو بنا کر آن لائن بھیک مانگنا شروع کرکے ماہانہ 4 ہزار ڈالر سے زائد کی رقم کمانے لگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہری 25 سالہ جوآن ہل اپنی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کرتا ہے جس میں وہ اپنے چاہنے والوں سے گھر کے کرائے اور دیگر اخراجات کےلیے پیسوں کا مطالبہ کرتا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ بے روزگار امریکی نوجوان 3 ہزار پاؤنڈ ماہانہ آن لائن بھیک مانگ کر کماتا ہے تاکہ عیاشیوں کا خرچ پورا کرسکے۔

    جوآن ہل اپنی فلم بناتا ہے جس میں وہ اپنے سوشل میڈیا فینز سے رقم عطیہ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ وہ گھر کا کرایہ دے سکے اور اخراجات بھی پورے کرسکے، جس میں ویڈیو گیمز، مہنگی ٹی شرٹس اور کینابیس (منشیات) شامل ہیں۔

    آن لائن گداگر امریکی شہر بروکلن میں مقیم ہے اور گداگری کےلیے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس کا استعمال کرتا ہے جس میں پریاسکوپ، انسٹاگرام، یوٹیوب اور ٹویٹر شامل ہیں، جہاں مذکورہ نوجوان کے 2 لاکھ سے زائد چاہنے والے ہیں۔

    جوآن ہل نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ’آج میں بہت غریب ہوں‘ اگر تم لوگ اپنا کوئی ٹیکس معاف کروانا چاہتے ہو تو برائے مہربانی جوآن خیراتی فنڈ میں رقم عطیہ کرو۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حیرت انگیز طور پر سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ ہونے کے کچھ دیر بعد ہی مذکورہ نوجوان کے پے پال اکاؤنٹ میں پیسے آنا شروع ہوگئے۔

    جوآن ہل کو پیسے دینے والے ایک شخص نے لکھا کہ ’میرے روزانہ صبح اٹھ کر کام کے لیے جانے کی بس ایک وجہ ہے کہ میں پیسے کماکر جوآن کو دے سکوں‘۔