Tag: Unemployed youth

  • سندھ حکومت کا بےروزگارنوجوانوں کو مختلف محکموں اوراداروں میں بھرتی کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا بےروزگارنوجوانوں کو مختلف محکموں اوراداروں میں بھرتی کرنے کا فیصلہ

    کراچی:سندھ حکومت نے بے روزگار نوجوانوں کو مختلف محکموں اوراداروں میں بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، بھرتیوں کا باقاعدہ عمل جنوری 2019 سے شروع کیا جائے گا۔

    تٖفصیلات کے مطابق سندھ کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ، جس میں نوجوانوں کو مختلف محکموں اوراداروں میں بھرتی کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد مختلف محکموں نے صوبائی اورضلعی سطح تک خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کی جائیں گی، 2 ماہ کے اندر تمام محکمے خالی آسامیوں کی تفصیل جمع کرنے کے پابند ہوں گے۔

    محکمہ تعلیم وصحت میں ملازمین کی بھرتیوں کیلئےتحریری ٹیسٹ تھرڈ پارٹی کرے گی۔

    بے روزگار نوجوانوں کی بھرتیوں کاباقاعدہ عمل جنوری2019 سے شروع کیا جائے گا۔

    یاد رہے چند روز قبل سندھ حکومت نے محکمہ صحت میں کارکردگی دکھانے کے چکر میں بغیر تحریری امتحان کے ڈیڑھ ہزار ڈاکٹر ز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    جس کے تحت ایم بی بی ایس ڈاکٹرز اور مخصوص شعبہ جات کے ماہرین کوکنٹریکٹ کی بنیادپربھرتی کیاجائے گا، ڈاکٹرز کو بعد میں سندھ پبلک سروس کمیشن امتحان پاس کرنا ہوگا۔

  • لاڑکانہ، ایم اے انگلش پاس نوجوان چھولے بیچنے لگا

    لاڑکانہ، ایم اے انگلش پاس نوجوان چھولے بیچنے لگا

    لاڑکانہ: ایم اے انگلش پاس نوجوان نوکری نہ ملنے پر چھولے بیچنے لگ، یہ نوجوان چھولے بیچنے کے لیے انگریزی میں آوازیں لگاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماں باپ زندگی بھر کی جمع پونجی لگا کر اچھے مستقبل کے لیے اپنے بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم دلانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ ان کے بڑھاپے کا سہارا بن سکے اور اپنی آنے والی زندگی آسودہ پرسکون اور خوشی سے گزار سکے۔

    لیکن تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس نوجوان کو اس کے معیار کے مطابق کوئی نوکری نہ مل سکے تو وہ اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ بھرنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتا ہے۔

    :ویڈیو دیکھیں

    انگریزی میں گاہکوں کو متوجہ کرکے چھولے فروخت کرنے والا یہ بے روز گار نوجوان لاڑکانہ کا رہائشی ہے،لاڑکانہ کے مراد واھن محلہ کے رہائشی قربان علی شیخ کو ماسٹرز کی ڈگری یعنی ایم اے انگلش پاس ہونے کے باوجود بھی نوکری نہ مل سکی

     قربان علی شیخ  رشوت اور سفارش نہ ہونے کے باعث در در کی ٹھوکریں کھا کر تھک گیا اور بالآخر ابلے ہوئے چھولوں کی چھابڑی سنبھال لی۔

    بے روزگاری سے تنگ یہ نوجوان اتنا دل برداشتہ ہے کہ لاڑکانہ کے بازار میں اپنے چھولے بیچنے کے لیے انگلش میں آوازیں لگاتا ہے کہ شاید اس کی یہ پکارسن کر لاڑکانہ میں رہنے والے وہ لوگ جو حکمرانی کے سنگھاسن پر براجمان ہیں، ان کے کان پر بھی جوں رینگ جائے اور وہ اپنے بوڑھے والدین کے خوابوں کو پورا کرسکے۔


    مزید پڑھیں: بے روزگاری اور تعلیم کی عدم فراہمی سب سے بڑے مسائل


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔