Tag: unemployment-rate

  • پاکستان میں بے روزگاری کی شرح کتنی رہے گی؟ آئی ایم ایف رپورٹ

    پاکستان میں بے روزگاری کی شرح کتنی رہے گی؟ آئی ایم ایف رپورٹ

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    اس حوالے سے جاری آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں بےروزگاری کی شرح8فیصد رہنے کی توقع ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان میں بےروزگاری کی شرح8.5فیصد تھی جبکہ رواں مالی سال محصولات اور گرانٹس جی ڈی پی کے12.5فیصد رہ سکتی ہیں۔

    اس کے علاوہ گزشتہ مالی سال محصولات اور گرانٹس جی ڈی پی کے11.4فیصد تھیں، رواں مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے7.8فیصد تھا۔

    آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے0.8فیصد تک رہ سکتا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے0.7فیصد تھا۔

     

  • ملک میں بے روزگاری کی شرح میں کمی ریکارڈ

    ملک میں بے روزگاری کی شرح میں کمی ریکارڈ

    اسلام آباد : ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مالی سال دوہزار سترہ اٹھارہ میں ملک میں بے روزگاری کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی اور جون 2018 کو ختم ہونے والے مالی سال میں شرح پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کا ایک سروے میں کہنا ہے کہ ملک میں بےروزگاری کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد بے روزگاری کی شرح پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد ہوگئی۔

    خواتین کی بے روزگاری میں نمایاں کمی کم ہوئی ہے، مردوں میں بے روزگاری کی شرح پانچ اعشاریہ ایک فیصد جبکہ خواتین کی بے روزگاری کی شرح آٹھ اعشاریہ تین ہے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے، شہروں میں بے روزگاری کی شرح سات اعشاریہ دو فیصد جبکہ دیہات میں بے روزگاری کی شرح پانچ فیصد ہے۔

    سروے رپورٹ میں کہا گیا کہ بیس سے چوون سال کی عمر کے افراد میں بے روزگاری میں نمایاں کمی آئی ہے تاہم کم عمر اور عمر رسیدہ افراد میں بے روزگاری بڑھی ہے، زراعت کا شعبہ اڑتیس فیصد،خدمات کا شعبہ سینتس اعشاریہ آٹھ فیصد جبکہ صنعتی سیکٹربائیس اعشاریہ چھ فیصد نوکریاں فراہم کر رہا ہے۔

    پی بی ایس کا کہنا ہے کہ ملک میں خواندگی کی شرح باسٹھ اعشاریہ دوفیصد ہے، مردوں میں خواندگی کی شرح اکہتر اعشاریہ چھ فیصد جبکہ خواتین میں یہ شرح اکیاون اعشاریہ آٹھ فیصد ہے۔