Tag: unfit

  • آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکہ : اسٹیون اسمتھ ان فٹ، ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے باہر

    آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکہ : اسٹیون اسمتھ ان فٹ، ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے باہر

    سڈنی : ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکہ لگ گیا، ان فارم بیٹسمین اسٹیون اسمتھ ان فٹ ہوکر انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ ان فارم بیٹسمین اسٹیون اسمتھ شرکت نہیں کرسکیں گے، لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روزجوفرا آرچر کی باؤنسر اسمتھ کی گردن پر لگی تھی جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

    ڈاکٹرزنے اسمتھ کو مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ان کی جگہ مارنس لبوشین فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے دوران اسٹیون اسمتھ نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور80 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

    مزید پڑھیں: ایشز سیریز، جوفرا آرچر کا خطرناک باؤنسر، اسٹیو اسمتھ زخمی

    واضح رہے کہ دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ میں محض تین دن کا وقفہ ہونے کے سبب اسمتھ مکمل طور پر اسمتھ ہیڈنگلے میں ہونے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ وہ ابھی تک انجری سے صحتیاب نہیں ہو سکے۔

  • محمد عباس کے بعد اوپنر فخر زمان بھی ان فٹ، عامر کی واپسی کا امکان

    محمد عباس کے بعد اوپنر فخر زمان بھی ان فٹ، عامر کی واپسی کا امکان

    لاہور : دورہ جنوبی افریقہ سے پہلے پاکستانی ٹیم کو دوسرا جھٹکا لگ گیا، فاسٹ بولر محمد عباس کے بعد اوپنر فخر زمان بھی ان فٹ ہوگئے، محمد عباس کی جگہ ،محمد عامر کی واپسی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ سے قبل قومی ٹیم کو انجری مسائل کا سامنا ہے، فاسٹ بولر محمد عباس کے بعد اب اوپننگ بیٹسمین فخر زمان بھی گھٹنے کی انجری کا شکار ہوکر ان فٹ ہوگئے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فخر زمان تین سے پانچ ہفتوں تک کھیل سے دور ہوسکتے ہیں ایسے میں اوپننگ بیٹسمین کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

    موجودہ صورتحال کے بعد نیوزی لینڈ اے کے خلاف سنچری بنانے والے شان مسعود کی واپسی کا امکان ہے، اس حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عباس کی جگہ فاسٹ بولر محمد عامر کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے اور فیصلہ کن ٹیسٹ تین دسمبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: فاسٹ بولر محمد عباس انجرڈ، نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر

    یاد رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کندھے کی انجری کا شکار ہوکر آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں، عباس کے اسکین کی رپورٹ تسلی بخش نہیں آئی ہے، وہ ایک سے چار ماہ تک کرکٹ سے دور ہوسکتے ہیں۔

    ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دئیے جانے کا امکان ہے، محمد عباس دبئی ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں

    ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں

    کراچی: دورہ سری لنکا میں مصباح الحق اور اظہر علی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کامیاب رہی اب شاہد آفریدی کا امتحان ہے۔

    نو سال بعد پاکستان سری لنکن سرزمین پر کامیاب ہوگیا ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز بھی جیت لی، اب ٹی ٹوئنٹی میں پنجہ آزمائی ہوگی ۔ مصباح الحق اور اظہر علی کے بعد قوم کی شاہدآفریدی سے بھی امیدیں بڑھ گئیں۔

     پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچز کی سیریز کا آغاز جمعرات کو کولمبو میں ہوگا، دونوں ٹیمیں دسمبر دوہزار تیرہ کے بعد مختصر فارمیٹ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے کھیلنے کے بعد کھلاڑی ہمبنٹوٹا سے کولمبو پہنچ گئے، شاہد آفریدی نے بھی ٹیم جوائن کرلی ہے، ورلڈ چیمپئنز کو کیسے ہرایا جائے کھلاڑیوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔

     سیریز میں میزبان ٹیم کی قیادت لستھ ملنگا کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر بارہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں، پاکستان نے سات اور سری لنکا نے پانچ میں میدان ماراہے۔

  • وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

    وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

    کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض مکمل فٹنس حاصل نہ کرنے کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔

    وہاب ریاض نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہیڈ کوچ محمد اکرم اور پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم کی زیر نگرانی تربیت کا آغاز کیا تھا لیکن مکمل فٹنس حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہوگئے۔

    سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں اب وہاب ریاض کی جگہ ضیاءالحق ٹیم کا حصہ ہوں گے، 20 سالہ ضیاء الحق نے اب تک کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے۔