Tag: unhealthy

  • امریکا سے برآمد کیے جانے والے چاول زہریلے قرار

    امریکا سے برآمد کیے جانے والے چاول زہریلے قرار

    مشی گن : کیریبین ملک ہیٹی کو برآمد کیے جانے والے امریکی چاولوں کو زہریلا قرار دیا گیا ہے، مذکورہ چاولوں میں موجود سنکھیا اور کیڈمیم کی مقدار کینسر اور امراض قلب کے خطرات کو بڑھا سکتی ہیں۔

    مشی گن یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ہیٹی کو امریکی چاول کی برآمدات جو ملک کے اہم غذائی اجزاء کی سپلائی کا بڑا حصہ ہیں میں سنکھیا اور کیڈمیم کی غیر صحت بخش سطح پائی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی چاولوں میں موجود سنکھیا اور کیڈمیم کی سطح انتہائی غیر تسلی بخش ہے، ان دھاتوں کی وجہ سے کینسر اور دل کی بیماری کے خطرات میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

    محققین کا کہنا ہے کہ آرسینک اور کیڈمیم کی مقداریں درآمد شدہ چاولوں میں ہیٹی میں پیدا کی جانے والی مصنوعات کے مقابلے میں تقریباً دو گنا زیادہ تھیں، چاولوں کےدرآمدی سیمپلز حدود سے تجاوز کرگئے تھے۔

    مذکورہ چاولوں کے تقریباً تمام سیمپلز میں ان دھاتوں کی مقدار بچوں کے استعمال کے لیے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی منظور کردہ سفارشات سے بہت زیادہ ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے امریکی ایف ڈی اے اور محکمہ خارجہ نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

    رپورٹ میں امریکی چاول کے برآمد کنندگان کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ہیٹی کے زرعی شعبے کو مضبوط کرنے کے اقدامات اور ملک کے فوڈ سیفٹی کے ضوابط کے فروغ کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔

  • فاسٹ فوڈ کے شوقین کن بیماریوں کا شکار بنتے ہیں؟

    فاسٹ فوڈ کے شوقین کن بیماریوں کا شکار بنتے ہیں؟

    گھر میں بیٹھے فلم یا ٹی وی دیکھنے یا دوران سفر منہ کا ذائقہ تبدیل کرنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد مختلف اقسام کی خوراک استعمال کرتی ہے۔

    ایسے میں عام طور پر روایتی کھانوں کے بجائے چپس، بسکٹ، کولڈ ڈرنکس لیے جاتے ہیں جن کا استعمال الٹرا پروسیسڈ فوڈز کے زمرے میں آتا ہے۔

    یاد رکھیں یہ عمل اپنی صحت کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے، پیٹ بھرا ہونے کے باوجود ان کا زیادہ استعمال صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

    ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اور انڈین کونسل فار ریسرچ آن انٹرنیشنل اکنامک ریلیشنز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق 10 سال میں بھارت میں الٹرا پروسیسڈ فوڈ کی مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

    ماہرین کے مطابق برگرز، فرنچ فرائز ودیگر فاسٹ فوڈز میں چکنائی، کیلوریز، نمک اور پراسیس کاربوہائیڈریٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جبکہ وٹامنز، منرلز اور صحت کے لیے مفید دیگر غذائی اجزا کی کمی ہوتی ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال دل کو نقصان پہنچانے کا تو سبب بنتا ہے جس سے ہارٹ فیلیئر، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس کے ساتھ ہی یہ بلڈ شوگر میں اضافے، جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے۔

    صرف یہ ہی نہیں فاسٹ فوڈ کے شوقین مزاج میں چڑاچڑا پن، ڈپریشن، تھکاوٹ، یادداشت کی کمی سے متعلق امراض ڈیمینشیا اور الزائمر کا خطرہ بھی دیگر افراد سے 3 گنا بڑھ جاتا ہے۔

    فاسٹ فوڈ کے استعمال سے نظام تنفس کے مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں جو آگے چل کر دمے کی صورت اختیار کرسکتے ہیں جب کہ شکراور چکنائی کے زیادتی کے باعث یہ جلد کے لیے بھی نقصان دہ ہیں جس سے قبل از وقت بڑھاپا یعنی جھریاں، کیل مہاسے جیسے مسائل کا شکار ہوسکتے ہیں۔