Tag: Unicef

  • سندھ کے اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کا بھی فقدان: یونیسف

    سندھ کے اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کا بھی فقدان: یونیسف

    کراچی: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے نونہالان (یونائیٹڈ نیشن چلڈرنز فنڈ) یونیسف نے صوبہ سندھ میں نافذ تعلیمی ایمرجنسی کا پول کھول دیا۔ یونیسف کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے 50 فیصد سے زائد اسکول بنیادی سہولتوں تک سے محروم ہیں۔

    یونیسف کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سندھ کے 50 فیصد طلبا کے اور47 فیصد طالبات کے پرائمری اسکولز باتھ روم کی بنیادی اور اہم ضرورت سے محروم ہیں، جبکہ مڈل اسکول کی سطح پر اس سہولت کا فقدان 30 فیصد طلبا اور 29 فیصد طالبات کے اسکولوں میں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 53 فیصد طلبا اور 54 فیصد طالبات کے پرائمری اسکولز میں پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں۔

    مڈل اسکول کی سطح پر 40 فیصد بوائز اور 39 فیصد گرلز اسکول جبکہ ہائی اسکول کی سطح پر 7 فیصد طلبا کے اور 4 فیصد طالبات کے اسکول اپنے طلبا کو پینے کا پانی تک فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستان تعلیم پر کم خرچ کرنے والا ملک

    مذکورہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے یونیسیف نے اسکول اسٹریٹجک پلان 2022-2017 بھی مرتب کردیا۔

    دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر نے مذکورہ رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کو یقینی بنا رہے ہیں۔ جون 2018 تک یہ ہدف پورا کرلیں گے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ طالبات کے اسکولوں میں بنیادی سہولتوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی نگرانی وہ خود کر رہے ہیں۔ جلد سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں مستقل چیئرمین تعینات کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سال 2016شامی بچوں کے لیے بدترین ترین سال رہا، اقوام متحدہ

    سال 2016شامی بچوں کے لیے بدترین ترین سال رہا، اقوام متحدہ

    نیویارک : اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے2016 شامی بچوں کیلئے بدترین سال تھا، گزشتہ سال شام میں 652 بچے ہلاک ہوئے۔

    اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق شام میں لاکھوں بچے روزانہ ہونے والے حملوں کی زد میں ہیں اور ان کی زندگی برباد ہو چکی ہے، گزشتہ سال بمباری میں چھ سو پچاس بچے ہلاک ہوئے جبکہ اٹھائیس لاکھ بچوں کو سنگین صورت حال کا سامنا ہے، ان میں دو تہائی بچے کسی نہ کسی اپنے سے محروم ہوگئے ہیں، یا ان کے گھر بمباری اور شیلنگ کی زد میں آئے ہیں، یہ تعداد 2015 میں مارے جانے والے بچوں سے 20 فیصد زیادہ ہے۔

    syria-2

    رپورٹ میں متنبہ کیا گیا کہ شام میں طبی سہولتوں کا نظام تیزی سے تباہ ہو رہا ہے اور بچے مشقت کرنے پر مجبور ہونے کے علاوہ کم عمری کی شادی کے شکار اور لڑائی میں شریک ہو رہے ہیں۔

    syria

    شام کی خانہ جنگی اپنے چھٹے سال میں داخل

    شام کی خانہ جنگی اپنے چھٹے سال میں داخل ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے وہاں کے تقریباً 60 لاکھ بچے انسانی بنیادوں پر دی جانے والی امداد پر منحصر ہیں۔

    یونیسیف کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ملکوں میں بطور پناہ گزین بچوں کی تعداد لگ بھگ 23 لاکھ ہے ۔

    sy

    ادارے سیو دا چلڈرن نے متنبہ کیا کہ لاکھوں بچے ’ذہنی دباؤ‘ کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں، جنہیں فوری مدد کی ضرورت ہے اس خیراتی ادارے نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر ان کی فوری مدد نہیں کی گئی تو انھیں اس سے نکالنا مشکل ہوگا، حالت سے پریشان یہ بچے عالمی اداروں کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ کب خانہ جنگی ختم ہو اور ان کے ملک میں واپس خوشیاں آئیں۔

  • میں ماضی کو بھلا کر اپنی ازواجی زندگی بہتر بنانے کی خواہاں‌ ہوں‘ انجیلینا جولی

    میں ماضی کو بھلا کر اپنی ازواجی زندگی بہتر بنانے کی خواہاں‌ ہوں‘ انجیلینا جولی

    کولمبیا: ہالی وڈ کی معروف اداکارہ انجیلینا جولی کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میرے سابقہ شوہرکے ساتھ تعلقات بہترہوجائیں اور ہم ماضی کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ بہتر زندگی بسر کریں.

    ہالی وڈ کی معروف اداکارہ انجیلینا جولی نے پہلی بار اپنی ازواجی زندگی میڈیا کے سامنے بیان کی، انہوں نے برطانوی خبررساں ادارے کو انٹویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے بچوں نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ میں اپنے ذاتی حالات کو اپنے چاہنے والوں کے سامنے بیان کروں.

    انجیلینا جولی ان دنوں ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلےمیں اپنے بچوں کے ہمراہ کولمبیا میں موجود ہیں،انہوں نے برطانوی خبر رساں ادارے کو انتہائی جذباتی اندازمیں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اورمیرے شوہر بریڈ اچھی زندگی بسر کررہے تھے تاہم چند وجوہات کی بنا پرکچھ غلط فہمیوں نےجنم لے لیا تھا جس کے باعث ہمارے درمیان علحیدگی کی صورتحال رونما ہوئی انہوں نے کہا کہ میں ان وجوہات کو زیربحث نہیں لانا چاہتی ہوں.

    انہوں نے کہا میری خواہش ہے کہ ہم پہلے کی طرح اچھی زندگی بسر کریں ، میری خواہش ہے کہ ہم ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ایک مثالی جوڑے کی مثال بن کر سامنے آئیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ ہم ایک خاندان تھے‘ ایک خاندان ہیں اورامید کرتی ہوں کہ ایک خاندان رہیں گے۔

    family

    ہالی وڈ کی معروف اداکارہ انجیلینا جولی حساس طعبیت کی مالک ہیں ، انہوں نے اقوام متحدہ نے تحت انسانی ہمدردی کاسفیرنامزد کیا ہے ، انجیلینا جولی نے تین بچوں کو اچھی تربیت دینے کے لئے گود لے رکھا ہے جبکہ ان کے اپنے بھی تین بچے ہیں۔

    انجیلینا نے سب سے پہلے 2002 میں ایک لڑکا گود لیا تھا،انجیلینا جولی کے تین اپنے بچے بھی ہیں ، لیکن  وہ اپنے لے پالک بچوں اور اپنے بچوں میں کوئی تفریق نہیں کرتی ہیں۔

    kids

    انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ میرے بچے مہذب شہری بنیں گے اور وہ بھی انسانیت کے کام آئیں گے۔

  • یمن جنگ سے 22 لاکھ بچے متاثر،اقوام متحدہ کی رپورٹ

    یمن جنگ سے 22 لاکھ بچے متاثر،اقوام متحدہ کی رپورٹ

    صنعا: اقوام متحدہ کی بچوں سے متعلق ذیلی تنظیم یونیسف نے کہا ہے کہ یمن میں ناقص خوراک اور بیماریوں کے باعث ہر 10 منٹ پر ایک یمنی بچہ دم توڑ دیتا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کی جانب سے یمن میں متاثرہ بچوں سے متعلق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’اس وقت ملک میں 22 لاکھ بچے ناقص خوراک کا شکار ہیں مناسب خوراک کے انتظامات نہ ہونے کے باعث ہر 10 منٹ ایک بچہ دم توڑ دیتا ہے‘‘۔

    یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ اگر یمن میں جنگ بندی نہ کی گئی تو بچوں کی ہلاکت میں تیزی سے اضافہ ہوسکتاہے‘ جنگ کے باعث ہی بچوں کو مناسب خوراک کے انتظامات مہیا نہیں کیے جارہے۔


    پڑھیں: ’’ یمن میں شہریوں کی ہلاکت ،امریکا کا سعودی عرب کواسلحے کی فروخت محدود کرنے کا اعلان ‘‘


    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پورے شہر میں 22 لاکھ بچے ناقص خوراک کا شکار ہیں جبکہ صعدہ صوبے میں ہر 10 میں سے 8 بچے مزمن ناقص خوراک کا شکار ہیں۔

    خیال رہے یمن میں تقریبا 20 ماہ سے جاری جنگ ہے جس کے نتیجے میں اب تک 7 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریبا 37 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔


    مزید پڑھیں: ’’ یمن میں فوجی کیمپ پرخودکش حملہ،48افرادجاں بحق ‘‘


    جنگ کے نتیجے میں تقریبا 2.6 کروڑ یمنی شہریوں کو بدترین انسانی اور طبی صورت حال کا سامنا ہے جبکہ ملک کی دو تہائی سے زیادہ آبادی بنیادی طبی دیکھ بھال سے محروم ہو چکے ہیں۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھرمیں قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کا عالمی دن منایاجارہاہے

    پاکستان سمیت دنیا بھرمیں قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کا عالمی دن منایاجارہاہے

    اسلام آباد: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج بچوں کی قبل از وقت پیدائش کی شرح میں کمی لانے کا پانچواں عالمی دن منایا گیا۔

    اس دن کا مقصد قبل از وقت بچوں کی پیدائش کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے متعلق آگاہی بڑھانا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ’یونیسف‘ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر سال لگ بھگ ساڑھے سات لاکھ بچے مقررہ وقت سے پہلے پیدا ہوتے ہیں جس کی وجہ ان کی زندگیوں کو لاحق خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

    یونیسف کے مطابق قبل از وقت بچوں کی پیدائش کی شرح کے حوالے سے پاکستان 184 ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

    پاکستان میں یونیسف کی سربراہ اینجیلا کارنئی نے ایک بیان میں کہا کہ قبل از وقت پیدائش کی شرح میں کمی سے بچوں کی اموات میں نمایاں کمی ممکن ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مقررہ وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں کی زندگی کو بچانے کے لیے کم خرچ اور آزمودہ طریقے موجود ہیں۔

    اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے مطابق ترقی پذیر ملکوں میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات کی وجہ قبل از وقت پیدائش کے باعث پیدا ہونے والی طبی پیچیدگیاں ہیں۔

    پاکستان میں حکومت کا کہنا ہے کہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں کے علاوہ بنیادی صحت کے مراکز میں خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ماؤں اور نومولود بچوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔

  • جنگ کا خمیازہ معصوم بچوں کو بھگتنا پڑتا ہے، شکیرا

    جنگ کا خمیازہ معصوم بچوں کو بھگتنا پڑتا ہے، شکیرا

    نیویارک : یونیسف کی امن سفیراور معروف گلوکارہ شکیرا نے کہا ہے کہ جنگ کا خمیازہ معصوم بچوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔

    اقوام متحدہ میں پریس کانفرنس میں پاپ گلوکارہ کا شکیرا نے کہا ہے کہ جنگیں تباہی کا باعث ہوتی ہیں، جن کی بھاری قیمت معصوم بچوں کو اپنی زندگی سے ہاتھ دھوکر ادا کرنی پڑتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حال ہی شامی بچے ایلیان کردی کی موت نے تمام انسانیت کو جنجھوڑدیا ہے، شکیرا نے کہا کہ اقوام عالم کو ایسے اقدامات کرنے چاہیے کہ آئندہ کوئی بچہ جنگ یا بھوک سے بے رحم موجوں کی نذر نہ ہوجائیں۔

  • پاکستان نے اقوام متحدہ کی جانب سے دیا گیا بڑا ہدف حاصل کرلیا

    پاکستان نے اقوام متحدہ کی جانب سے دیا گیا بڑا ہدف حاصل کرلیا

    اسلام آباد: پاکستان ان 95 ممالک میں شامل ہوگیا جنہوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے طے کردہ ملینئیم ڈیولپمنٹ گول میں سے بنیادی صحت صفائی کے ٹارگٹس حاصل کرلئے ہیں۔

    اس بات کا اعتراف اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونائیٹڈ نیشنز چلڈرن فنڈ کے مشترکہ مونیٹرنگ پروگرام کی مشترکہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کےمطابق 64 فیصد پاکستانیوں کو اب بنیادی صحت و صفائی کی سہولیات میسر ہیں جبکہ 1990 میں یہ سہولیات صرف 24 فیصد پاکستانیوں کو میسرتھی ۔ پاکستان ان 77 ممالک میں بھی شامل ہے جہاں پینے کے پانی اور سینیٹیشن دونوں کے مطلوبہ ٹارگٹس پورے کئے گئے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیاہے کہ گزشتہ عشرے میں کھلی ہوا میں رفع حاجت کرنے والے کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے اور یہ تعداد گھٹ کر46

    ملین سے 25 ملین رہ گئی ہے۔ تا حال شہری اور دیہی علاقوں میں سہولیات کے فرق کی واضح خلیج حائل ہے۔

    پاکستان میں یونیسف کی ترجمان انجیلا کیارنے کا کہنا ہےکہ ’’دیہی علاقوں میں ٹوائلٹ کا استعمال بڑھ رہا ہے اور یہ ایک حیرت انگیزکامیابی ہے‘‘۔

    رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 2.4 بلین افراد بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ جنوبی ایشیا وہ خطہ ہے جہاں بنیادی حفضانِ صحت سے محروم افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور لگ بھگ 953 ملین افراد بہتر انتظامات سے محروم ہیں۔

  • یونیسیف کی پشاور میں اسکول پر حملے کی شدید مذمت

    یونیسیف کی پشاور میں اسکول پر حملے کی شدید مذمت

    نیویارک: اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے پشاور میں اسکول پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں کےحملے میں سینکڑوں معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے، جس پر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے ترجمان کرسٹوفی بولی ریک نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان میں بچوں کے اسکولوں کو نشانہ بنانا بنیادی انسانی اصولوں کی سخت ترین خلاف ورزی ہے۔

    ترجمان یونیسف کا کہنا تھا اس سے قبل بھی طالبان نے بچوں کی تعلیم کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر ملالہ یوسفزئی کو نشانہ بنایا تھا۔