Tag: United Arab Emirates

  • متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ کردیا گیا ہے، 31 جولائی کو پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا گیا جبکہ عمل درآمد آج سے ہوگا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگست میں پٹرول کے نرخوں میں جولائی کے مقابلے میں 5 سے 6 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    خصوصی 95 کی قیمت جولائی میں 2.88 درھم تھی اس میں 5 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب اس کے اگست کے لیے نرخ فی لٹر 2.93 درھم ہیں۔

    پٹرول سپر 98 کی قیمت میں 6 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے اس کی ایک لیٹر قیمت جولائی میں 2.99 درھم تھی جو یکم اگست کو بڑھ کر 3.05 درھم ہوجائے گی۔

    ڈیزل کے نرخوں میں 6 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے جولائی میں ایک لٹر ڈیزل 2.89 درھم میں فروخت ہوتا تھا اب اگست میں اس کے نرخ 2.95 درھم ہوں گے۔

    ای پلس 91 کی قیمت جولائی میں 2.80 درہم تھی جس میں 6 فلس کا اضافہ ہوا اور قیمت اگست کے لیے 2.86 درھم مقرر کی گئی ہے۔

    اگست 2024 کے لیے امارات میں ایندھن کی قیمتوں کی نگرانی کرنے والی کمیٹی نے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کی منظوری دے دی ہے۔

    کویت سے کن افراد کو ملک بدر کیا جانے لگا؟ اہم خبر

    نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے ایندھن کی تقسیم کار کمپنیوں کا کہنا تھا کہ اس کا نفاذ جمعرات یکم اگست 2024 سے ہوگا اور نئی قیمتوں میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی شامل ہے۔

  • متحدہ عرب امارات میں موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں حکومت کی جانب سے موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان کر دیا گیا، دبئی ٹرام اور میٹرو سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی کی سب بڑی ہائی وے شیخ زائد پر ٹریفک کی بڑی حد تک روانی بحال ہوگئی ہے، مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کام کا سلسلہ جاری ہے۔

    شارجہ اور عجمان میں پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    حکام کی جانب سے تعلیمی اداروں کو ریموٹ لرننگ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، دبئی و دیگر ریاستوں میں آج اور کل بھی اسکولز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    یو اے ای میں طوفانی بارش سے نظام زندگی ٹھپ، عمان میں 17 افراد جاں بحق

    متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے تاہم شارجہ کے متعدد علاقوں میں اشیاء خور و نوش کی سپر اسٹورز تک ترسیل تاحال معطل ہے۔

  • متحدہ عرب امارات: رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟

    متحدہ عرب امارات: رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟

    متحدہ عرب امارات میں موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ آج رمضان المبارک کا آغاز پیر 11 مارچ 2024 سے ہورہا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں اس بار طویل وقفے کے بعد رمضان کی ابتدا موسم سرما میں جبکہ آخری عشرے میں قدرے کم گرمی کے ساتھ رہنے کی توقعات ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کی فلکیاتی انجمن کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے گزشتہ ماہ کہا گیا کہ آئندہ سات سال تک رمضان المبارک کی شروعات موسم سرما میں ہوگی اور اس کا سلسلہ 2030 تک جاری رہے گا۔

    امارات میں موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ پہلے نصف حصے میں سحری اور فجر تک موسم ٹھنڈا رہے گا۔ اس کے بعد موسم گرمی کی طرف منتقل ہونے لگے گا، رمضان کے دوران رات کے وقت موسم معتدل سے خوشگوار رہے گا۔

    قومی مرکز کا کہنا ہے کہ رات کے وقت درجہ حرارت 18 سے 21 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقعات ہیں جبکہ دوپہر کے وقت درجہ حرارت 29 سے 34 کے درمیان ہوگا۔

    مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کا روح پرور اجتماع

    یو اے ای میں رمضان المبارک کی شروعات میں روزے کی مدت 13 گھنٹے 14 منٹ تک ہوگی جبکہ وقت بڑھنے کے ساتھ روزہ 13 گھنٹے 57 منٹ تک رہے گا۔ اس حوالے سے تمام ریاستوں اور شہروں میں چند منٹوں کا فرق دیکھنے کو ملے گا۔

  • نریندر مودی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

    نریندر مودی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

    ابوظبی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ متحدہ عرب امارت جاری ہے، وہ کل یو اے ای پہنچے تھے جہاں ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں، ابوظبی میں یو اے ای کے صدر نے ان کا استقبال کیا اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ کاروباری، دفاعی اور ثقافتی روابط کو مزید بڑھانے کی امید رکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ آج بھارتی وزیر اعظم ابوظبی میں مندر کا افتتاح کریں گے، یہ مندر دبئی کو ابوظبی سے ملانے والی مرکزی شاہراہ کے بالکل قریب ہے۔ مودی کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں انھوں نے عربی کے بھی چند الفاظ بولے، جس پر سامعین خوب محظوظ ہوئے۔

  • منکی پاکس کی  ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقلی، حکام نے کیا بتایا؟

    منکی پاکس کی ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقلی، حکام نے کیا بتایا؟

    دبئی: سارس، سوائن فلو اور کووڈ 19 کے بعد عالمی دنیا ایک اور وائرس سے نبرد آزما ہے، کیا یہ ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتی ہے؟ اس بارے میں حکام نے بتادیا۔

    الامارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے بتایا کہ ’منکی پاکس‘ کا دائرہ بنیادی طور پر محدود رہتا ہے اور اس کا ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقلی کا امکان نہایت کم ہوتا ہے، حکام یہ بات منکی پاکس کے حوالے سے شروع کی گئی آگاہی مہم کے دوران کی۔

    اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ مملکت میں منکی پاکس سے متعلق وبائی صورتحال قابو میں ہے، گھبرانے کی کوئی بات نہیں، روزانہ کی بنیاد پر اس کے کیسز کی اطلاع نہیں دی جائے گی جب بھی غیرمعمولی صورتحال پیدا ہوگی تو آگاہ کیا جائےگا۔

    یہ بھی پڑھیں: منکی پاکس کیا ہے؟

    وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر فاطمہ العطار نے بتایا کہ امارات نے گزشتہ دو برسوں کے دوران معاشرے کی صحت و سلامتی کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ہیں اور صحت کے شعبے کو مضبوط بنایا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ’ منکی پاکس‘ کی نمایاں علامتوں میں بخار، شدید تھکاوٹ کا احساس، شدید درد، خارش، ایک سے تین روز تک بخار اور انفیکشن شامل ہے جبکہ وائرس کی علامتیں ظاہر ہونے کے درمیان کا عام طور پر پانچ سے اکیس دن کا وقفہ ہوتا ہے۔

    ادھر عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسز مزید بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ یہ بیماری ان ممالک میں پھییل رہی جہاں عام طور پر نہیں پائی جاتی۔

  • یو اے ای بہترین ملک قرار، جانئے کیوں ؟

    یو اے ای بہترین ملک قرار، جانئے کیوں ؟

    ابوظبی: مسقتبل کی تیاری کے حوالے سے متحدہ عرب امارات نے اہم سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کو مسقتبل کی تیاری کے حوالے سے بہترین عرب ملک قرار دے دیا گیا ہے، گوگل کی شراکت کے ساتھ شائع ہونے والی ایک انٹرنیشنل رپورٹ میں متحدہ عرب امارات کو مستقبل کے حوالے سے تیار ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق مستقبل کے حوالے سے تیار عرب ممالک میں یو اے ای پہلے نمبر پر جبکہ ترقی پزیر ستائیس ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے۔

    پورٹولنز انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کئے گئے فیوچر ریزیڈنس انڈیکس میں 123 ممالک میں سے یو اے ای 23ویں نمبر پر ہے، انڈیکس میں مستقبل کے حوالے سے ضروری ذیلی ستونوں کے علاوہ چار بنیادی ستون جیسا کہ انسٹی ٹیوشنز اینڈ انفرااسٹرکچر ، ٹیکنالوجی، ٹیلنٹ اور انوویشن کی پیمائش کی جاتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

    رپورٹ کے مطابق یو اے ای کو اسکلز مانیٹرنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے دنیا بھر میں تیسرا نمبر ملا ہے جبکہ ٹیلنٹ کو اپنے ملک میں لانے میں چوتھا اور ٹیلنٹ کے فروغ دینے میں چھٹا نمبر دیا گیا، اس رپورٹ کے نتائج کا اعلان کنکورڈیا کے سالانہ اجلاس کے 11ویں ایڈیشن کے ایک ورچوئل سیشن کے دوران کیا گیا۔

  • ٹول ٹیکس : متحدہ عرب امارات کے عوام کیلئے خوشخبری

    ٹول ٹیکس : متحدہ عرب امارات کے عوام کیلئے خوشخبری

    دبئی : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ریاست کی اہم شاہراہوں پر کوئی ٹول ٹیکس لگایا گیا ہے اور نہ لگانے کا کوئی ارادہ ہے۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت تعمیرات نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ حکومت کا وفاقی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جبکہ ٹرکوں پر ٹیکس ان کی نقل و حرکت کو منظم کرنے کی پالیسی کے تحت لگایا گیا ہے۔

    وزیر تعمیرات انجینیئر عبداللہ بن محمد النعیمی کا مزید کہنا تھا کہ شاہراہوں کی تعمیر کے سلسلے میں بڑا مرحلہ طے کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے ایسی ماحول دوست شاہراہیں بنائی جارہی ہیں کہ جن سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔

    اس کے علاوہ سیکیورٹی، تعلیمی شعبوں، خدمات اور شاہراہوں کے 36 منصوبے نافذ کیے جارہے ہیں جن کی مالیت دس ارب درہم ہے، ملک کے دیگر علاقوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یہ منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں۔

    وزارت کی پانچ سالہ کارکرگی سے متعلق انہوں نے کہا کہ وزارت کے تحت پانچ برس کے دوران چار ارب 520 ملین درہم کی لاگت سے55 بڑے منصوبے مکمل کیے گئے۔

    ان میں سے780ملین درہم کی لاگت سے راستے بنائے جائیں گے۔350 ملین درہم کی لاگت سے چھ ہیلتھ سینٹر اور اسپتال تعمیر ہوں گے، 600 ملین درہم کی لاگت سے چار اسکول کھولے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ152ملین درہم کی لاگت سے پانچ سرکاری عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔ امارات اسٹریٹ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ اس پر200ملین درہم لاگت آئے گی۔

    نئے منصوبوں میں شارجہ اور دبئی کو جوڑنے والی اتحاد اسٹریٹ کی تجدید بھی شامل ہے، اس کے ٹینڈرآئندہ سال میں جاری ہوں گے جس کی لاگت 230ملین درہم ہوگی۔

  • عرب امارات پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

    عرب امارات پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

    اسلام آباد: متحدہ عرب امارات پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، ریفائنری منصوبہ بلوچستان کے علاقے حب میں شروع کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عرب نیوز کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جس کے پاکستان اور عرب امارات کے درمیان مذاکرات تقریباً مکمل ہوگئے۔

    پاکستان میں موجود اماراتی سفیر کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری رواں سال کے اختتام تک کی جائے گی، ریفائنری منصوبہ بلوچستان کے علاقے حب میں لگایا جائے گا۔ ریفائنری کی صلاحیت ڈھائی سے 3 لاکھ بیرل یومیہ ہوگی۔

    سفیر کے مطابق یہ منصوبہ پاک یو اے ای تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہوگا۔

    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای نے رواں برس پاکستان میں 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک سے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر کے قرضے ملنے کا امکان ہے۔

    وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ عرب امارات کے بعد یو اے ای نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کیش دینے اور 3 ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگیوں کی سہولت دی تھی۔

  • وزیراعظم عمران خان کا دورہ متحدہ عرب امارات مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ متحدہ عرب امارات مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا دورہ متحدہ عرب امارات مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر یواے ای کا دورہ کیا۔

    دورے کا مقصد عالمی گورنمنٹ سمٹ کی تقریب میں شرکت کرنا تھی، دورے میں وزیراعظم کی یو اے ای قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، یو اے ای کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زیدالنہیان سے وزیر اعظم کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے انصاف، میرٹ اور فلاحی اقدامات کو معاشرتی ترقی کی بنیاد قرار دیا، انہوں نے پاکستان میں مدینہ کی فلاحی ریاست کا تصور پیش کیا، سمٹ کے دورن پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی بات کی گئی،وزیراعظم نے سیاحت کے شعبےاوراصلاحاتی ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھا۔

    اس موقع پر معیشت کو مستحکم کرنے اور کاروباری سہولیات کے فروغ پر عالمی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا گیا، اصلاحاتی ایجنڈا، اقتصادی صورتحال میں بہتری، نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی سے متعلق آگاہ کیا گیا،

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اماراتی قیادت سے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پراتفاق ہوا، پاک امارات لانگ ٹرم تجارت بڑھانے پر زور دیا گیا، پاکستان کی معاشی مدد پر وزیراعظم نے شیخ محمد بن زیدالنہان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    وزیر اعظم نے اپنے ہم منصب شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی علیحدہ ملاقات کی، اس کے علاوہ دورے کے دوران وزیراعظم نے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کیں۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مزید فروغ اور استحکام دینے کے عزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے افغانستان میں امن کی کوششوں میں ولی عہد کے کردار کو بھی سراہا۔

    اس موقع پر لبنانی ہم منصب اور آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، وزیر اعظم عمران خان نے سمٹ کے انعقاد پر یو اے ای قیادت کی تعریف کی۔

  • یورپی یونین نے17ممالک کو ٹیکس چوروں کی جنت قرار دیکربلیک لسٹ کردیا

    یورپی یونین نے17ممالک کو ٹیکس چوروں کی جنت قرار دیکربلیک لسٹ کردیا

    لندن : یورپی یونین نے متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت 17 ممالک کو ٹیکس چوروں کی جنت قراردے کربلیک لسٹ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے کالا دھن سفید کرنے اور ٹیکس چوری کیلئے مشہور کئی ممالک کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا اور سترہ ٹیکس ہیونز کو بیلک لسٹ قرار دیدیا ہے۔

    ان میں متحدہ عرب امارات،بحرین، جنوبی کوریا، پاناما ، زمبیا، گوام، بارباڈوس، گرینیڈا، مکائو، مارشل آئی لینڈز، منگولیا،تیونس اور دیگرممالک شامل ہیں۔

    جرسی، آئل آف مین اور کے مین آئلینڈ کو واچ لسٹ پر رکھا ہے۔

    یورپی یونین کے مطابق یہ جگاہیں ٹیکس چوری اور ٹیکس بچانے کیلئے موزوں ہیں، ٹیکس چوروں سے نمٹنے کیلئے یہ پہلا قدم ہے، جلد مزید مؤثر حکمت عملی ترتیب دےجائے گی۔

    یورپی یونین کے اس فیصلے کے باعث ان 17 ممالک کی معیشت کو بھی زبردست نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

    ان تمام ممالک کو یورپی یونین کی جانب سے فراہم کی جانے والی فنڈنگ بند کر دی جائے گی اور یورپی یونین میں موجود ان ممالک کے اثاثے بھی ضبط کیے جا سکتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔