Tag: United Arab Emirates

  • سعودی عرب،کویت،یواےای کا اپنے شہریوں کولبنان چھوڑنے کا حکم

    سعودی عرب،کویت،یواےای کا اپنے شہریوں کولبنان چھوڑنے کا حکم

    ریاض : سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا حکم دیدیا۔

    خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے اور ہدایت کی ہے شہری لبنان کے سفرسے گریزکریں۔

    جاری سفری انتبا میں شہریوں کو کہا گیا کہ جولبنان میں ہیں وہ وہاں سے نکل جائیں اورجو جاناچاہتے ہیں وہ اپناارادہ ملتوی کردیں۔جب کہ سعودی شہری بھی براہ راست یا کسی اور ملک سے لبنان کا سفر نہ کریں۔

    سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ہدایت لبنان میں سیاسی بحران اور سیکورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر جاری کی گئی۔

    یاد رہے کہ بحرین پہلے ہی اپنےشہریوں کو لبنان نہ جانے کی ہدایت کرچکا ہے، بحرین حکومت کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا تھا کہ وہ فوری طور پر لبنان کی سرزمین چھوڑ دیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے سعودی عرب کے دورے کے دوران ایران پر براہ راست مداخلت کا الزام عائد کیا تھا ، جس کے بعد جان کے خطرے کے پیش نظر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دبئی، ٹارچ ٹاور میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

    دبئی، ٹارچ ٹاور میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

    ابوظبی : دبئی کے ٹارچ ٹاور میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا ہےجبکہ رہائشی عمارت میں سے لوگوں کوبھی بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں ٹارچ ٹاورمیں آگ لگ گئی جس نے تیزی سے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے والے عملےنےعمارت میں لگی آگ پر قابوپالیا۔

    عینی شاہدین کی طرف سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹارچ ٹاور کے اوپری حصے میں کس قدر شدید آگ کے شعلے بھڑک رہے تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارت میں سے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے اور متاثرین کے لیے قریبی ہوٹلز اورعمارتوں میں رہائش کا انتظام کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اسکائی اسکریپر سینٹر کے مطابق یہ عمارت دنیا کی بلند ترین عمارتوں کی فہرست میں 32 ویں نمبر پر ہے اور اس میں 676 فلیٹس ہیں۔

    خیال رہےکہ دبئی کی اس رہائشی عمارت میں دو بیڈ روم اپارٹمنٹ کی قیمت پانچ لاکھ ڈالر سے شروع ہوتی ہے جبکہ اس عمارت میں آٹھ منزلہ پارکنگ ہے اور سوئمنگ پول ہے۔

    واضح رہے کہ ٹارچ ٹاور کا افتتاح 2011 میں ہوا تھا اور یہ 79 منزلہ عمارت ہے۔ افتتاح کے وقت یہ دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارت تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر ہوئیں رنگارنگ تقریبات

    متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر ہوئیں رنگارنگ تقریبات

    دبئی:متحدہ عرب امارات میں قومی دن روایتی جوش وجذبے سےمنایا گیا،تقریبات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،خوشی کے اس موقع پردبئی میں رنگ و نور کا سیلاب امڈ آیا۔

    متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر ملک بھر میں ہوئیں رنگارنگ تقریبات، تینتالیسویں قومی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب میں لوک گیتوں کی دھنوں نے صحراؤں کے دیس   کا ماحول رومان انگیز بنا دیا۔

    B336OYGCEAAtJ2z.jpg large

    دبئی کے برج العرب ہوٹل اوراس کے اطراف میں تھری ڈی میپ کے ذریعے روشنیوں کے شاندار مظاہرے نے تقریب کو چارچاند لگا دیئے۔

    ساحلی پٹی پر ہونے سحر انگیزآتشبازی نے ہر سو رنگ بکھیر دیئے،جسے دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔