Tag: United Nation

  • بھارت کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، سرتاج عزیز

    بھارت کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ سےبھارتی وزیراعظم کے بیان کانوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امورسرتاج عزیز نے سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیرمیں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے اقوام متحدہ اس معاملے کا نوٹس لے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 71 میں بھی پاکستانی فوجیوں کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تھی۔

    سرتاج عزیز کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ملک ہے لہذا سلامتی کونسل میں اسے مستقل رکنیت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے بنگلہ دیش میں دئیے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کا بیان بھارت کے منفی رویے کی نشاندہی کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام اسلام کے رشتے سے پرے ہوئے ہیں بھارت کی دونوں برادر ممالک میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

    مشیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج ایک پیشہ ور فوج ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں ہیں لہذا ہم پر دہشت گردی کا الزام لگانا درست نہیں ہے۔

  • نیپال : زلزلےسےہلاکتوں کی تعداد7ہزار سے زائد ہوگئی

    نیپال : زلزلےسےہلاکتوں کی تعداد7ہزار سے زائد ہوگئی

    کھٹمنڈو: نیپال میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار سےزائد ہوگئی ہے۔

    نیپال میں زلزلے کے باعث کٹھمنڈو میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، لوگوں کو پانی کے حصول میں سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔

    نیپال میں گزشتہ ہفتے آنے والے شدید زلزلے کے باعث جہاں ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار ہو چکی ہے وہیں دارالحکومت کھٹمنڈو میں پینے کے پانی کا بحران سنگین ہو گیا ہے۔

     انفرا سٹرکچر تباہ ہونے سے امدادی اداروں کو پانی ٹرک کے زریعےلوگوں تک پہنچا نے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کےادارہ یونیسیف نے بھی انتباہ کیا ہے کہ چند ہفتوں بعد مون سون کی بارشیں شروع ہونے سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں موجود سترہ لاکھ بچوں میں وبائی امراض پھیل سکتے ہیں، اقوام متحدہ کی نیپال میں زلزلہ زدگان کی امداد ی کام تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔

  • نیپال میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار ہوگئی

    نیپال میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار ہوگئی

    کھٹمنڈو: نیپال میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار ہوگئی فوج دکھ کی اس گھڑی میں نیپالی بھائیوں کو ہرطرح ریلیف فراہم کررہی ہے۔

    نیپال کی تاریخ کے بدترین زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہےاورمتاثرین عالمی امداد کے منتظر ہیں۔

    نیپال کے آرمی چیف نے پندرہ ہزار سےزائد افرادکی ہلاکت کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کےکئی ممالک کی ٹیمیں نیپال میں آنےوالے تباہ کن زلزلے کےباعث گرنےوالی عمارتوں کےملبےسے لاشوں کو نکالنے اورزخمیوں کوطبی امداد فراہم کرنے کا کام کررہی ہیں۔

    امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک چھ ہزارسےزائد افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں،اقوام متحدہ نےعالمی برادری سےنیپال میں زلزلےسےہونے والی تباہی سےنمٹنے کےلیےاکتالیس کروڑ ڈالرکی امدادکی اپیل کی ہے۔

    عالمی ادارے کے مطابق زلزلے سےچھ لاکھ سے زائد گھرمتاثر ہوئے ہیں جبکہ آٹھ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

  • صومالیہ میں اقوام متحدہ کی گاڑی پرحملہ، نو افراد جاں بحق

    صومالیہ میں اقوام متحدہ کی گاڑی پرحملہ، نو افراد جاں بحق

    موغا دیشو: اقوام متحدہ کی گاڑی پر ہونے والے حملے میں کینیا سے تعلق رکھنے والے دواورصومالیہ سے تعلق رکھنے والے سات افراد بم حملے میں میں ہلاک ہوگئے۔

    پولیس حکام کی جانب سے خیال ظاہرکیا جارہا ہے پنٹ لینڈ میں ہونے والے اس حملے میں الشباب نامی دہشت گرد تنظیم شامل ہے

    پولیس افسر محمد عابدی کے مطابق اقوام متحدہ کی بس اہلکاروں کو لے دفتر کی جانب جارہی تھی کہ دھماکہ ہوگیا جس میں نو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

    صومالیہ میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نکولس کے نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں انسانی جانوں کے ضیاع پرصدمے اور رنج کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ حالیہ سالوں میں صومالیہ میں 20 سال تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد تعمیرِنو کے لئے سرگرم اقوام متحدہ پر الشباب کئی حملے کرچکی ہے۔

  • پاکستان ورلڈ فوڈ پروگرام کی معاونت کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا

    پاکستان ورلڈ فوڈ پروگرام کی معاونت کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا

    کراچی: سال 2013ء کے دوران پاکستان ورلڈ فوڈ پروگرام کی معاونت کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ، جس نے خوراک کے عالمی پروگرام کو ایک لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم کا عطیہ فراہم کیا، اس گندم کی قیمت 5 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد تھی، ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کے ترجمان امجد جمال کے مطابق حکومت کی جانب سے گندم کے عطیہ سے عوام کی مدد کے حکومتی عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس وقت گندم فراہم کی جب ڈبلیو ایف پی کو فنڈز کی کمی کے باعث ہنگامی حالات میں مشکلات درپیش تھیں، انہوں نے کہاکہ ملک کے دور درازعلاقوں، فاٹا اور دیگر مختلف علاقوں میں لاکھوں لوگوں کو خوراک کی فراہمی کے پروگرام پرعمل درآمد کیا جارہا ہے۔

  • سال 2014 کو گرم ترین سالوں میں شمار کیا جاسکتا ہے، اقوام متحدہ

    سال 2014 کو گرم ترین سالوں میں شمار کیا جاسکتا ہے، اقوام متحدہ

    نیویارک: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2014ء گرم ترین سال ثابت ہوسکتا ہے اور اگر ایسا نہ بھی ہوا تو سال روا‌ں کا شمار گرم ترین سالوں میں ہوگا، عالمی درجہ حرارت میں اس اضافے کا سبب گلوبل وارمنگ کو قرار دیا جا رہا ہے۔

    اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے نے سال 2014 کو دنیا کا گرم ترین سالوں میں شمار کیا ہے، عالمی موسمیاتی ادارے نے یہ اندازہ رواں سال جنوری سے جاری سطح سمندر میں اضافے، قحط سالی اور سیلابوں کی بڑھتی ہوئی شرح کے حساب سے لگایا ہے،

    ڈبلیو ایم او سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر پندرہ گرم ترین برسوں میں سے چودہ اکیسویں صدی میں ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کا بڑا سبب صنعتی ترقی بھی ہے۔

    ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن  کے مطابق سال 2014 اگردنیا کا گرم ترین نہیں تو گرم ترین سالوں میں سے ایک ضرور ہے، آرگنائزیشن کے مطابق دنیا کے 15 گرم ترین سالوں میں سے 14 اکیسویں صدی میں ریکارڈ کیے گئے۔

    ڈبلیو ایم او کے چیف مائیکل جراؤڈ کا کہنا ہے کہ 2014 کو ہم نےگرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ شدید بارشوں اور سیلابوں سے بھرپور دیکھا۔ اگر دسمبر میں بھی موسم کی یہی صورتحال رہی تو سال 2014 ،2010 ، 2005 اور 1998 کے مقابلے میں دنیا کے ریکارڈ پر گرم ترین سال بن جائے گا۔

  • دنیا بھرمیں آج معذوروں کا دن منایا جا رہا ہے

    دنیا بھرمیں آج معذوروں کا دن منایا جا رہا ہے

    صحت اور تندرستی اللہ تعالی کی بڑی نعمتوں میں شامل ہیں،زندگی کی مشکل کا ان سے پوچھیں جو کسی جسمانی معذوری کا شکار ہیں،معذور افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے دنیا بھرمیں آج معذوروں کا دن منایا جا رہا ہے۔

    معذور افراد کے عالمی دن کو منانے کا آغاز انیس سو بانوے میں اقوام متحدہ میں معذور افراد کی داد رسی کیلئے قرارداد پاس کرکے کیاگیا۔

    اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا مقصد معذور افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انھیں کسی بھی طرح کے احساس کمتری کا شکار ہونے سے بچا کر ان کو زندگی کے دھارے میں شامل کرنا ہے۔

    رواں سال معذوروں کے عالمی دن کا تھیم ٹیکنالوجی کی مدد سے معذور افرا دکی زندگی میں انقلاب برپا کرنا ہے۔

  • رابطہ کمیٹی کی اقوام متحدہ،این جی اوز سے تھر واسیوں کی مددکی اپیل

    رابطہ کمیٹی کی اقوام متحدہ،این جی اوز سے تھر واسیوں کی مددکی اپیل

    کراچی:ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اقوام متحدہ اوربین الاقوامی این جی اوز سے تھر واسیوں کی مدد کی اپیل کردی،خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ تھر کی صورتحال کی ذمے دار سندھ حکومت ہے،وزیراعلی محل سے باہر نکلیں،ایم کیوایم کی جانب سے نگرپارکرمیں بھی طبی کیمپ لگا دیاگیا

    تھر پارکر میں حالات کی سنگینی اورالطاف حسین کی ہدایت پر تھرمیں امدادی کارروائیاں مستقل جاری رکھنے کے عزم کےاظہار سمیت پریس کانفرنس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سندھ حکومت پر برس بھی پڑے اور صوبائی حکومت کو تھرپارکر کی صورتحال کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی بے حسی پر خاموش رہنا بھی قومی جرم ہوگا،وزیر اعلی کی نااہلی اورحکومت کی کرپشن نے صحراء کے باسیوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے۔

    انھوں نے وزیراعظم سے فوری طور پر خصوصی پیکجج کےاعلان کا مطالبہ بھی کیا، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم تھر کی صورتحال پرسیاست نہیں کر رہی۔

    متحدہ کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے ہدایت کی ہےکہ امدادی کارروائیاں مستقل بنیادوں پرجاری رہیں گی،انہوں نے اقوام متحدہ اورعالمی این جی اوز سے بھی امداد کی اپیل کی،خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ ایک کروڑ سے زائد کی امدادی اشیاء متاثرہ علاقوں میں بھجوائی جا چکی ہیں۔

  • پاکستان کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

    پاکستان کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی مظالم بند کرانے کے لئے مؤثر اقدامات کر ے۔

    نیویارک سے جاری بیان میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے سے مقدس عبادت گاہ کی توہین کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت سے فلسطینی شہریوں کے بنیادی حقو ق سلب ہو رہے ہیں۔

    مسعود خان نے اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیلی مظالم بند کرانے کے لئے فوری اور مؤثر کردار ادا کر ے۔

  • ایران کونظراندازنہیں کیا جاسکتا، بان کی مون

    ایران کونظراندازنہیں کیا جاسکتا، بان کی مون

    نیویارک:اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہےکہ مشرق وسطی میں قائم امن کے لئے کی جانے والی کوششوں میں ایران کونظراندازنہیں کیا جاسکتا۔

    نیویارک میں پریس کانفرنس کرتےہوئےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ خطےمیں میں سلامتی اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ایران خطے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

    بان کی مون کا کہنا تھا کہ اس ماہ میں ہونے والی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایرانی صدراور وزیرخارجہ کی شرکت پروہ اس حوالے سےمیں بات کریں گے۔