Tag: United Nations

  • عالمی یوم خواتین: پاکستان نے مقبوضہ وادی میں ‘بھارتی سفاکیوں’ کا پردہ چاک کردیا

    عالمی یوم خواتین: پاکستان نے مقبوضہ وادی میں ‘بھارتی سفاکیوں’ کا پردہ چاک کردیا

    نیویارک: عالمی یوم خواتین کے موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ مباحثے میں منیر اکرم نے ایک بار دنیا کو باور کرایا کہ مقبوضہ کشمیر میں عصمت دری کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کیا گیا، پاکستان کے پاس مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر تشدد کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ کسی صورت کشمیری خواتین کی حالت زار کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے، عالمی برادری عالمی یوم خواتین پر بھارتی سفاکیوں کا نوٹس لے۔

    منیراکرم نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو قیام امن کی کوششوں کا حصہ ہونا چاہیے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے 450 خواتین امن دستے تعینات کیے اور ہمارے سفارت کاروں میں خواتین کی تعداد 20 فیصد بڑھی ہے۔

    دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جنوری 1989 سے اب تک بھارتی ریاستی مشینری کے ہاتھوں شہید ہونے والے 95 ہزار 981 کشمیریوں میں ہزاروں خواتین بھی شامل ہیں۔

    جنوری 2001 سے بھارتی فوجیوں نے کم از کم 681خواتین کو شہید کیا، رپورٹ میں کہاگیا کہ 11,250 خواتین کی بے حرمتی کی گئی جن میں کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کی متاثرین بھی شامل ہیں۔

  • بڑا اعزاز ، پاکستان کو اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی لیڈرشپ مل گئی

    بڑا اعزاز ، پاکستان کو اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی لیڈرشپ مل گئی

    اسلام آباد: پاکستان کو اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی لیڈرشپ مل گئی اور پاکستان عشرہ ماحولیات میں 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کرنے میں بازی لے گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کی پھر سے اقوام متحدہ اسمبلی میں گونج سنائی دی اور پاکستان کو اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی لیڈرشپ مل گئی۔

    یواین ماحولیات اسمبلی نے پاکستان سمیت 3ممالک کو ماحولیات لیڈر ملک قرار دیا، جس میں پاکستان کے علاوہ جرمنی اور ایل سلواڈور شامل ہیں۔

    ایل سلواڈور کو عشرہ ماحولیات منانے کا آئیڈیا دینے اور جرمنی کو ماحولیات پر زیادہ سرمایہ کاری میں کرنے پر لیڈر شپ ملی جبکہ پاکستان عشرہ ماحولیات میں 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کرنے میں بازی لے گیا۔

    پاکستان ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ کو دنیا بھر میں ماڈل کے طور پر پیش کرے گا۔

    اقوام متحدہ ماحولیاتی اسمبلی میں دنیا بھر کے ماحولیات وزیر شریک ہوئے ، اسمبلی میں معاون خصوصی ملک اسلم کو خطاب کا موقع دیا گیا۔

    ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم کے ماحولیاتی وژن میں سیکھنے کو بہت کچھ ہے ، پاکستان نے پائیدار ترقی کے لئے ماحول کے خلاف جنگ ختم کی، ہم نے ماحولیات میں سرمایہ کاری کی تو ہمیں اس کا معاشی فائدہ ملا۔

  • ‌روس یوکرین  تنازعہ : دنیا کی سلامتی کو بڑا خطرہ لاحق ہے، اقوام متحدہ

    ‌روس یوکرین تنازعہ : دنیا کی سلامتی کو بڑا خطرہ لاحق ہے، اقوام متحدہ

    نیویارک : اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا کی سلامتی کو بڑا خطرہ ہے، یوکرین کی موجودہ صورتحال عالمی امن کیلئے خطرے کا باعث ہے۔

    اطلاعات کے مطابق یوکرین کی صورتحال کو حالیہ برسوں میں سب سے بڑا عالمی امن اور سلامتی کا بحران قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ یوکرین میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پورے بین الاقوامی نظام کو جانچ رہی ہے۔

    یوکرین کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت سے پریشان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ یوکرین میں ہونے والی پیش رفت بین الاقوامی نظام کو جانچ رہی ہے اور چیلینج بھی کر رہی ہے۔

    یوکرین کی صورتحال کو حالیہ برسوں میں سب سے بڑا عالمی امن اور سلامتی کا بحران قرار دیتے ہوئے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریئس نے کہا کہ یوکرین میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پورے بین الاقوامی نظام کو جانچ رہی ہے۔

    ہمیں ایک ایسے لمحے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی مجھے پوری امید تھی کہ وہ نہیں آئے گا لیکن اب ہمیں یہ امتحان پاس کرنا ہوگا۔

    یوکرین کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت سے شدید پریشان، گوتریس نے رابطہ لائن پر جنگ بندی کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں اور زمین پر مزید کشیدگی کے حقیقی خطرے کی رپورٹوں کو اجاگرکیا۔

  • وزیراعظم  نے اپنے خطاب میں ہندوستان کو بےنقاب کیا، شاہ محمود قریشی

    وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ہندوستان کو بےنقاب کیا، شاہ محمود قریشی

    نیویارک : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں ہندوستان کو بےنقاب کرتے ہوئے واضح طریقے سے پاکستان کا نقطہ نظر بیان کیا۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کررہا ہے، وزیراعظم نےعوام کی نظر میں اہمیت رکھنےوالے ہر موضوع کو چھوا، عوام کےنزدیک جموں و کشمیر کی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کو کچلنے کیلئےاقدامات اٹھائے، پاکستان نے امن کے فروغ اورانخلامیں مدد کیلئے اقدامات کیے، وزیراعظم نے اسلامو فوبیا کو روکنے کیلئےعالمی مکالمے کا مطالبہ کیا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن وخوشحالی کیلئے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم افغانستان میں استحکام کے لیے سر جوڑیں۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع  پر متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اورانہیں مسئلہ کشمیر،افغانستان کی صورتحال اور پاکستان کی کوششوں سےآگاہ کیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےامریکی ہم منصب سے دوستانہ ماحول میں افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی، جنرل اسمبلی کےصدر کو ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سےآگاہ کیا اوربھارتی جنگی جرائم کےشواہد پرمشتمل ڈوزیئر پیش کیا۔

    سعودی عرب، ترکی اورآذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت پر بات ہوئی۔ رومانیہ کے وزیرخارجہ سے ملاقات میں شاہ محمود قریشی نےافغان صورتحال،آئندہ کےلائحہ عمل پر ملکی مؤقف سےآگاہ کیا، رومانیہ کے وزیرخارجہ نے شہریوں کےانخلا میں معاونت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

  • جوہری ہتھیاروں پر پابندی: اقوام متحدہ نے کیا اہم سنگ میل عبور

    جوہری ہتھیاروں پر پابندی: اقوام متحدہ نے کیا اہم سنگ میل عبور

    نیویارک: اقوامِ متحدہ نے جوہری ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق سمجھوتے کو نافذ العمل کرنے کے لئے مطلوبہ ممالک کی توثیق حاصل کرلی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے اہم عہدیدار نے بتایا کہ ہنڈورس نے جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے سمجھوتے پر اتفاق کیا ہے، جس کے بعد اقوامِ متحدہ کو مذکورہ سمجھوتہ نافذالعمل کرنے کے لئے مطلوبہ ممالک کی توثیق حاصل ہوگئی ہے، جس کے بعد یہ سمجھوتہ 90 روز بعد 22 جنوری 2021ء کو نافذ العمل ہو جائے گا۔

    تاہم امریکہ، روس اور چین سمیت پانچ بڑی ایٹمی طاقتوں اور امریکہ کی جوہری چھتری تلے آنے والے جاپان جیسے ممالک نے سمجھوتے میں شامل ہونے سے انکار کیا ہے۔UN treaty to ban nuclear weapons to come into force after 50th signatory |  Euronews

    دوسری جانب آسٹریا سمیت غیر جوہری ممالک اور جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی بین الاقوامی مہم، آئی کین جیسی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں نے اُمید کا اظہار کیا ہے کہ یہ سمجھوتہ جوہری ترکِ اسلحہ کی تحریک کو مزید تقویت بخشے گا۔

    واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ نے جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے سمجھوتے کی جولائی 2017ء میں 122 ممالک اور علاقہ جات کی حمایت کے ساتھ منظوری دی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے جس کا مسلح تنازعات میں اطلاق ہوتا ہے اور یہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری، ان کے رکھنے اور ایسے ہتھیاروں کے استعمال پر قدغن عائد کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا کارکن منتخب ہونا پاکستان کیلیے بڑا اعزاز

    اِس سمجھوتے کے نفاذ کے بعد پہلی بار بین الاقوامی قانون کے تحت جوہری ہتھیاروں کو غیر قانونی سمجھا جائے گا، لیکن جوہری ترکِ اسلحہ کے ہدف کے حصول کیلئے اس کا مؤثر ہونا غیر واضح ہے کیونکہ بڑی جوہری طاقتیں اس سمجھوتے کے خلاف ہیں۔

  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل 15 فروری کو پاکستان پہنچیں گے

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل 15 فروری کو پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس 15 فروری کو پاکستان پہنچیں گے، اس موقع پر وہ صدر مملکت اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس 15 فروری کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے۔ سیکریٹری جنرل 14 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

    دورہ پاکستان کے موقع پر سیکریٹری جنرل، صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت اہم پاکستانی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

    سیکریٹری جنرل پاکستان میں اقوام متحدہ مشن کے دفاتر کا بھی دورہ کریں گے، خطے کی صورتحال کے تناظر میں سیکریٹری جنرل کے دورے کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل مسئلہ کشمیر پر سخت تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔ ایک موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ لوگ قید میں اور بینادی ضرورتوں سے محروم ہیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت با مقصد مذاکرات کریں، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کامؤقف تبدیل نہیں ہوا۔

  • پاکستانی معیشت میں بہتری آئندہ سال آئے گی، اقوام متحدہ کی پیش گوئی

    پاکستانی معیشت میں بہتری آئندہ سال آئے گی، اقوام متحدہ کی پیش گوئی

    نیو یارک : اقوام متحدہ نے معیشت کی عالمی صورتحال سے متعلق ایک رپورٹ میں پاکستان کی موجودہ حکومت کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پیش کوئی کی ہے کہ ملکی معیشت میں آئندہ سال بہتری آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے گلوبل اکنامک سچویشن اینڈ پراسپیکٹ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کی معیشت میں آئندہ سال بہتری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ آئندہ سال پاکستان میں ٹیکس وصولیوں کےحجم میں اضافہ ہوگا، حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے باعث انفرااسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔

    اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں حکومت کی جاری اصلاحات کے مثبت نتائج بھی ملیں گے، گزشتہ دو برسوں میں معاشی شرح نمو میں نمایاں کمی آئی ہے،عالمی معاشی شرح نمو میں معمولی میں اضافہ متوقع ہے۔

    ،اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سال2020میں عالمی معاشی شرح نمو ڈھائی اور2021 میں2.7فیصد ہوجائے گی۔

    گلوبل اکنامک سچویشن اینڈ پراسپیکٹ رپورٹ کے مطابق امریکی شرح نمواس سال مزید کم ہوکر1.7فیصد ہو جائے گی، چینی معاشی شرح نمو رواں سال6فیصد رہےگی، یورپی یونین کی شرح نمو میں 2020میں1.6فیصد رہے گی۔

  • دنیا کا سب سے بڑا ادارہ اقوام متحدہ مالی بحران کا شکار، 230ملین ڈالر کا خسارہ

    دنیا کا سب سے بڑا ادارہ اقوام متحدہ مالی بحران کا شکار، 230ملین ڈالر کا خسارہ

    نیو یارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیوٹریس نے کہا ہے کہ عالمی ادارے کے مالی حالات بہت خراب ہوچکے ہیں حتیٰ کہ رواں ماہ عملے کی تنخواہوں کی ادائیگی کرنا بھی مشکل ہوگئی ہے۔

    یہ بات انہوں نے ادارے کے مالی معاملات دیکھنے والی ففتھ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا ادارہ اور اقوام عالم کا نمائندہ یو این بھی کنگال ہوگیا۔

    ادارے کے پاس ملازمین کو نومبر کی تنخواہیں دینے کے لیے رقم بھی موجود نہیں۔ ففتھ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ادارے کے مالی حالات اس قدر خراب ہیں کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس اس سال کی ابتداء میں ہنگامی بنیادوں پر کی گئی بجٹ کٹوتی کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا۔

    اس کے علاوہ رکن ممالک کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث پروگراموں کی منصوبہ بندی اور امن فوج کیلئے بھی رقم نہیں ہے، انہوں نے تمام ایسے ممالک سے واجبات کی فوری ادائیگی کی درخواست بھی کی جنہوں نے 2019ء میں اپنے حصے کی رقم ادا نہیں کی۔

    سیکرٹری جنرل انتونیوگیوٹریس کے مطابق یو این ملازمین کی تعداد 30ہزار ہے اور اس وقت ادارے کو230ملین ڈالرخسارے کا سامنا ہے۔

    رقم بچانے کیلئے غیرضروری ملاقاتوں اور سفرپ رپابندی عائد کردی گئی ہے،3اکتوبر تک193رکن ممالک میں سے128نے اپنے سال 2019کے واجبات ادا کردیے ہیں جبکہ بقیہ ممالک نے تاحال رقم فراہم نہیں کی۔

  • اقوام متحدہ میں پاکستانی امن دستوں کو خراج تحسین پیش

    اقوام متحدہ میں پاکستانی امن دستوں کو خراج تحسین پیش

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی امن دستوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا پاکستان نے ریکارڈ مدت میں خواتین پیس کیپرز کی تعیناتی کا ہدف حاصل کیا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستانی امن دستوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئےتصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، تصویری نمائش کا افتتاح اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کیا۔

    نمائش میں انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جان لاکرا، سفرا ، مندوبین اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کاکہناتھا 6 دہائیوں سے پاکستانی دستوں نے امن مشنز میں پیشہ ورانہ خدمات انجام دی ہیں ، پاکستان نے ریکارڈ مدت میں خواتین پیس کیپرز کی تعیناتی کا ہدف حاصل کیا۔

    مزید پڑھیں : پاک فوج 6 دہائیوں سے امن مشنز میں حصہ ڈال رہی ہے، ملیحہ لودھی

    یاد رہے پاکستانی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں امن مشنز میں تربیت اور مہارت کو فروغ دینے پرمباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا کلیدی کردارعالمی امن کے لیے ہماری کوششوں کا ثبوت ہے، چیلنجز کے باوجود پاکستان 6 دہایوں سے اپنی افواج، تکنیکی سامان سے امن مشنز میں حصہ ڈال رہا ہے۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ امن مشنزمیں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں پاکستان ہمیشہ سر فہرست رہا ہے، پاکستان نے باقی ممالک کے فوجی دستوں کو تربیت دینے کی پیشکش کے ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان دستے بھیجنے والے ممالک کے گروپ کا چئیرمین بھی ہے۔

    خیال رہے اپریل میں پاکستان نےامن مشنزمیں خواتین دستوں کی تعیناتی کاہدف حاصل کرلیا تھا ، جس پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا پاکستانی خواتین نےعالمی امن کیلئےگراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ، پاکستان نے ہمیشہ فروغ امن کاوشوں میں خواتین کےکردارکی حمایت کی۔

  • سال 2018 میں 7 کروڑ افراد نے ہجرت کی، اقوام متحدہ

    سال 2018 میں 7 کروڑ افراد نے ہجرت کی، اقوام متحدہ

    نیویارک : اقوام متحدہ کے پناہ گزین کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مجموعی طور پر گذشتہ 20 برسوں میں دنیا بھر میں تارکین وطن اور بے گھر افراد کی تعداد دُوگنی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ 2018 میں 7 کروڑ سے زیادہ پناہ گزینوں یا مہاجرین کا اندراج عمل میں آیا۔ یہ ایک ریکارڈ ہے مگر یہ تعداد گھروں کو چھوڑنے والے افراد کی حقیقی تعداد سے کم ہے۔

    پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے کمیشن نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ 7 کروڑ 8 لاکھ پناہ گزینوں کی تعداد محتاط عدد ہے۔ بالخصوص جب کہ وینزویلا میں بحران کے سبب فرار ہونے والے افراد کی تعداد کا مکمل طور پر شمار نہیں کیا جاسکا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سال 2017 کے اختتام پر تشدد کے سبب گھروں کو چھوڑ دینے پر مجبور ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 6.85 کروڑ تھی۔

    پناہ گزین کمیشن کے مطابق بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ ایتھوپیا میں نسلی تنازعات اور وینزویلا کا بحران ہے، یہاں معیشت کے ڈھیر ہونے کے سبب خوراک اور دواؤں میں قلت کے باعث روزانہ ہزاروں افراد راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق 2016 کے اوائل کے بعد ے وینزویلا سے فرار ہونے والے افراد کی تعداد تقریبا 33 لاکھ ہے، مجموعی طور پر گذشتہ 20برسوں میں دنیا بھر میں تارکین وطن اور بے گھر افراد کی تعداد دو گنا ہو گئی ہے۔