Tag: United Nations

  • شمالی کوریا دنیا کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے‘ نکی ہیلی

    شمالی کوریا دنیا کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے‘ نکی ہیلی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا دنیا کے امن کو تہہ وبالا کرنے کہ درپر ہے، اگرجنگ ہوئی تو تمام ترذمہ داری شمالی کوریا پرعائد ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کےمسئلے پر سلامتی کونسل کےاجلاس سے خطاب میں اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کوشمالی کوریا سے تجارتی تعلقات منقطع کرلینے چاہیے۔

    امریکی سفیرنکی ہیلی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا دنیا کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

    نکی ہیلی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر زور دیا ہے کہ شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی معطل کردے اور شمالی کوریا کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے خاتمے میں امریکہ کا ساتھ دے۔


    شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ


    خیال رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا کے بلیسٹک میزائل تجربے کے بعد امر یکہ اور جاپان کی درخواست پر سلامتی کونسل اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دہشت گرد ریاست قرار دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں بزرگوں کا عالمی دن منایا گیا

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں بزرگوں کا عالمی دن منایا گیا

    کراچی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں بزرگوں کا عالمی دن منایا گیا، عالمی دن کےموقع پر سیمینارز، ورکشاپس اور مختلف نوعیت کی تقریبات منعقد کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر میں بزرگوں کا عالمی دن منایا گیا، اس دن کے منانے کا مقصد بزرگ افراد کی ضروریات ان کے مسائل اورتکالیف کے بارے میں معاشرے کو آگاہی فراہم کرنا اور لوگوں کی توجہ بزرگ افراد کے حقوق کی طرف دلواناہے۔

     اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے چودہ دسمبر انیس سو نوے کو اس دن کو باقاعدہ طور پر منانے کی منظوری دی تھی، بزرگوں کے عالمی دن کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں سیمینارز، ورکشاپس اور مختلف نوعیت کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جن میں ضعیف افراد کی دیکھ بھال اور ان کے حقوق سے متعلق آگاہی دی جاتی ہے۔

    بزرگ زمانے کی تپتی دھوپ میں سایہ دار شجر کی مانند ہوتے ہیں، شفیق احساس، گھر کا سائبان، جھریوں بھرے چہرے پر کئی برس کی خوشیاں اورغموں کو سمیٹے ہمارے بزرگ جن کے ہاتھوں میں ایک نسل پروان چڑھی ہوتی ہے۔


    مزید پڑھیں: متحرک طرز زندگی صحت مند بڑھاپے کا ضامن


    ان کی خدمات کا اعتراف ہمارے لئے ممکن نہیں ہے۔ دنیا بھر میں سرکاری سطح پر بزرگوں کا خاص اہمیت اورعزت تو دی جاتی ہے تاہم پاکستان میں بزرگ افراد کے لئے قوانین تو نظر آتے ہیں لیکن عملاّ کچھ نہیں ہوتا۔

    آرام کرنے کی عمر میں پینشن کے لئے دھکے کھانے ہو یا سرکاری اسپتال میں علاج کروانا ہو ضیعف العمری میں بھی کسی امتحان سے کم نہیں اور کہیں وقت کی ستم ضریفی کہ زندگی بھر اولاد کے لئے خوشیاں سمیٹنے والے ماں باپ اکثر اولڈ ہوم کی نظر ہوجاتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت اپنے جھوٹ سے سچ کو نہیں چھپاسکتا، پاکستانی قونصلر

    بھارت اپنے جھوٹ سے سچ کو نہیں چھپاسکتا، پاکستانی قونصلر

    نیو یارک : اقوا م متحدہ میں پاکستانی قونصلر نے بھارت کو تیسرا جواب دے دیا۔ پاکستانی قونصلر ٹیپو عثمان نے کہا کہ بھارت اپنے مسلسل جھوٹ سے سچ کو نہیں چھپاسکتا۔ مسئلہ کشمیر پربھارت دنیاکی آنکھوں میں دھول جھونکناچاہتاہے۔

    دنیا کی نظروں سے مقبوضہ کشمیر کا انسانی المیہ نہیں چھپ سکتا، خواتین سمیت کشمیریوں کو نابینا کرنا دنیاسے چھپانا ممکن نہیں ہے۔ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری،اور بزرگوں کا قتل عام کررہی ہے۔

    نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا کر بھارت نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حربےاورچالیں کشمیر کےحالات نہیں بدل سکتے، مقبوضہ کشمیر کااصل مسئلہ اقوام متحدہ کی قرارداد ہے۔

    بھارت کشمیر پراقوام متحدہ کی قرارداد پرعمل نہیں ہونے دے رہا، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال بند کرائے۔

    ٹیپو عثمان کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ بھارت کا اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد نہ کرانا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے لاتعداد ثبوت ہیں، کشمیری آزادی کیلئے سینوں پر گولیاں کھا کر شہید ہورہےہیں۔

    پاکستانی قونصلر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت تحریک طالبان اور جماعت الاحرار کو فنڈنگ کررہاہے، یہ دونوں کالعدم تنظیمیں پاکستان میں دہشت گردی کررہی ہیں، دنیا جان گئی ہے کہ ٹی ٹی پی،جماعت الاحرارکے پیچھے بھارتی ہاتھ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہزاروں بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کانشانہ بنایاگیا، بھارت دہشت گردی کی فیکٹریاں بنارہاہے، کلبھوشن یادیو اوراس کے ساتھیوں کو قانون کےکٹہرے میں لائیں گے۔

    پاکستانی قونصلر کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے، کشمیریوں پرظلم وجبر میں ملوث بھارت ایک تصویر کے پیچھے چھپنا چاہتا ہے۔

  • جوہری معاہدے کو نقصان پہنچانے میں پہل نہیں کریں گے، ایرانی صدر

    جوہری معاہدے کو نقصان پہنچانے میں پہل نہیں کریں گے، ایرانی صدر

    نیویارک : ایران کے صدرحسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کبھی جوہری معاہدے کو نقصان پہنچانے میں پہل نہیں کریگا لیکن ہم کسی کی دھمکیوں سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب ان کی لاعلمی اور حقائق سے ماورا تھا۔

    یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے سے انحراف سے امریکا اپنی ساکھ کھو دے گا، ایران نے ہمیشہ برداشت وتحمل کا مظاہرہ کیا اور اقدارکی پاسداری کی۔

    ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ایران کبھی جوہری معاہدے کو نقصان پہنچانے میں پہل نہیں کریگا،جوہری معاہدہ کسی ایک ملک نہیں عالمی کمیونٹی سے منسلک ہے، ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پرجواب کاحق محفوظ رکھتاہے۔


    مزید پڑھیں: ایران جوہری معاہدہ ختم کرسکتا ہے‘ حسن روحانی


    ایرانی صدر نے کہا کہ امریکی اقدامات خطے میں غربت، بدامنی انتہا پسندی کا باعث ہیں اور غیر ملکی مداخلت سے بحران میں اضافے کا امکان ہے۔


    مزید پڑھیں:ایٹمی معاہدہ کا خاتمہ ٹرمپ کی سیاسی خودکشی ہوگی‘ حسن روحانی


    ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکومت اپنے عوام کو بتائے کہ اربوں ڈالر خرچ کرکے دنیا میں کونسا امن قائم ہوا؟ ہم امن کے خواہاں اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور ہمیں اپنی عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔

  • آنگ سان سوچی کے پاس مظالم روکنے کا آخری موقع ہے، اقوام متحدہ

    آنگ سان سوچی کے پاس مظالم روکنے کا آخری موقع ہے، اقوام متحدہ

    نیو یارک : اقوام متحدہ نے میانمار حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کیخلاف فوجی کارروائی نہ روکی گئی تو یہ سانحہ خوفناک رخ اختیار کر لے گا، آنگ سان سوچی کے پاس مظالم روکنے کا یہ آخری موقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیو گوتریز نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو پیغام دیا ہے کہ ان کے پاس روہنگیا مسلمانوں پر فوجی کارروائی روکنے کیلئے آخری موقع ہے۔

    اگر منگل کو قوم سے اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کسی اقدام نہ کا اعلان نہ کیا تو سانحہ بہت بھیانک ہو جائے گا اور بدقسمتی سے مستقبل میں اس کے بدلنے کا امکان مجھے نظر نہیں آتا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میانمار میں فوجی کارروائی نسل کشی کے مترادف ہے۔

    بی بی سی کے مطابق انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ روہنگیا مسلمانوں کو ملک میں واپس آنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میانمار میں فوج کو ابھی بھی سبقت حاصل ہے اور رخائن میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسے جاری رکھنے پر مصر ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مطالبہ کیا کہ برمی فوج کے مظالم سے میانمار میں قیامت خیز انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، مظلوم مسلمانوں پر حملے ناقابل قبول ہیں لہذا حکومت فوری طور پر فوجی کارروائی بند کرے۔

    سیکریٹری جنرل نے مطالبہ کیا کہ انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے روہنگیا کے مہاجرین کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور کیمپس میں خوراک و طبی سہولیات کا فوری انتظام کروایا جائے تاکہ لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔

  • جارحیت اورجبر سےمسئلے کا حل ممکن نہیں ‘ میرواعظ عمرفاروق

    جارحیت اورجبر سےمسئلے کا حل ممکن نہیں ‘ میرواعظ عمرفاروق

    سری نگر: کشمیری حریت رہنما میر واعظ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو سمجھ لینا چاہیےکہ جارحیت سے مسئلے کا حل ممکن نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے 57 روز کی نظر بندی کےبعد گزشتہ روز جامع مسجد میں خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ تشدد کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ کتنے مزید لوگ جان سے جائیں گے؟۔

    کشمیری رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گذشتہ 70 سال سے کشمیر کی عوام اس حقیقت کو جانتے ہوئے پیدا ہوتی ہے،بڑھتی ہے،جیتی ہے اور مر جاتی ہے کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے۔

    میر واعظ عمر فاروق کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ کشمیر محض ایک زمین کا ٹکڑا نہیں اور نہ ہی یہ محض دو ملکوں کے درمیان متنازعہ علاقہ ہے بلکہ یہ ایک انسانی المیہ ہے جو اپنے حل ہونے کا منتظر ہے۔


    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 3 کشمیری شہید


    کشمیری رہنما نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں بھارتی سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں سے اپیل نہیں کرنا چاہتا میں بھارتی عوام سے اپیل کرنا چاہتا ہوں،ان لوگوں سے جو درد اورتکلیف کا احساس کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ 11 اگست کو میرواعظ عمرفاروق کا کہنا تھا کہ مسلسل آٹھویں جمعے مجھے جامع مسجد میں خطاب کی اجازت نہیں دی گئی، قیادت کو محدود اور عوام کو قید کرکے ہمیں دھمکایا نہیں جاسکتا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چین نے شمالی کوریا کا ساتھ چھوڑ دیا

    چین نے شمالی کوریا کا ساتھ چھوڑ دیا

    نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کےباعث اس پر نئی پابندیوں کی منظوری دے دی جس پر چین نے بھی اتفاق کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے حالیہ میزائل تجربے کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کی برآمدات کو محدود کرنے سے متعلق قراردار تسلیم کرلی گئی۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں جاپان، جنوبی کوریا اور امریکہ نے ان تجربات کی مذمت کی تھی جس کے بعد سلامتی کونسل نے نئی پابندیوں کے مسودے پر رائے شماری کی۔

    چین کے سفیر لیو جیائی نے کہا کہ یہ قرارداد ظاہر کرتی ہے کہ دنیا جزیرہ نما کوریا پر ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف متحد ہے۔

    انہوں نے اس امریکی بیان کا خیرمقدم کیا کہ امریکہ شمالی کوریا کی حکومت تبدیل کرنا یا شمالی و جنوبی کوریا کے انضمام کو ترجیح دینا نہیں چاہتا۔

    چین کے سفیر لیو جیائی نے روسی سفیر کے ہمراہ جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل شکن نظام کی تنصیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے فوری طور پر روک دیا جائے۔


    امریکہ شمالی کوریا کا دشمن نہیں ‘ریکس ٹیلرسن


    یاد رہے کہ تین روز قبل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا تھا کہ ہم شمالی کوریا کے دشمن نہیں ہم نہیں چاہتے کہ وہاں حکومت کا تختہ الٹ جائے۔


    چین نےشمالی کوریا سے متعلق ہمارے لیےکچھ نہیں کیا ‘ڈونلڈ ٹرمپ


    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ چین سے بہت مایوس ہیں کیونکہ وہ شمالی کوریا کے اسلحے کے پروگرام کو روکنے کے لیے زیادہ کوشش نہیں کر رہا ہے


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اسرائیل فلسطین تنازعےکے پرامن حل کے لیےعالمی برادری اپنا کردار ادا کرے‘ انتونیو گوتریز

    اسرائیل فلسطین تنازعےکے پرامن حل کے لیےعالمی برادری اپنا کردار ادا کرے‘ انتونیو گوتریز

    نیویارک : اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریزکا کہنا ہےعالمی برادری اسرائیل فلسطین تنازعے کےپرامن حل کےلیے اپنا کردارادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں پراسرائیلی فورسز کے حملوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نے سیاسی ،مذہبی اورسماجی رہنماؤں پر بھی زوردیا کہ وہ ایسے اقدامات اور بیان بازی سے گر یز کریں جومزید کشیدگی کا باعث ہو۔

    انتونیو گوتریز نے عالمی برادری پر زوردیا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان تمام تنازعات کےحل کےلیے اپنا کردار اداکریں ۔

    یاد رہے کہ مسجد اقصیٰ میں میٹل ڈیٹیکٹر کی تنصیب پر فلسطینیوں کی جانب سے مظاہرے جاری تھے ، اسرائیل فوج کی مظاہرین پرفائرنگ سے اب تک پانچ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔


    اسرائیل نے گھٹنے ٹیک دیے‘ مسجد اقصیٰ سے میٹل ڈیٹیکٹر ہٹا لیے


    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں اپنی کابینہ سے خطاب میں فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل سے تمام رابطے منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    محمود عباس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز جب تک مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر ظلم اور تشدد کا باب ختم نہیں کرتی اور بالخصوص قبلہ اول اور بیت المقدس میں فلسطینیوں پر عاید کردہ پابندیاں نہیں اٹھاتے اس وقت تک اسرائیل کےساتھ تمام سرکاری رابطے معطل رہیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اقوام متحدہ نے میانمارفوج کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا

    اقوام متحدہ نے میانمارفوج کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا

    جنیوا : روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ مقامی فوج کے مظالم کا اقوام متحدہ نے نوٹس لے لیا، اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ملک کی فوج کی جانب سے مبینہ طور پر کیے جانے والے مظالم کی تفتیش کرے گی۔

    یورپی یونین کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد کو اقوام متحدہ میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا تھا جس کے مطابق ’حقائق تلاش کرنے کے لیے ایک آزاد مشن بھیجا جائے جس کے تحت ظلم ڈھانے والوں کا بھرپور احتساب ہوگا اور ان مظالم کا شکار بننے والوں کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے گا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق میانمار حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قطعی نامنظور ہے کیونکہ میانمار کی حکومت خود اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

    اس حوالے سے بھارت اورچین نے بھی اقوام متحدہ کے اس فیصلے کی حمایت نہیں کی ہے۔ دونوں ملکوں نے کہا ہے کہ وہ اس تفتیش سے خود کو الگ کر لیں گے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ چھ ماہ میں 70،000 سے زائد روہنگیا مسلمان ملک چھوڑ کر پناہ کی تلاش میں بنگلہ دیش بھاگ چکے ہیں اور اقوام متحدہ نے ان افراد سے جنسی استحصال اور بڑے پیمانے پر قتل و غارت کے واقعات سنے ہیں۔

    روہنگیا مسلمانوں کے مطابق میانمار کی سرکاری فوج باغیوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بہانے ملک کی رکھائن ریاست میں ان کو نشانہ بنا رہی ہے، فوجی کارروائی پچھلے سال اکتوبر میں شروع ہوئی تھی جب بارڈر پولیس کے نو اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

  • اقوام متحدہ کا پاک ،افغان سرحد دوبارہ کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم

    اقوام متحدہ کا پاک ،افغان سرحد دوبارہ کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم

    نیویارک : اقوام متحدہ نےوزیراعظم نوازشریف کے پاک افغان سرحد دوبارہ کھولنےسےمتعلق فیصلےکاخیر مقدم کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کےنائب ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں بریفنگ کے دوران پاکستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر کو دوبارہ کھولنے کے فیصلےکا خیرمقدم کیا

    اقوام متحدہ کےترجمان فرحان حق نےکہاکہ کہ اس فیصلے کے بعد دونوں ملکوں کے عوام آزادانہ طورپر سرحد پار کرسکیں گے۔

    خیال رہےکہ پاک افغان سرحد بتیس روز بعد کھول دی گئی،جس پرشہریوں اور تاجروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    ایف سی حکام کےمطابق کسٹم ہاؤس کی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں اور مال بردار ٹرکوں کی بڑی تعداد کلیئرنگ کے بعد روانہ کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: پاک افغان سرحد32 روز کی بندش کے بعد کھول دی گئی

    یاد رہےکہ گذشتہ روز وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے پاکستان اور افغانستان سرحد کو فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا تھاکہ دونوں ممالک کے درمیان صدیوں کے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رابطے اور تعلق کے پیش نظر،سرحدوں کا زیادہ دیر تک بند رہنا عوامی اور معاشی مفادات کے منافی ہے۔

    مزید پڑھیں:وزیراعظم کے پاک افغان سرحد فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری

    واضح وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم نےسرحد کھولنے کا فیصلہ افغان اپیلوں اور جذبہ خیر سگالی کے تحت کیاتھا۔