Tag: United Nations

  • پاکستان نےبھارتی مداخلت کےثبوت اقوام متحدہ کو دے دیے

    پاکستان نےبھارتی مداخلت کےثبوت اقوام متحدہ کو دے دیے

    جنیوا: پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو سےمتعلق ثبوت تحریری طور پراقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل کےحوالےکردیے۔

    تفصیلات کےمطابق جنیوا میں ہونے والے34ویں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت پرپاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کامعاملہ اٹھایا۔

    پاکستان نے بھارت کو جواب دیا کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کی متعدد بارتصدیق ہوچکی ہےاور بھارت کی پاکستان میں مداخلت عالمی قوانین کے منافی ہیں۔

    انسانی حقوق کونسل کےاجلاس میں پاکستان کی جانب سے کہاگیاکہ بھارتی مشیرکابیان اورکلبھوشن یادیوکی گرفتاری اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہےکہ پڑوسی ملک پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت کررہاہے۔

    پاکستان نےاجلاس میں کشمیر میں بچوں،خواتین،بزرگوں پربھارتی پیلٹ گن کے بےدریغ استعمال کامعاملہ اٹھایاجس میں جولائی 2016سے لےکراب تک20ہزارسے زائد نہتے کشمیریوں کونشانہ بنایاگیا۔

    اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان نےبھارت سےمطالبہ کیا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل کرے۔

    مزید پڑھیں: حکومت کلبھوشن یادو کا معاملہ عالمی اداروں کے سامنے رکھنے پر غورکررہی ہے: وزارتِ خارجہ

    واضح رہےکہ اس سےقبل رواں ماہ وزارتِ خارجہ نےبھارتی مداخلت کےمعاملے پر تحریری جواب سینیٹ میں جمع کرایاتھا جس میں کہاگیاتھاکہ بھارتی مداخلت پراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

  • اسرائیل متعصب اورنسل پرست ریاست ہے، اقوام متحدہ

    اسرائیل متعصب اورنسل پرست ریاست ہے، اقوام متحدہ

    جینیوا : اقوام متحدہ نے اسرائیل کو متعصب اورنسل پرست ریاست قرار دے دیا، یہ فیصلہ ای ایس سی ڈبلیو اے کے 18رکن ممالک کی درخواست پر رپورٹ میں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے معاشی وسماجی کمیشن برائے مغربی ایشیاء نے ای ایس سی ڈبلیو اے کے 18رکن ممالک کی درخواست پر رپورٹ تیار کرتے ہوئے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دے دیا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی اقلیتوں کو دباتی اوران پرظلم کرتی ہے، اسرائیل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف وزیوں کا مرتکب قرار پایا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہریوں کو یہودی نہ ہونے پر اسرائیلی فوج کی جانب سے مظالم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    دوسری جانب ای سی ایل ڈبلیو کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریما خلاف نے رپورٹ کے اجراء کی منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک متعصب ذہنیت کا ملک ہے۔ اسرائیل نسل پرستی کو فروغ دیتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

  • پاکستان‘ افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی چاہتا ہے: ملیحہ لودھی

    پاکستان‘ افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی چاہتا ہے: ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام ِامن میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کااعتراف عالمی برادری نے بھی کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان نے کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات افغانستان کے دیرینہ مسائل کا واحد حل ہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کے بارے میں مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے کہی۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کااعتراف عالمی برادری نے بھی کیا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ گزشتہ تیس سال سے زائد کے عرصے کے دوران افغان جنگ کے باعث پاکستان کو سلامتی، استحکا م اوراقتصادی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    پاکستانی نمائندہ نے کہاکہ مفاہمت کے عمل کی کامیابی کا دارومدار افغان عوام کے ذمہ دارانہ کردار پر ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان افغان پناہ گزینوں کی ان کے وطن رضا کارانہ واپسی چاہتا ہے۔

  • اسرائیل کی اقوام متحدہ میں فلسطینی پرچم لہرانے کی مخالفت

    اسرائیل کی اقوام متحدہ میں فلسطینی پرچم لہرانے کی مخالفت

    اقوام متحدہ: اسرائیل نے اقوام متحدہ میں فلسطینی پرچم لہرانے سے متعلق مسودے کی انتہائی پر زور مخالفت کردی جس میں فلسطین کو آئندہ ماہ ہونے والی عالمی رہنماؤں کی میٹنگ میں اپنا پرچم لہرانے کی اجازت دی جارہی تھی۔

    اسرائیلی سفیر رون پروسر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور سام کوتیسا سے درخواست کی ہے کہ فلسطین کا پرچم لہرانے کی اجازت دے کر اقوام متحدہ میں ممبر ممالک کے پرچم لہرانے کی روایت کو ختم نہ کیا جائے۔

    پروسر نے اپنے خط میں اقوام متحدہ کے رہنماوٗں سے کہا ہے کہ فلسطین کی جانب سے پر چم لہرائے جانے کی درخواست اقوام متحدہ میں جگہ حاصل کرنے کی بے سود کوشش ہے اور اس سے قیام امن کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔

    گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں ایک قرار داد پیش کی گئی تھی جس میں درخواست کی گئی تھی کہ 193 ممبر ممالک کے ہمراہ فلسطین اور ویٹیکن سٹی کا پرچم بھی نصب کیا جائے۔

    واضح رہے کہ فلسطین اور ویٹیکن اقوام متحدہ کے رکن نہیں ہیں اور محض مبصر کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرتے ہیں۔

    قرارداد کو سعودی عرب، الجیریا اور مصر سمیت 21 ممبر ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

    پروسر نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ فلسطین اقوام متحدہ پر قابض ہونا چاہتا ہے۔

  • امریکی مخالفت کے باعث سلامتی کونسل میں فلسطینی قرارداد نامنظور

    امریکی مخالفت کے باعث سلامتی کونسل میں فلسطینی قرارداد نامنظور

    اقوامِ متحدہ: امریکہ نے فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کے انخلاء کی قرار داد کو ویٹو کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان قیامِ امن اور فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کے انخلاء سے متعلق قرارداد پیش کی گئی۔

    قرارداد کے مطابق اسرائیل کو بارہ مہینے کے اندر فلسطینیوں سے مستقل امن معاہدہ کرنا تھا اور 2017 تک تمام فلسطینی مقبوضات کو خالی کرنا تھا۔

    چین، روس اور فرانس سمیت آٹھ ممالک نے قرار داد کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ امریکہ اور آسٹریلیا نے قرارداد کی مخالفت میں فیصلہ سنایا۔ برطانیہ سمیت پانچ دیگر ممالک نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی۔

    سلامتی کونسل میں کسی بھی قرارداد کی منظوری کے لئے 15 میں سے نو ارکان کی رضا مندی ضروری ہے۔

  • مودی کی اوباما سےملاقات، کشمیریوں کااحتجاج

    مودی کی اوباما سےملاقات، کشمیریوں کااحتجاج

    نیویارک: بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی امریکی صدرسےملاقات کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر کشمیری برادری نےبھارتی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    امریکی صدر کے جانب سے نریندر موددی کےاعزازمیں دیئےگئےعشائیہ کے موقع پرکشمیری برادی نے مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اورغاصبانہ قبضے کے خلاف واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر’’لے کر رہیں گے آزادی کے نعرے لگائے‘‘۔

    دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے موقع پروائٹ ہاؤس کے باہرموجودبھارتی شہریوں نے بھی کشمیریوں کے خلاف نعرے بازی کی اوردونوں فریق آمنے سامنے آگئے۔ نعرے تو لگتے رہے لیکن پولیس اہلکاروں نےصورتحال کوقابو سے باہر نہ ہونے دیا۔

  • اسرائیل کے غزہ پر تازہ حملے، تین فلسطینی شہید

    اسرائیل کے غزہ پر تازہ حملے، تین فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیل نےجنگ بندی ختم کرتے ہوئے ایک بار پھرغزہ پر فضائی،بحری اور زمینی حملے شروع کردئے ہیں۔

    خون کی پیاسی اسرائیلی فوج چوبیس گھنٹے بھی جنگ بندی پرعمل درآمد نہ کر سکی اور فلسطین پر راکٹ حملے داغنے شروع کردئیے ہیں، اسرائیلی فوج کے تازہ حملے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔

    بیس روز میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی۔ اسرائیل نے حماس پر راکٹ فائرکرنے کا الزام لگایا اور جنگ بندی ختم کرتے ہوئے اورغزہ پر فضائی،بحری اورزمینی کاروائی کرنے کا اعلان کردیا۔

    اقوامِ متحدہ نے غزہ پر حملے روکنے کیلئے اسرائیل سے جنگ بندی میں چوبیس گھنٹے کی توسیع کر نے کی اپیل کی گئی تھی۔