Tag: Universities

  • تعلیمی اداروں کی کلاسز سے متعلق بڑی خبر

    تعلیمی اداروں کی کلاسز سے متعلق بڑی خبر

    لاہور: بد ترین اسموگ کے پیش نظر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور اور ملتان میں تمام یونیورسٹیز اور کالجز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور ملتان میں تمام یونیورسٹیز اور کالجز بند کردیے گئے اور تمام یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق مری کے علاوہ پنجاب کے تمام اسکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے، لاہور اور ملتان میں تعمیراتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں پابندیوں کا اطلاق 16 سے 24 نومبر تک نافذ العمل ہوں گے۔

  • جامعات میں صحافیوں کے بچوں کی فیس میں 30 فی صد رعایت سے متعلق اہم خبر

    جامعات میں صحافیوں کے بچوں کی فیس میں 30 فی صد رعایت سے متعلق اہم خبر

    کراچی: وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ جامعات میں صحافیوں کے بچوں کی فیس میں 30 فی صد رعایت دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم نے صحافیوں کے لیے اہم اعلانات کیے ہیں، سردار علی شاہ نے کہا کہ محکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز جامعات کے ساتھ صحافیوں کے بچوں کی فیس میں تیس فی صد رعایت کے سلسلے میں مشورے کرے گی، اس کے بعد انھیں یہ سہولت فراہم کر دی جائے گی۔

    انھوں نے صحافیوں کی تربیت کے حوالے سے کہا ’’ایجوکیشن رپورٹرز کو ملکی اور عالمی سطح پر ٹریننگ کے مواقع دیں گے، اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت اسکالرشپ بھی فراہم کی جائیں گی۔‘‘

  • سندھ میں یونیورسٹیز اور تحقیقی مراکز کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا: مراد علی شاہ

    سندھ میں یونیورسٹیز اور تحقیقی مراکز کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا: مراد علی شاہ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ شراکت داری کرنا ہوگی، صوبے میں یونیورسٹیز اور تحقیقی مراکز کے تحفظ کے عزم کا یقین دلاتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسلامک ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز کی افتتاحی کانفرنس سے خطاب کیا۔

    کانفرنس میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عالمی مرکز برائے کیمیائی اور حیاتیاتی سائنس کا ادارہ تعارف کا محتاج نہیں، مسلم ممالک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ غربت، غذائی عدم تحفظ اور کلائمٹ چینج کے مسائل کا حل سائنس سے ممکن ہے، سائنس اور ٹیکنالوجی سے ہم ان مسائل سے نمٹ سکتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ شراکت داری کرنا ہوگی، صوبے میں یونیورسٹیز اور تحقیقی مراکز کے تحفظ کے عزم کا یقین دلاتا ہوں۔

  • افغان خواتین پر تعلیم کے دروازے بند: پاکستان کا اظہار مایوسی

    افغان خواتین پر تعلیم کے دروازے بند: پاکستان کا اظہار مایوسی

    اسلام آباد: پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے خواتین کے لیے یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مرد و عورت کو اسلامی احکامات کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا فطری حق حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان حکام طالبات کے لیے یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبات کے لیے یونیورسٹی اور علیٰ تعلیم کی معطلی کے فیصلے سے مایوسی ہے، اس معاملے پر پاکستان کا مؤقف واضح اور مستقل رہا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ہر مرد و عورت کو اسلامی احکامات کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا فطری حق حاصل ہے، ہم افغان حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

    خیال رہے کہ افغان طالبان نے ملک کی یونیورسٹیوں میں خواتین کے لیے تعلیم پر پابندی عائد کر دی ہے، افغانستان میں پہلے ہی خواتین کو اکثر سیکنڈری اسکولوں میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔

    3 ماہ قبل افغانستان بھر میں ہزاروں لڑکیوں اور خواتین نے یونیورسٹی میں داخلے کا امتحان دیا تھا، مگر طالبان نے مضامین کے انتخاب کے حوالے سے ان پر پابندیاں لگائی تھیں۔

    خواتین پر عائد کردہ پابندی کے تحت وہ وٹنری سائنس، انجینیئرنگ، اکنامکس اور زراعت میں تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں جبکہ صحافت میں بھی ان کا جانا مشکل ہوگیا تھا۔

  • پشاور: دو یونیورسٹیوں میں غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف

    پشاور: دو یونیورسٹیوں میں غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف

    پشاور : صوابی یونیورسٹی اور ویمن یونیورسٹی صوابی میں غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، انسپکشن ٹیم نے قائم مقام وائس چانسلر مکرم شاہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    انسپکشن ٹیم نے ویمن یونیورسٹی اور صوابی یونیورسٹی کے رجسٹرار کے نام مراسلہ ارسال کیا ہے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ریگولر اور کنٹریکٹ بنیادوں پر ہونے والے تمام بھرتیوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

    مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ بھرتیوں سے قبل اسامیوں کی تخلیق اور بجٹ سے متعلق تفصیلات اس کے علاوہ کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

    انسپکشن ٹیم کی جانب سے یونیورسٹیز کے رجسٹرار کے نام لکھے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ گریڈ 18کے افسر کے ذریعے 4دن کے اندر تمام تفصیلات جمع کرکے دی جائیں۔

    پشاور یونیورسٹی میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    واضح رہے کہ پشاور کی یونیورسٹی میں5 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا تھا، دستاویزات فراہم نہ کرنے پر ایک ارب17 کروڑ سے زائد نقصانات کی نشاندہی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور یونیورسٹی کی آڈٹ رپورٹ میں5 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں آڈٹ اعتراضات سال 20-2019 پر لگائے گئے۔

    آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں 5 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کے 52 آڈٹ اعتراضات کیے گئے، دستاویزات فراہم نہ کرنے پر 1 ارب 17 کروڑ سے زائد نقصانات کی نشاندہی کی گئی۔

  • سعودی عرب کی جامعات کے لیے اہم اعزاز

    سعودی عرب کی جامعات کے لیے اہم اعزاز

    ریاض: سعودی عرب کی 15 جامعات کو دنیا کی بہترین جامعات میں شامل کرلیا گیا، گزشتہ برس جامعات کی یہ تعداد 10 تھی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی 15 جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہوگئیں، وزیر تعلیم نے اس حوالے سے مملکت کی اعلیٰ قیادت کو مبارکباد بھی پیش کی۔

    وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سنہ 2020 کے مقابلے میں ہماری جامعات نے سنہ 2021 کے دوران اچھی پیش رفت کی ہے۔

    گزشتہ برس ٹائمز کی درجہ بندی کے تحت مملکت کی صرف 10 جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل کی گئی تھیں مگر رواں برس ان کی تعداد 15 ہوگئی ہیں، اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ بہتری آئی ہے۔

    وزیر تعلیم نے توجہ دلائی کہ اس سے قبل شنگھائی کی درجہ بندی اور کیو ایس کی درجہ بندی میں بھی دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی صف میں شامل ہونے والی سعودی جامعات کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری جامعات عالمی درجے کی یونیورسٹیوں کی حریف بن رہی ہیں۔

    سعودی عرب کی جو 15 جامعات دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کی گئی ہیں وہ کنگ عبد العزیز، شاہ فیصل، کنگ سعود، کنگ فہد، حائل، تبوک، امیر سطام بن عبد العزیز، ام القریٰ، امام عبد الرحمٰن، کنگ سعود فار ہیلتھ سائنسز، کنگ فیصل، جدہ، قصیم اور طائف یونیورسٹیاں ہیں۔

  • پختونخواہ میں یونیورسٹیز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا کام شروع

    پختونخواہ میں یونیورسٹیز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا کام شروع

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں جامعات کو سولرائز کرنے پر کام شروع کردیا گیا، یونیورسٹی آف انجینیئرنگ پشاور کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینیئرنگ پشاور میں جامعہ کی سولرائزیشن سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کے معاونین خصوصی کامران بنگش، حمایت اللہ اور وائس چانسلر نے شرکت کی۔

    اجلاس میں جامعہ کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا تھا کہ دیگر 9 جامعات کو بھی یو ای ٹی ماڈل پر سولرائز کریں گے، وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں جامعات مضبوط بنانا ہمارا مشن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سولرائزیشن سے جامعات دیرپا مالی خود مختاری کی جانب جائیں گی، سولرائز کرنے سے جامعہ کو 9.5 ملین روپے سالانہ بچت ہوگی۔

    کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ یو ای ٹی سولرائزیشن کے لیے انرجی سپلائی کمپنی ماڈل اپنائیں گے، 6 مہینے کی مدت میں یو ای ٹی سولرائزیشن مکمل ہوگا۔

  • پنجاب کی تمام جامعات میں ترجمے کے ساتھ قرآن پاک پڑھانا لازمی قرار

    پنجاب کی تمام جامعات میں ترجمے کے ساتھ قرآن پاک پڑھانا لازمی قرار

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدی محمد سرور کی ہدایت پر صوبہ پنجاب کی تمام جامعات میں ترجمے کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کو لازمی قرار دے دیا گیا، قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تاریخی اقدام کرتے ہوئے یونیورسٹیز میں ترجمے کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کو لازمی قرار دے دیا۔

    صوبہ پنجاب کی یونیورسٹیز میں ترجمے کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی جامعات میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جامعات میں لیکچررز طلبا کو ترجمے کے ساتھ قرآن پڑھائیں گے، قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ قرآن مجید ہمارے لیے اصل رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

  • کل سندھ کی تمام جامعات میں تدریسی عمل معطل رہے گا

    کل سندھ کی تمام جامعات میں تدریسی عمل معطل رہے گا

    کراچی : حکومت سندھ کو دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد اساتذہ کی نمائندہ تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ کل سندھ کی تمام جامعات میں تدریسی عمل معطل رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کی جامعات کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم نے حکومت سندھ کو دس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا، فیڈریشن آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت سندھ کو دی گئی ڈیڈلائن آج ختم ہورہی ہے، سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل دو ہزار تیرہ پر نظر ثانی کی جائے۔

    مطالبے میں کہا گیا ہے کہ ہارڈ شپ کیسز فوری طور پر منظور کئے جائیں، سندھ کے جامعات کے اساتذہ کیلئے ہاوسنگ اسکیم منظور کی جائے، سندھ کی جامعات کے پی ایچ ڈی الاونس میں اضافہ کیا جائے۔

    اساتذہ کی نمائندہ تنظیم کا کہنا ہے کہ سندھ کی جامعات کے گرانڈ میں فوری اضافہ کیا جائے، سندھ کی تمام جامعات میں نان پی ایچ ڈی وائس چانسلر کی تقریاں ختم کیا جائے۔

    تنظیم کی جانب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ میں شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والا چیئر مین مقرر کیا جائے۔ سندھ کی تمام جامعات سے ریٹائرڈ ملازمین کو فوری برطرف کیا جائے۔

    فپواسا نے کہا کہ ہے کہ کل سے شروع ہونے والا احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا جبکہ کل سے غیر معینہ مدت تک کیلئے تدریسی عمل معطل کرنے کی منظوری دیدی ہے اور کہا کہ کل سندھ کی تمام جامعات میں تدریسی عمل معطل رہے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔