Tag: University lecturer

  • یونیورسٹی لیکچرر کی طالبہ کو گھر بلا کر نازیبا حرکت کی کوشش، ویڈیو ثبوت

    یونیورسٹی لیکچرر کی طالبہ کو گھر بلا کر نازیبا حرکت کی کوشش، ویڈیو ثبوت

    گزشتہ سے پیوستہ :

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لیکچرر احمد محمود نے اپنی ناپاک خواہشات کی تکمیل کے لیے طالبہ کو بہانے سے اپنے گھر بلایا۔

    وہ اس بات سے بے خبر تھا کہ اگلے کچھ منٹوں میں اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، اُس نے طالبہ کو امتحانی پرچہ دکھا کر اُس سے مخصوص ایم سی کیوز حل کروانے کی آڑ میں اُسے اپنے جال میں پھانسنے کی کوشش کی۔

    اس دوران لیکچرر نے طالبہ کو جھوٹی تسلیاں دیں اور جھانسے دیئے کہ وہ اُس کو شاپنگ کروائے گا، لیپ ٹاپ اسکیم سے نیا لیپ ٹاپ دلوا دے گا اور ہر معاملے میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ اسی دوران اُس نے لڑکی کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی۔

    تاہم طالبہ نے حوصلے اور حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موقع محل دیکھ کر اُسے چائے منگوانے کے بہانے باہر بھیجا، اسی دوران ٹیم سرعام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اُس کے گھر پر چھاپہ مارا۔

    ٹیم سرعام کے اچانک چھاپے سے گھبرا کر لیکچرر نے چھت سے کود کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

    مزید پڑھیں : اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پروفیسر رنگے ہاتھوں گرفتار، ویڈیو ثبوت

    تحقیقات کے دوران اُس نے اپنے جرم کو چھپانے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناقابلِ تردید ثبوت اور ویڈیو شواہد نے اُسے بے نقاب اور لاجواب کردیا اور اُس کے پاس صفائی کا کوئی جواز باقی نہ رہا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بہاولپور پولیس نے اسلامیہ یونیورسٹی کے بدنام زمانہ اسکینڈل میں تین افسران کو منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا۔ جن کے قبضے سے کرسٹل آئس، موبائل فونز میں طالبات کی غیر اخلاقی ویڈیوز، تصاویر اور ممنوعہ جنسی ادویات برآمد ہوئی تھیں، جس سے یونیورسٹی میں بڑھتی ہوئی بے ضابطگیوں اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔