Tag: University of baltistan

  • ‘آئندہ 10سال میں دنیا میں گاڑیاں الیکٹرک ٹیکنالوجی میں شفٹ ہوجائیں گی’

    ‘آئندہ 10سال میں دنیا میں گاڑیاں الیکٹرک ٹیکنالوجی میں شفٹ ہوجائیں گی’

    اسکردو: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ، ہولوگرام ٹیکنالوجی کے بعد فاصلے ختم ہو جائیں گے اور آئندہ 10سال میں دنیامیں گاڑیاں الیکٹریک ٹیکنالوجی میں شفٹ ہوجائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے یونیورسٹی آف بلتستان کے زیراہتمام یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی کی 2سالہ کارکردگی شاندارہے، آپ ہمارے محافظ ہیں اور ہر پاکستانی کو جی بی کےعوام پر فخرہے، قوموں کے مستقبل کو ناپنے کا پیمانہ وہاں کی یونیورسٹیز کا معیار ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف بلتستان نے قلیل وقت میں اہم تخلیقی اقدامات اٹھائے، طلبا علمی جستجو کو بڑھانے کے لیے اپنے پسند کے شعبہ کا انتخاب کریں، گلگت بلتستان کے لیے فور جی سروس دینا اہم ترین ذمہ داری ہے۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ انٹرنیٹ کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر سے میں رابطے میں ہوں، ٹیکنالوجی سیکھنے کے لیے انگریزی زبان پر بھرپور توجہ دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہولوگرام ٹیکنالوجی کے بعد فاصلے ختم ہو جائیں گے، 6 سال میں اساتذہ اور ڈاکٹرز کی فزیکل موجودگی کی ضرورت ختم ہوجائے گی ، آئندہ 10سال میں دنیا میں گاڑیاں الیکٹرک ٹیکنالوجی میں شفٹ ہوجائیں گی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کوجتنی جلدی سیکھ سکتےہیں سیکھیں، زراعت کے شعبے کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا، آپ کی محنت سے پاکستان کامیاب ترین ملک بن کر ابھرے گا۔

  • نوجوان ملک و قوم کی ترقی میں اپنا حصہ مثبت انداز میں ڈالیں، میجر جنرل آصف غفور

    نوجوان ملک و قوم کی ترقی میں اپنا حصہ مثبت انداز میں ڈالیں، میجر جنرل آصف غفور

    راولپنڈی : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان ملک و قوم کی ترقی میں اپنا حصہ مثبت انداز میں ڈالیں اور طلباء ملک کو درپیش چیلنجز سے با خبر رہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلتستان یونیورسٹی کے طلباء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بلتستان یونیورسٹی اسکردو کے طلبا اور اساتذہ کے وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے وفد سے گفتگو میں ملک میں امن اور استحکام کیلئے پاک افواج کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان ملک دشمنوں کی سازش کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، ففتھ جنریشن وار فیئر میں سوشل میڈیا پر نوجوان نشانے پر ہیں۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ طلباء درپیش چیلنجز کے حوالے سے باخبر رہیں اور نوجوان عملی زندگی میں آگے بڑھنے پر خصوصی توجہ دیں، نوجوان قومی ترقی میں مثبت اندازمیں اپنا حصہ ڈالیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں سیکیورٹی کی صورت حال میں واضح بہتر آئی ہے، آرمی چیف

    آئی ایس پی آر کے مطابق بلتستان یونیورسٹی طلبا کے وفد نے گلگت بلتستان میں امن و استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے کردار پر شکریہ ادا کیا، وفد نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف دی گئی قربانیوں کو بھی سراہا۔