Tag: university-of-health-sciences

  • پاکستان میں زخمی اور بیمار  فلسطینو‌ں  کیلئے ٹیلی میڈیسن کا آغاز

    پاکستان میں زخمی اور بیمار فلسطینو‌ں کیلئے ٹیلی میڈیسن کا آغاز

    لاہور : یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے فلسطین میں زخمیوں اور بیماروں کے لئے ٹیلی میڈیسن کا آغاز کردیا ، کوئی بھی مریض اس ویب سائٹ پر رجسٹر ہو کر آن لائن علاج کروا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنے فلسطینیوں کےلئےٹیلی میڈیسن کاآغازکردیا، وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ فلسطینی زخمیوں اور  بیماروں کیلئے یہ شروعات کی ہے ، کوئی بھی مریض اس ویب سائٹ http://www.Doctors247.online  پر رجسٹر ہو کر علاج کرواسکتا ہے۔

    پروفیسر جاوید اکرم نے اعلان کیا کہ خود میڈیکل مشن لے کرغزہ جاؤں گا، منگل کو اسلام آباد میں فلسطین کے سفیر سے ملاقات ہے، ہم فلسطینی بھائیوں کے لئے امدادی رقم بھی پیش کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غزہ پہنچنے کے لیے اقوام متحدہ سےرابطہ کررہےہیں، مصرکی سرحدپرعارضی اسپتال قائم کریں گے، اس حوالے سے تمام میڈیکل تنظیموں کی جانب سے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    خیال رہے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت11ویں روزبھی جاری ہے ، صبح سویرے اسرائیلی فورسز نے رہائشی علاقوں میں بمباری کی ، جس کے نتیجے میں 9فلسطینی زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطین میں شہیدہونےوالےافرادکی تعداد251 ہوگئی، شہید ہونے والوں میں66 بچےاور 38 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ اسرائیلی بمباری سے500 سے زائد مکانات تباہ اور72ہزار فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔

  • یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پلازمہ تھراپی سے علاج نقصان دہ قرار دے دیا

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پلازمہ تھراپی سے علاج نقصان دہ قرار دے دیا

    لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پلازمہ تھراپی سے علاج کو نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا اس کےنتیجےمیں مریض کا دل بند ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جبکہ سینتھیٹک اینٹی باڈیزکی تیاری شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پلازمہ تھراپی سے علاج کو نقصان دہ قرار دے دیا، اور سینتھیٹک اینٹی باڈیزکی تیاری شروع کردی، وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا پلازمہ تھراپی میں مریضوں کیلئےپیچیدگیاں پیداہوسکتی ہیں، اس کےنتیجےمیں مریض کا دل بند ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

    وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی نے پلازمہ میں سے اینٹی باڈیزعلیحدہ کرلی ہیں، ہیومن ہائیبرڈروما ٹیکنیک کے ذریعے مصنوعی اینٹی باڈیز بنائی جا رہی ہیں، جس کے بعد کورونا کے علاج میں پلازما کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

    یو ایچ ایس اوریونیورسٹی آف لاہورکےدرمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدےپرپروفیسر جاوید اکرم ،سی ای او یونیورسٹی آف لاہور اویس رؤف نےدستخط کیے، دونوں کے اشتراک سے مصنوعی اینٹی باڈیز تیار کی جارہی ہے۔

    پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پرسینتھیٹک اینٹی باڈیز کے منصوبے پرکام شروع کردیا ہے، یو ایچ ایس یہ کارنامہ انجام دینے والی ایشیا کی پہلی یونیورسٹی ہے۔

  • حویلیاں طیارہ حادثے میں لاشوں کی شناخت کرنیوالی فرانزک ماہرین کی ٹیم کو کراچی بھیجنے کا فیصلہ

    حویلیاں طیارہ حادثے میں لاشوں کی شناخت کرنیوالی فرانزک ماہرین کی ٹیم کو کراچی بھیجنے کا فیصلہ

    کراچی : حویلیاں طیارہ حادثے میں لاشوں کی شناخت کرنیوالی فرانزک ماہرین کی ٹیم کو کراچی بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، فرانزک ماہرین لاشوں کے اعضا کے زریعے شناخت میں مدد فراہم کریں گے جبکہ دانتوں سے بھی شناخت کی جاسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی طیارہ حادثے میں لاشوں کی شناخت کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے فرانزک ماہرین کی ٹیم کو کراچی بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ، ٹیم میں ڈاکٹر عروج ، ڈاکٹرہمایوں تیمور، ڈاکٹر منیر احمد، ڈاکٹر خرم شہزاد شامل ہیں ۔

    وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور کہا ٹیم میں ایسے ماہرین موجود ہیں جنھوں نے حویلیاں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کی تھی، ٹیم لاشوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کرے گی جبکہ فرانزک ماہرین لاشوں کے اعضا کے زریعے شناخت میں مدد فراہم کریں گے اور دانتوں سے بھی شناخت کی جاسکے گی۔

    پروفیسرجاوید اکرم نے کہا کہ یو ایچ ایس کے فرانزک ماہرین کی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی ہدایت پر کیا گیا، اس سانحہ پر ساری قوم افسردہ ہے، اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ٹیم پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی جا رہی ہے، اس حوالےسے این ڈی ایم اے کی جانب سے رابطہ کیا گیا ہے، ،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز فرنزک ٹیسٹنگ کی صلاحیت رکھنے والی ایشیا کی واحد یونیورسٹی ہے

    دوسری جانب نادرا کی ٹیکنیکل ٹیم جاں بحق افرادکی شناخت کیلئےکراچی پہنچ گئی، نادراٹیم مسافروں کی انگوٹھوں کےذریعےشناخت کرےگی، جاں بحق افرادمیں زیادہ ترافرادجھلس چکےہیں جوناقابل شناخت ہیں، نادراٹیم نے انگوٹھے کے ذریعے3میں سے2 میتوں کی شناخت کرلی ہے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثےکی میتیں جناح اسپتال میں رکھی گئی ہیں، ضرورت پیش آئی تومیتوں کومتبادل میت خانوں میں منتقل کیاجائےگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے آنے والا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں بینک آف پنجاب کے سربراہ سمیت 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے، 97 میں سے اب تک صرف 19 افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔