Tag: University Road

  • کراچی: ن لیگی جنرل سیکرٹری کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی شہری دم توڑ گیا

    کراچی: ن لیگی جنرل سیکرٹری کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی شہری دم توڑ گیا

    کراچی: مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا شہری دم توڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر رانگ وے آنے والی ریوو سے شہری کو کچل دیا گیا تھا، نون لیگی جنرل سیکرٹری کی گاڑی سے ٹکرانے والا شہری دوران علاج آج انتقال کرگیا۔

      شہری اطہر پانچ روز سے اسپتال میں زیر علاج تھا، متوفی کے ایم ڈی سی ایڈمن بلاک میں ملازمت کرتا تھا، اطہر دو بچوں کا باپ اور گلشن معمار کا رہائشی تھا، منگل کے روز سفید ریوو نے موٹر سائیکل سوار اطہر کو کچلا تھا۔

    کار ن لیگی جنرل سیکریٹری یوتھ ریحان مصطفی چلا رہا تھا، کار میں ریحان مصطفی کا بہنوئی بھی موجود تھا۔

     عینی شاہدین کے مطابق دو لڑکیاں بھی موجود تھی جو حادثے کے بعد اتر کر فرار ہوگئیں جبکہ ملزمان شہری کو کچلنے کے بعد فورا فرار ہوگئے تھے۔

     اے آر وائے نیوز پر خبر نشر ہوئی تو ایس ایس پی ایسٹ نے نوٹس لیا اور مقدمہ ہوا، متوفی کے بھائی نے ملزم کی گاڑی کی نشاندھی اور ملزم کا گھر تک تلاش کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحان مصطفی کے والد نے جان بوجھ کر پولیس کو گمراہ کیا، ریٹائرڈ ڈی ایس پی نے اپنے ملزم بھتیجے کو نا معلوم جگہ چھپا رکھا تھا۔

  • کراچی : یونیورسٹی روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ ، 4 نوجوان جاں بحق

    کراچی : یونیورسٹی روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ ، 4 نوجوان جاں بحق

    کراچی : یونیورسٹی روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں چار نوجوان جاں بحق ہوگئے ، چاروں دوست کھانا کھانے گلستان جوہرجارہے تھے کہ تیز رفتار کار موٹرسائیکل سوارکو بچاتے ہوئے بے قابو ہوکرالٹ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتارکار موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں گاڑی کے پر خچے اڑ گئے اور اس میں سوار چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ٹکراتنی شدید تھی کہ گاڑی کا انجن نکل کر دور جا پڑا اور گاڑی ٹکڑوں میں بٹ گئی، جاں بحق ہونے والوں میں محمد اسد، تیمور، روحان اور رمیز شامل ہیں ، چاروں دوست گلستان جوہر کھانا کھانے کیلئے جارہے تھے۔

    یونیورسٹی روڈ حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کی میتیں ایدھی سردخانےمیں موجود ہیں ، جاں بحق نوجوان تیمورکی لاش لینے کے لیے رشتہ دارپہنچ گیا جبکہ دیگر لواحقین میتیں لینے کچھ دیر میں سرد خانے پہنچیں گے ، جاں بحق نوجوانوں کی نمازجنازہ بعدنماز ظہرادا کی جائے گی۔

  • چیف جسٹس کا یونیورسٹی روڈ پر قائم شادی ہال آج ہی گرانے کا حکم

    چیف جسٹس کا یونیورسٹی روڈ پر قائم شادی ہال آج ہی گرانے کا حکم

    کراچی : سپریم کورٹ نے یونیورسٹی روڈپرپی آئی اےکی زمین پرقائم شادی ہال آج ہی گرانے کا حکم دے دیا اور پی آئی اے سے کل تک عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پی آئی اے کی زمین پر شادی ہالز بنانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا پی آئی اے کی طرف سے کون آیا ہے، جنرل منیجر لیگل سروسز پی آئی اے عدالت میں پیش ہوئے، پی آئی اے نمائندہ نے بتایا ہم نے شادی ہالز گرا دیئے ہیں۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کیاکہہ رہےہیں کل ہی شادی ہال دیکھ کر آیاہوں، یونیورسٹی روڈپرکل گیا تو وہاں ہال موجودتھا، جس پر نمائندہ نے بتایا اسٹرکچرہوسکتا ہے، استعمال نہیں کررہے۔

    چیف جسٹس نے پی آئی اے سے اپنے تمام شادی ہالز سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا بتایا جائے پی آئی اے کے رفاعی پلاٹس کی کیا صورتحال ہے۔

    سپریم کورٹ نے یونیورسٹی روڈپرپی آئی اےکی زمین پرقائم شادی ہال آج ہی گرانے کا حکم دیتے ہوئے پی آئی اے سے کل تک عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی۔

  • یونیورسٹی روڈکی تعمیرمیں بے قاعدگیاں‘سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    یونیورسٹی روڈکی تعمیرمیں بے قاعدگیاں‘سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    کراچی: شہرقائد میں یونیورسٹی روڈ پرہونے والے ترقیاتی کام میں ہونے والی بےقاعدگیوں سے متعلق شہری نےسندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کروادی-

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈ پرجاری ترقیاتی منصوبے میں ٹھیکدار کی جانب سے کی گئی بےقاعدگیوں کےحوالے سے شہری نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی-

    مزید پڑھیں:کراچی: یونیورسٹی روڈ کی تعمیر شہریوں کے لیے اذیت کاباعث

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حکومت کی غفلت کی وجہ سے زیرتعمیر یونیورسٹی روڈپر ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
    شہری نے الزام عائد کیا کہ تعمیرات میں غیرمعیاری مٹیریل استعمال کیا جا رہا ہے-

    مزید پڑھیں:کراچی: یونیورسٹی روڈ پر بس لوگوں پر چڑھ دوڑی، 4 افراد جاں بحق

    سندھ ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست کے حوالے سےعدالت نے سیکریٹری بلدیات، ڈی آئی جی ٹریفک اورکمشنرسےجواب طلب کرلیا ہے-

    مزید پڑھیں:وزیر اعلیٰ سندھ کا یونیورسٹی روڈ کی تعمیر میں سست روی پر اظہار برہمی

    واضح رہے کہ گذشتہ سال اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے یونیورسٹی روڈ کی تعمیر میں سست روی کا سختی سے نوٹس لیا تھا۔انہوں نے شدید ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ تعمیراتی کام سست روی کا شکار کیوں ہے؟-

  • یونیورسٹی روڈ کا ایک ٹریک تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

    یونیورسٹی روڈ کا ایک ٹریک تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

    کراچی: شہر قائد کے یونیورسٹی روڈ پر گزشتہ ڈھائی ماہ سے جاری زیر تعمیر روڈ کا ایک ٹریک تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے‘ منصوبے کے سبب ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر گزشتہ ڈھائی ماہ سے جاری زیر تعمیر روڈ کا ایک ٹریک تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے جبکہ دوسرے ٹریک پر بدستور ون وے ٹریفک رواں دواں ہے۔

    مذکورہ سڑک جو کہ حسن اسکوائر سے صفورہ چورنگی تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی‘مختلف سیاسی جماعتوں اور طلبہ جانب سے احتجاج اوربینرز آویزاں کیے گئے، بالاخرسندھ حکومت کی نظرِ کرم ہو ہی گئی اور مذکورہ روڈ کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا۔

    new-post-1

    سڑک کی تعمیر کے دوران شہریوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ایک ٹریک بند ہونے کے سبب ون وے ٹریک پردو طرفہ آمدو رفت ہونے سے ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن گیا ہے۔

    شہری منٹوں کا راستہ گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں، یہی نہیں یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کام کے باعث لیاقت آباد اور نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکوں پر بھی ٹریفک جام رہنے لگا ہے۔

    یونی ورسٹی روڈ سے متصل صفورا چورنگی کا ذکر کیا جائے تو مذکورہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے اسٹریٹ کرمنلز کا آسان ہدف بن گئی ہے۔ جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھوں کی وجہ سے رات کے اوقات میں سفر کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

    new-post-2

    واضح رہے کہ شہر قائد میں مرکزی شاہراہیں زیر تعمیر ہونے کے باعث ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن گیا ہے، جن میں ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن، گرومندر، شاہراہ فیصل ودیگر شامل ہیں۔

    حکومت وقت کو چاہئے تھا کہ ایک ہی وقت میں تین سے چار مرکزی شاہراہوں پر ترقیاتی کام کے آغاز سے قبل کسی ایک کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرلیا جاتا تو شہری ٹریفک جام کے عذاب سے بچ جاتے، تاہم اب تو ترقیاتی کام کا آغاز ہوچکا اب مذکورہ شاہراہیں بننے کے بعد ہی شہریوں کو ٹریفک جام کے عذاب سے نجات مل سکے گی۔

    جب سڑک کی تعمیر کے حوالے سے شہریوں کی رائے لی گئی تو شہریوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روڈ کی تعمیر ہورہی ہے اس بات کی خوشی ہے مگر زیادہ تر شہری سڑک کی تعمیر کی سست روی پر کافی غم و غصے میں نظر آئے۔


  • بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف ایم کیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ

    بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف ایم کیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ

    کراچی : عوامی مسائل ، بلدیاتی اختیارات، پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ایم کیو ایم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے، مشتعل مظاہرین نے سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

    یونیورسٹی روڈ پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے متحدہ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ایک طرف طالبان مار رہے ہیں تو دوسری طرف سندھ حکومت پیاسا ما رہی ہے،اختیارات نہ ملے تو چھینا بھی جانتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حکومت نے کراچی کو گروی رکھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی شروع ہوئی تو حکومت کیلئے صورتحال پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ کا بس چلے تو عوام سے سانس لینے کا اختیار بھی لے لیں، انہوں نے کہا کہ خدارا تعصب کا برتاؤ بند کیا جائے۔

    ایم کیوایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نااہل سندھ حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہئیے،جمہوریت کے نام پر لوگوں سے مذاق کیا جارہا ہے۔

    متحدہ رہنماؤں اور نو منتخب بلدیاتی امیدوراوں کا کہنا تھا کہ اگر اختیارات نہ ملے تو سندھ اسمبلی کا گھیراؤ بھی کیا جاسکتا ہے۔

    اس موقع پر نامزد ڈپٹی مئیر، اپوزیشن لیڈر، متحدہ کارکنان ، منتخب بلدیاتی نمائندے اورعوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

  • عمران خان کو حیات آباد جانے سے روک دیا گیا

    عمران خان کو حیات آباد جانے سے روک دیا گیا

    پشاور: عمران خان سیکورٹی حکام نے کو حیات آباد جانے سے روک دیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان حیات آباد میں امام بارگاہ میں خود کش حملے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کیلئے روانہ ہوئے، خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    عمران خان کا قافلہ جب  یونیورسٹی روڈ پر پہنچا تو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر سیکیورٹی حکام نے انہیں آگے جانے سے روک دیا، جس کے بعد عمران خان وزیر اعلیٰ ہاؤس چلے گئے ، جہاں وہ مانیٹرنگ روم میں  واقعے کی تمام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ حیات آباد پشاور میں پاسپورٹ آفس کے قریب امام بارگاہ مسجد میں ایک سے زائد دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق جبکہ 45افراد زخمی ہوگئے۔

    دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی ، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے،  جبکہ پشاور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے، جبکہ پاک فوج کے دستوں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔