Tag: university-student

  • آن لائن نکاح کرنے والی لڑکی کو باپ اور سسر نے قتل کردیا

    آن لائن نکاح کرنے والی لڑکی کو باپ اور سسر نے قتل کردیا

    سکھیکی : ضلع حافظ آباد میں آئرلینڈ میں مقیم نوجوان سے آن لائن نکاح کرنے والی پاکستانی لڑکی کو اس کے والد اور سُسر نے مل کر قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع حافظ آباد کے علاقے سکھیکی میں سفاک باپ اور سسر نے باہمی مشورے سے نئی نویلی دلہن کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔

    ملزمان قتل کو حادثے کا رنگ دینے کے لئے مقتولہ کی لاش کو بجلی کے جھٹکے بھی دیتے رہے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ مبشرہ نے تین روز قبل آئرلینڈ میں مقیم اویس نامی لڑکے سے آن لائن نکاح کیا تھا، جس کے بعد مقتولہ ٹھٹھہ قادر میں واقع اپنی سسرال منتقل ہو گئی۔

    ایف آئی آر کے مطابق لڑکی کے سُسر عابد نے مقتولہ کے والد جاوید سے کہا کہ وہ بہو کو اپنے گھر رکھنے پر راضی نہیں ہے، جس پر مقتولہ کے باپ نے کہا کہ پھر ہم اسے قتل کردیتے ہیں۔

    آن لائن نکاح کرنے والی مقتولہ مبشرہ کے باپ نے اپنے سمدھی سے مل کر بیٹی کو اپنے گھر بلا کر سسر عابد کی مدد سے اس کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔

    قتل کے بعد ملزمان حادثے کا ڈرامہ رچانے کیلئے مقتولہ کی لاش کو کرنٹ لگاتے رہے، واردات کے بعد مزمان فرار ہو گئے، پولیس نے مقتولہ کے والد اور سسر کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

  • دہشت گردوں کے لیے فنڈنگ: کراچی میں یونیورسٹی کا طالبعلم گرفتار

    دہشت گردوں کے لیے فنڈنگ: کراچی میں یونیورسٹی کا طالبعلم گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی معروف انجینیئرنگ یونیورسٹی کے طالبعلم کو دہشت گردوں کی فنڈنگ کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم شام اور پاکستان میں داعش کے دہشت گردوں سے رابطے میں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کی فنڈنگ میں ملوث مرکزی ملزم عمر بن خالد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کراچی کی معروف انجینیئرنگ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا۔

    ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو عمر بن خالد کے موبائل فونز سے اہم شواہد ملے تھے، ملزمان شام اور پاکستان میں داعش کے دہشت گردوں اور ان کے اہلخانہ سے رابطے میں تھا جبکہ مختلف ذرائع سے داعش کی فنڈنگ کرتا تھا۔

    سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز فرانزک رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کیا جس کے بعد آج ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے ساتھیوں جنید، ضیا اور اویس کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

    ذرائع کے مطابق عمر بن خالد کو اس سے قبل گزشتہ برس طارق روڈ سے حراست میں لیا گیا تھا تاہم ملزم کے خلاف ثبوت نہ ہونے پر ذاتی مچلکے پر اسے رہا کر دیا گیا تھا۔

    سی ٹی ڈی نے ملزم سے 2 موبائل فونز قبضے میں لے کر فارنزک کے لیے بھیجے تھے جہاں سے رپورٹ موصول ہوجانے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • جی سی یونیورسٹی کی طالبہ سے 4 افراد کی اسلحہ کی نوک پر اجتماعی زیادتی

    جی سی یونیورسٹی کی طالبہ سے 4 افراد کی اسلحہ کی نوک پر اجتماعی زیادتی

    چنیوٹ : جی سی یونیوسٹی فیصل آباد کی طالبہ کو کلاس فیلو نے 3 دوستوں کے ساتھ مل کر اسلحہ کی نوک پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خواتین سے زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے، جی سی یونیوسٹی فیصل آباد کی طالبہ کے ساتھ چار افراد نے اسلحہ کی نوک پر اجتماعی زیادتی کی۔

    کے ساتھ چنیوٹ کے چار افراد کی اسلحہ کی نوک پر اجتماعی زیادتی،ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے۔۔۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ننکانہ کی رہائشی اور فیصل آباد جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کو اس کا ٹیوشن فیلو شاہد علی تقریب میں شرکت کے بہانے چنیوٹ اپنے گاؤں لایا ، جہاں اس کے دوست ریاض، عمران اور تصور موجود تھے، ملزمان نے نہ صرف لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

    پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم شاہد علی کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    آئی جی پنجاب نے چنیوٹ میں یونیورسٹی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور آرپی اوفیصل آباد سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی۔

    آئی جی پنجاب کاملزمان کوجلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا متاثرہ لڑکی کوانصاف کی فراہمی ترجیحی بنیاد پر یقینی بنائی جائے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا واقعےمیں ملوث دیگر ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے اور متاثرہ لڑکی کو انصاف فراہم کیا جائے۔