Tag: university

  • مودی حکومت میں سرحدی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں،سرتاج عزیز

    مودی حکومت میں سرحدی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں،سرتاج عزیز

    کراچی : مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب پچانوے فیصد مکمل ہوچکا ہے۔مودی حکومت میں سرحدی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں۔

    دنیابھر کے ممالک کی خارجہ پالیسی سرد جنگ کے بعد تبدیل ہونا شروع ہوئی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں آئی بی اے یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں گزشتہ 10 سال میں کافی اتارچڑھاوٴآیا ہے،مشرقی وسطیٰ کا بحران خطرناک ہے،جس نے لوگوں کو تقسیم کردیا ہے۔متوازن خارجہ پالیسی کیلئے ضروری ہے کہ ملک معاشی اورسیاسی سطح پرمستحکم ہو۔

    بعد ازاں مشیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے چائنا سے تجارتی تعلقات کو مضبوط کیا جس کے نتیجے میں پاک چائنا تجارتی راہداری عمل میں لائی گئی ہے، پاکستان میں سو ملین سے زیادہ بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

    سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت78ہزار غیر قانونی مدرسوں کا خاتمہ کیا گیا،آرمی اور رینجرز دو سال سے آپریشن میں حصہ لیکر اندرونی دہشت گردی سے نمٹ رہے ہیں جس میں کسی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

    اس وقت ایران اور افغانستان کے چائنا سے تعلقات زیادہ اچھے ہیں، جبکہ رشیاء سے تعلقات بہتر کرنے اور تجارتی تعلقات بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

    تقریب میں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور خورشید قصوری نے بھی خطاب کیا ،حنا ربانی کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی وہ صحیح ہوتی ہے جس میں ملک کے اندرونی معاملات کی مثبت اندازمیں عکاسی کی جائے۔

    پاکستان جس خطے میں ہے وہاں دوست ملک بھی ہے اوردشمن ملک بھی، پاکستان کی خارجہ پالیسی میں سافٹ امیج کو نمایاں کرنااولین ضرورت تھی۔

  • کیمبرج کالج نےمردوں کو سکرٹ پہننے کی اجازت دے دی

    کیمبرج کالج نےمردوں کو سکرٹ پہننے کی اجازت دے دی

    لندن: کیمبرج کالج نے رسمی عشائیہ میں مردوں کو سکرٹ پہننے کی اجازت دے دی

    اس اجازت کے بعد سینٹ کیتھرائین  کیمبرج کالج کی پہلی یونیورسٹی بن گئی ہے جس نے جنس تبدیل کرانے والے طلبہ کی اپیل پر طلبہ پر سے  عشائیے کے لئے مخصوص لباس کی پابندی ختم کی ہے۔

    کیمبرج کالج نے اپنی صدیوں کی ثقافت کو توڑتے ہوئے مرد سے عورت بننے والے طلبہ کے لئے منعقد  پروگرام میں خواتین کو ٹرازر جبکہ مرد حضرات کو سکرٹ پہنے کی اجازت دی ہے۔

    سینٹ کیتھرین کی1473 میں بنیاد رکھی گئی تھی، یہاں ہمیشہ مردوں  طالب علموں کو جیکیٹ ، ٹائی اور پتلون پہنے پر زور دیا جاتا تھا۔ جبکہ خواتین کا بلاوز اور سکرٹ لباس ہوتا ہے ۔

    لیکن چارلی نورتھروپ کی پچھلے سال مرد سے عورت بنے کی مہم کے بعد کالج کی اصول وضوابط کو تبدیل کرنے پر رضا مند ہوگئے۔

    یہ  800 سالہ پرانی یونیورسٹی کا پہلہ کالج ہے جس نے کالج کے ڈریس کوڈ کو تبدیل کیا ہے، وہ طالب علم جو خود کو مرد یہ عورت کچھ بھی طاہر نہیں کرتے وہ جو چاہیئے پہن سکتے ہیں۔

    امید کی جارہی ہے کہ اس قدم کے بعد جنس تبدیل کرانے والے طلبہ زیادہ سہولت محسوس کریں گے۔

  • کراچی: داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں کشیدگی، 15دن کیلئے بند

    کراچی: داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں کشیدگی، 15دن کیلئے بند

    کراچی: داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں میں کشیدگی کے بعد یونیورسٹی کو پندرہ روز کے لئے بند کردیا گیا ہے جبکہ آج ہونے والا پرچہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

    داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں میں تین روز سے کشیدگی جاری تھی، جس کے باعث تدریسی عمل بھی التواء کا شکار تھا، کشیدگی کے باعث طلبہ اور تدریسی عملے میں خوف وہراس پایا جاتا تھا۔

    یونیورسٹی انتظامیہ نے صورتحال سے اعلی حکام کو مطلع کردیا تھا، جس کے بعد یونیورسٹی میں آج ہونیوالا پرچہ ملتوی کردیا گیا اوریونیورسٹی کو پندرہ روز کے لئے بند کردیا گیا۔

    یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

  • سکیورٹی خدشات، پنجاب یونیورسٹی کےہاسٹلزکوخالی کرالیا گیا

    سکیورٹی خدشات، پنجاب یونیورسٹی کےہاسٹلزکوخالی کرالیا گیا

    لاہور: سکیورٹی خدشات کے باعث پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز کو خالی کرالیا گیا ہے۔

    پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق ہاسٹلز میں کسی بھی طالب علم کو موسم سرما کی تعطیلات کے دوران رہنے کی اجازت نہیں صرف غیر ملکی طلبہ ہی موسم سرما کی چھٹیوں میں یونیورسٹی ہاسٹلز میں رہ سکتے ہیں یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق غیر ملکی طلبہ کے ہاسٹل میں آنے جانے والوں کا ریکارڈ مرتب بھی کیا جائے گا پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے نو جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کررکھا ہے۔

  • کوئٹہ میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظرجامعات بند

    کوئٹہ میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظرجامعات بند

    کوئٹہ: خفیہ ایجنسی کی اطلاعات کے بعد سیکورٹی خدشات کے پیش نظرجامعات کو بند کردیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث آئی ٹی یونیورسٹی ، بولان میڈیکل کالج ، سردار بہادرخان وویمن یونیورسٹی اوردیگر جامعات بند کردیئے گئے ہیں جبکہ جامعات کے ہاسٹلزبھی خالی کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔ ان احکامات کی روشنی میں موجودہ سیکورٹی خدشات کے باعث جامعات کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔