Tag: unknown persons

  • کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    کوہاٹ میں تفریحی مقام تانڈہ ڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے تفریحی مقام تانڈہ ڈیم پر فائرنگ کے واقعے میں 2 پولیس اہلکار غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمٰن جاں بحق ہوگئے، ڈی پی او ڈاکٹر زاہد کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ کردی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تفتیشی عمل جاری ہے۔

    دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس اہلکاروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمٰن کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، پولیس اہلکار غلام مصطفی اور زاہد الرحمن نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے بھی دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کے پی پولیس کے سپوتوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں، کے پی پولیس کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-police-officer-shoots-robber/

  • نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑا نوجوان قتل

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑا نوجوان قتل

    پھالیہ: پنجاب کی تحصیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تحصیل پھالیہ کے محلہ شیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑا نوجوان جان جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سالہ مقتول کی شناخت اسد نقوی کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا ذاتی دشمنی تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب سندھ کے شہر شکارپور کی تحصیل لکھی غلام شاہ میں فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق ہوگئے، مسلح ملزمان گھر میں فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

    شکارپور پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ 2 گروپوں میں دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے، تحقیقات جاری ہے جلد ملزمان کو پکڑلیا جائے گا۔

  • پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما پر نامعلوم افراد کا تشدد، اسپتال منتقل

    پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما پر نامعلوم افراد کا تشدد، اسپتال منتقل

    پشاور : پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے رہنما کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا، علی زمان ایڈووکیٹ کو طبی امداد کیلیے مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی کے پی) کے رہنما اور پی کے 73 سے سابق امیدوار علی زمان ایڈووکیٹ کو عیدگاہ روڈ پر نامعلوم ملزمان نے زدوکوب کیا۔

    نامعلوم افراد کے بہیمانہ تشدد سے پی ٹی آئی رہنما علی زمان ایڈووکیٹ شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے فوری طور پر ایل آرایچ اسپتال منتقل کیا گیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور ان کی عیادت کیلئےایل آرایچ اسپتال پہنچ گئے۔

    اس کے علاوہ سابق گورنرشاہ فرمان، اسپیکر بابر سلیم سواتی، وزرا مینا خان، ظاہر شاہ اور پختون یار نے بھی علی زمان ایڈووکیٹ کی عیادت کی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پر بھی اسلام آباد کے علاقے جی سیون میں خواجہ سراؤں نے بلیڈ سے حملہ کرکے ان کو شدید زخمی کردیا تھا۔