کراچی : ایف بی آر نے بے نامی جائیداد کا سراغ لگالیا، پی ای سی ایچ ایس کے مہنگے کمرشل علاقے میں دونوں پلاٹوں کو ملا کر رہائشی اور کمرشل پروجیکٹ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر بے نامی زون تھری نے طارق روڈ پر بے نامی جائیداد کا سراغ لگالیا، طارق روڈ سے متصل پلاٹ نمبر167سی اور168سی بے نامی قرار دے دیا گیا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق دونوں پلاٹس پی ای سی ایچ ایس کے مہنگے کمرشل علاقے میں ہیں، دونوں پلاٹوں کو ملا کر رہائشی اور کمرشل پروجیکٹ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بےنامی زون پلاٹ نمبر168سی کا مبینہ مالک خواجہ کاشف ہے، پلاٹ نمبر167 کا مبینہ مالک محمد یاسین ہے، جسے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق بےنامی زون تھری نے بےنامی پلاٹوں کو عارضی منجمد کردیا گیا، بےنامی جائیداد کے مبینہ مالکان آئندہ احکامات تک خریدو فروخت نہیں کرسکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کاشف حسن نیشنل سینٹر ہاؤسنگ گلشن اقبال اور محمد یاسین میٹھادر کا رہائشی ہے۔