Tag: unofficial result

  • این اے 31 پشاور : عمران خان نے غلام بلور کو ہرا دیا

    این اے 31 پشاور : عمران خان نے غلام بلور کو ہرا دیا

    پشاور : این اے 31 پشاور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    این اے 31 پشاور کے تمام 265 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے31پشاور میں عمران خان پہلے اور غلام بلور دوسرے نمبر پر ہیں۔

    غیرحتمی نتیجہ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 57ہزار824ووٹ لیکر کامیاب جبکہ اے این پی کے غلام احمد بلور32ہزار253ووٹ لے سکے۔

  • میئر اسلام آباد کا انتخاب، غیر سرکاری نتیجہ آگیا

    میئر اسلام آباد کا انتخاب، غیر سرکاری نتیجہ آگیا

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر کے انتخاب کا فیصلہ آگیا تاہم یہ فیصلہ غیر حتمی اور غیر سرکاری ہے۔

    مئیر آفس میں پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ میئر اسلام آباد کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کیا گیا۔

    اس سلسلے میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق میئراسلام آباد کیلئے غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق اب تک کی گنتی کے بعد ن لیگ کے پیر عادل شاہ کامیاب قرار پائے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق انہوں نے 43 ووٹ حاصل کیے، ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے ملک سجاد کو26ووٹ ملے، میئراسلام آباد کیلئے مجموعی طور پر73 میں سے 69 ووٹ ڈالے گئے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کے سابق میئر شیخ انصر عزیز کے استعفے کے بعد مئیر کی نشست خالی ہوئی تھی۔

    میئر کےانتخاب کے لیے مجموعی طور پر 3امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا جن میں پیرعادل شاہ نون لیگ اور ملک ساجد محمود پی ٹی آئی کے امیدوار جبکہ اظہر محمود نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا تھا، پہلا ووٹ یوسی چیئرمین 35 کے ملک محمد رفیق نے کاسٹ کیا۔

  • الیکشن کمیشن نے این اے 122، پی پی 147 اور این اے144 کے غیرحتمی نتائج جاری کردیے

    الیکشن کمیشن نے این اے 122، پی پی 147 اور این اے144 کے غیرحتمی نتائج جاری کردیے

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نےاین اے ایک سو بائیس لاہور ،ایک سو چوالیس اوکاڑہ اور پی پی ایک سو سینتالیس کے غیر حتمی نتیجے کا اعلان کر دیا۔

    ریٹرننگ افسرزاہداقبال نے این اےایک سوبائیس میں مسلم لیگ ن، پی پی ایک سوسینتالیس میں تحریک انصاف اور این اے ایک سو چوالیس میں آزاد امیدوار کی کامیابی کا اعلان کیا۔

    ریٹرننگ افسر کا کہنا تھا کہ انتخابات شفاف طریقے سے ہوئے، این اے ایک سو بائیس لاہور میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد تین لاکھ سینتالیس ہزارسات سو باسٹھ ہے، ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ انچاس ہزارآٹھ سو پچاسی ہے، ان میں سے ایک لاکھ اڑتالیس ہزار ستائیس ووٹ درست قرار پائے۔

    غیرحتمی نتائج کےمطابق ن لیگ کے ایازصادق چوہتر ہزار پانچ سو پچیس ووٹ لیکر کر کامیاب ٹہرے، تحریک انصاف کےعلیم خان باہتر ہزار بیاسی ووٹ لیکر دوسرےنمبر پر رہے۔

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ ایک سو سینتالیس میں پی ٹی آئی کے شعیب صدیقی نےاکتیس ہزارنو سو چونسٹھ ووٹ حاصل کرکے ن لیگ کے محسن لطیف کو شکست دی۔ محسن لطیف اٹھائیس ہزار سات سو دو ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، ایک ہزار پینسٹھ ووٹ مسترد ہوئے۔

    این اےایک سوچوالیس اوکاڑہ میں آزاد امیدوار ریاض الحق نے پچاسی ہزارسات سو چودہ ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے ، ن لیگ کےعلی عارف چوہدری پینتالیس ہزارسات سو ننانوے ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے.

  • پہلا غیر حتمی نتیجہ، ایبٹ آباد کے آزاد امیدوار ممتاز حسین 11ووٹ لے کر کامیاب قرار

    پہلا غیر حتمی نتیجہ، ایبٹ آباد کے آزاد امیدوار ممتاز حسین 11ووٹ لے کر کامیاب قرار

    ایبٹ آباد: اے آروائی نیوز نے سب سے پہلے نتیجہ بریک کرنے کی روایت برقرار رکھی۔

    کنٹو نمنٹ بورڈ انتخابات ایبٹ آباد کے علاقہ کالا باغ کینٹ وارڈ نمبر ایک سے غیر حتمی غیر سر کاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار ممتاز حسین گیارہ ووٹ لے کر کامیاب قرار ہوئے، پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر عارف چھ ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    کالا باغ کینٹ وارڈ نمبر ایک میں پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر عارف اور  آزاد امیدوار ممتاز حسین کے درمیان مقابلہ تھا، اس وارڈ میں ٹو ٹل ووٹرز کی تعداد سترہ تھی، جس میں تمام ووٹرز نے وقت سے پہلے ہی ووٹ کاسٹ کر ڈالے۔

    غیر حتمی غیر سر کاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار ممتاز حسین گیارہ ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر عارف چھ ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    اس سے قبل کالا باغ کینٹ کے دوسرے کینٹ وارڈ نمبر دو پہلے ہی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بشیر خان بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔