Tag: UNSC

  • ایران کی این پی ٹی سے دستبردار ہونے کی دھمکی

    ایران کی این پی ٹی سے دستبردار ہونے کی دھمکی

    ایران نے این پی ٹی سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دیدی، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل میں خط جمع کرادیا۔

    ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ کی جانب سے مزید پابندیاں عائد کی گئیں یا یورپی طاقتوں نے جوہری معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھیجا تو وہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) سے دستبردار ہو جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایراوانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خط جمع کرایا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے اجلاس میں ایرانی مندوب سعید ایراوانی کا کہنا تھا برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے پابندیاں لگانے کی کوشش کی تو این پی ٹی سے علیحدگی کا اقدام کریں گے۔

    خط کے مطابق اگر یہ تینوں ممالک ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے تو ایران ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی سے دستبردار ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے آج ہونے والے جوہری مذاکرات منسوخ کردیے گئے، امریکی مذاکرات کار کا کہنا ہے کہ امید ہے ایران جلد مذاکرات کی میز پر آجائے گا۔

  • مشرق وسطیٰ پر مکمل جنگ کے بادل منڈلانے لگے، یو این سلامتی کونسل کے ممالک تشویش میں مبتلا

    مشرق وسطیٰ پر مکمل جنگ کے بادل منڈلانے لگے، یو این سلامتی کونسل کے ممالک تشویش میں مبتلا

    مشرق وسطیٰ پر مکمل جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا ہے، جس نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے ممالک کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ممالک نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، بدھ کے روز ایران میں حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کے بعد یو این سلامتی کونسل کے ممالک نے مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے پر زور دے دیا ہے۔

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں ایرانی مندوب نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ پر حملے سے واضح ہے کہ اسرائیل جنگ کو پورے خطے تک پھیلانے چاہتا ہے، یہ حملہ امن اور سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے جس پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو فوری کارروائی کرنی چاہیے۔

    حماس سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انڈر سیکریٹری جنرل روز میری نے کہا کہ خطے میں تنازع کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، کشیدگی کم کرنے کے لیے تیز رفتار سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے اور سلامتی کونسل اس سلسلے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

    اجلاس میں رکن ممالک نے حماس کے سیاسی سربراہ کے قتل کی سخت مذمت کی، اقوام متحدہ میں جاپان کے نائب نمائندے شینو مٹسوکو نے بدھ کے روز کہا کہ ’’ہمیں خدشہ ہے کہ خطہ مکمل جنگ کے دہانے پر ہے، جنگ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی کوششیں تیز تر کی جائیں۔‘‘

    چین، روس، الجزائر اور دیگر نے بھی ہنیہ کے قتل کی مذمت کی، ایران کے اقوام متحدہ کے سفیر نے اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا، جب کہ امریکا، برطانیہ اور فرانس نے کوئی واضح مؤقف اختیار نہیں کیا، اقوام متحدہ میں چین کے سفیر فو کانگ نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے حصول میں ناکامی کشیدگی میں اضافے کا ذمہ دار ہے۔

    واضح رہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو بدھ کے روز علی الصبح ایرانی دارالحکومت تہران میں قتل کیا گیا، جس سے غزہ کا تنازعہ مشرق وسطیٰ میں ایک وسیع جنگ میں تبدیل ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ہنیہ کا قتل لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں میں ایک مہلک راکٹ حملے کے جواب میں حزب اللہ کے سب سے سینئر فوجی کمانڈر کی ہلاکت کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد ہوا ہے۔

  • اقوام متحدہ کی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ پر پابندیاں عائد، اثاثے منجمد

    اقوام متحدہ کی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ پر پابندیاں عائد، اثاثے منجمد

    نیویارک : اقوام متحدہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ  نور ولی محسود پرپابندیاں عائد کردیں اور ان کے اثاثے بھی منجمد کردئیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی رہنما نور ولی محسود پرپابندیاں عائدکردیں، پابندیاں القاعدہ سے تعلق پر کی بنیاد پر لگائی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نورولی محسود اقوام متحدہ کی دہشت گردگروہوں کی فہرست میں شامل ہے، اقوام متحدہ نے نورولی محسود پر سفری پابندیاں عائد کرکے ان کے اثاثے بھی منجمد کردئیے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال ستمبر میں امریکا نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان نئی پابندیاں لگاتے ہوئے تنظیم کے تمام اثاثے اور جائیدادیں منجمد کردیئے جبکہ رہنما نور ولی کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا تھا، نور ولی کی سربراہی میں کالعدم ٹی ٹی پی نے پاکستان میں حملے کئے۔

    مزید پڑھیں : امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پرنئی پابندیاں لگا دیں

    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پابندیاں صدر ٹرمپ کے ایگزیکیٹو آرڈر کے تحت لگائی گئیں۔

    خیال رہے 2018 میں تحریک طالبان پاکستان نے پہلی بار اپنے سربراہ مولوی فضل اللہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ فضل اللہ امریکی حملے میں مارا گیا ہے اورتنظیم کے شوریٰ کونسل نے مفتی نور ولی محسود کو فضل اللہ کی جگہ نیا سربراہ منتخب کیا تھا۔

  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی مظالم کیخلاف پھر آواز اٹھائے جانے کا امکان

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی مظالم کیخلاف پھر آواز اٹھائے جانے کا امکان

    نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آواز پھر اٹھائے جانے کا امکان ہے جبکہ پاکستان اور بھارت میں موجود اقوام متحدہ مبصرین کے کردار کو مزید بڑھانے پرغورکیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا، اقوام متحدہ کے دو ذیلی ادارے کشمیر کی صورتحال پربریفنگ دیں گے، لاک ڈاؤن، انٹرنیٹ بندش، نوجوانوں کی گمشدگی، رہنماؤں کی نظربندی پر رپورٹ پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

    اجلاس میں امن مشنز، ایل او سی پربھارتی جارحیت کی تفصیل بھی بتائے جانے کا امکان ہے جبکہ پاکستان اور بھارت میں موجود اقوام متحدہ مبصرین کے کردار کو مزید بڑھانے پر غور کیا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے چھ ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرا موقع ہے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں  مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، گذشتہ سال اگست میں سلامتی کونسل میں 5 دہائیوں بعد پہلی بار مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی  صورتحال کا معاملہ زیر بحث آیا تھا۔

    مزید پڑھیں : چین نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں پاکستان کے مطالبے پر چین نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھایا تھا اورپاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کو بنیاد بناکر سلامتی کونسل میں کشمیر پر تفصیلی بریفنگ طلب کرلیں تھیں۔

    واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور ظلم وبربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا اور 5 اگست سے اب تک لاک ڈاؤن اور پابندیاں برقرارہیں مقبوضہ کشمیر میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • اقوام متحدہ کا طالبان سے موسم بہار میں جنگ بندی کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کا طالبان سے موسم بہار میں جنگ بندی کا مطالبہ

    واشنگٹن : اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے طالبان کے موسم بہار کی جارحانہ کارروائیوں کی متفقہ طور پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا نتیجہ ‘صرف افغان عوام کے لئے مزید غیر ضروری مصائب اور تباہی کی صورت میں نکلے گا۔

    تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے دوحہ قطر میں مذاکرات کے اگلے دور سے قبل 12 اپریل کو سالانہ حملوں کے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    واشنگٹن میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے طالبان کو یاد دہانی کروائی کہ بین الاقوامی برادری نے اس مرحلے پر ہم آہنگی کی بات کی تھی اور اب یہ عسکریت پسندوں کےلئے وقت ہے کہ وہ اس کال اور جنگ بندی پر توجہ دیں۔

    نیویارک سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ اعلامیے میں 15 رکنی یو این ایس سی نے زور دیا کہ تنازع کے تمام فریقین انٹرا افغان مذاکرات اور بات چیت شروع کرنے کے لیے موقع کا فائدہ اٹھائیں تاکہ اس کا نتیجہ سیاسی حل کی صورت میں نکلے۔

    ادھر زلمے خلیل زاد نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اقوام متحدہ کا بیان بھی یہ واضح کرتا ہے کہ جنگ اور تشدد کے خاتمے کےلئے طویل وقت گزرچکا ہے اور اب جنگ بندی ہونی چاہیے اور مذاکرات اور بات چیت کا آغاز ہونا چاہیے۔

    انہوں نے لکھا کہ کوئی بھی پارٹی جو ان مقاصد کی مخالفت کرے گی وہ تاریخ کے غلط حصے پر ہوگی، اس سے قبل اقوام متحدہ نے 11 سینئر طالبان رہنماوں کو چھوٹ دیتے ہوئے انہیں امریکا کے ساتھ 18 سالہ طویل افغان جنگ کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے مذاکرات میں شرکت کے لیے سفر کی اجازت دی تھی۔

  • اقوام متحدہ کی جماعت الاحرار پر پابندی، پاکستان کا خیر مقدم

    اقوام متحدہ کی جماعت الاحرار پر پابندی، پاکستان کا خیر مقدم

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کو عالمی دہشت گرد تسلیم کرتے ہوئے اسے اپنی فہرست میں شامل کرلیا۔ پاکستان نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سفارش پر سلامتی کونسل کی 1267 پابندیوں سے متعلق کمیٹی نے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار پر پابندیاں عائد کردیں۔ کالعدم تنظیم کے اکاؤنٹ منجمد کردیے گئے جبکہ ارکان پر سفری پابندیاں اور اسلحے کی فروخت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ جماعت الاحرار افغان صوبہ ننگر ہار افغانستان سے آپریٹ کر رہی ہے۔ کالعدم جماعت پاکستان میں کئی دہشت گرد حملوں میں ملوث ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ جماعت الاحرار کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ گزشتہ سال جماعت الاحرار کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔