Tag: unveils

  • امریکا میں اب امیگریشن کیلئے کینیڈا کی طرح پوائنٹس بیسڈ سسٹم متعارف کرایاجائے گا

    امریکا میں اب امیگریشن کیلئے کینیڈا کی طرح پوائنٹس بیسڈ سسٹم متعارف کرایاجائے گا

    واشنگٹن : امریکامیں امیگریشن کیلئے کینیڈا کی طرح پوائنٹس بیسڈ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری کرلی گئی ،امریکی صدر کا کہنا ہے اب میرٹ اورپیشہ وارانہ مہارت کی بنیادپرامیگریشن دی جائےگی ،اگر ڈیموکریٹس نے مخالفت کی توآئندہ سال ریپبلکن ایوان سے بل منظور کرالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مجوزہ امیگریشن اصلاحات پیش کردیں، جس کے تحت امریکامیں اب امیگریشن کیلئے کینیڈا کی طرح پوائنٹس بیسڈ سسٹم متعارف کرایاجائے گا۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اب میرٹ اورپیشہ وارانہ مہارت کی بنیادپرامریکا میں امیگریشن دی جائے گی ، اگرڈیموکریٹس نےمخالفت کی توآئندہ سال ریپبلکن ایوان سےبل منظورکرالیں گے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا اس منصوبےکےتحت گرین کارڈز کی تعدادگزشتہ سالوں کے برابر ہی رکھی جائے گی ، نیا امیگریشن سسٹم دنیا میں ہمیں قابل فخر بنائےگا۔

    دوسری جانب ڈیموکریٹس نےصدرٹرمپ کےمجوزہ امیگریشن اصلاحات کو مسترد کردیا ہے ، ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹ اسپیکرنینسی پلوسی نے ویڈیو بیان میں بھی سخت تنقید کی۔

    مزید پڑھیں : امیگریشن پالیسی پر اختلافات، امریکی وزیرداخلہ مستعفی ہوگئیں

    نینسی پلوسی نے کہا ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی میرٹ پرنہیں بلکہ اپنی ذاتی پسند ہے، کیا خاندانوں کو ایک دوسرے سے جدا کرنامیرٹ ہے؟۔ وائٹ ہاؤس نے بدترین اور ناکام امیگریشن منصوبوں کونیاچہرہ دیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر اختلافات کے باعث ملکی وزیرداخلہ کرسجن نیلسن مستعفی ہوگئیں تھیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوٹوک موقف اختیار کیا ہے کہ امریکا مکمل طور پر بھر چکا ہے اور اب غیرقانونی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے رہنے کے لیے کوئی جگہ باقی نہیں بچی۔

  • جاپان میں  دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین  متعارف

    جاپان میں دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین متعارف

    ٹوکیو : جاپان میں 224میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین متعارف کرادی گئی ، ریل حکام کا کہنا ہے کہ جاپان 2030 تک اس نئی ٹرین کو عام افراد کےلئے متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے‌‌‌۔

    ٹوکیو (این این آی)جاپان نے دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین الفا ایکس متعارف کرا دی ہے جو کہ 224 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے، اس نئی ٹرین کا ٹیسٹ رن گزشتہ روز شروع ہوگیا۔

    دس بوگیوں پر مشتمل الفا ایکس ٹرین نئی ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس میں ایک بڑی ایروڈائنامک نوز دی گئی ہے، جو ٹرین کے دباﺅ اور آواز کو سرنگوں میں سے گزرتے ہوئے کم کردیتی ہے۔اس ٹرین کے دیگر فیچر میں ایسے خاص آلات کی موجودگی ہے جو زلزلے کے جھٹکے کے اثرات کو کم کردیتے ہیں۔

    یہ نئی ٹرین چین میں دوڑنے والی تیز ترین بلٹ ٹرین کو پیچھے چھوڑ دے گی، جس کی رفتار 217 میل فی گھنٹہ ہے، اس نئی ٹرین کا ٹیسٹ رن مارچ 2022 تک جاری رہے گا اور اس ٹرین کو کاواساکی ہیوی انڈسٹریز اور ہٹاچی نے تیار کیا ہے۔

    ٹرین کے آپریٹرز کا ارادہ ہے کہ اس نئی بلٹ ٹرین کو لگ بھگ 249 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی دوڑا کر دیکھا جائے، حالانکہ کمرشل آپریشن کے لیے اس کی حد رفتار 224 میل فی گھنٹہ ہے۔

    جاپانی ریل حکام اس ٹرین کی نوز کو 72 فٹ سے کم کرکے 52 فٹ تک لانا چاہتے ہیں تاکہ اندازہ لگایا جاسکے کہ مسافروں کو تیز ترین اور کم شور والا سفر فراہم کرنا کس نوز سے ممکن ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ہم صرف رفتار نہیں بلکہ مسافروں کے تحفظ اور آرام کو بھی بہتر بنانا چاہتے ہیں، 2030 تک اس نئی ٹرین کو عام افراد کے لیے متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں ، جس دوران اس ملک میں بلٹ ٹرین نیٹ ورک ساپورو تک پہنچ جائے گا جو کہ جاپان کے شمالی ہوکائیدو خطے میں واقع ہے۔

    خیال رہے جاپان وہ ملک ہے جس نے 1964 کے ٹوکیو اولمپکس کے موقع پر دنیا کی پہلی بلٹ ٹرین فلیٹ کو متعارف کرایا تھا اور پھر تیز ٹرینیں اس ملک کی اقتصادی ترقی کی علامت بن گئیں۔

  • چین میں ڈرائیور کے بغیر مونو ریل کا کامیاب تجربہ

    چین میں ڈرائیور کے بغیر مونو ریل کا کامیاب تجربہ

    بیجنگ : چین نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی پہلی ایلیویٹڈ مونو ریل متعارف کرا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا میں چین نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، جدید  ٹرینوں کی ایجاد کے بعد چین نے اپنی پہلی ایلیویٹڈ ٹرین کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے،سنگل لائن یہ ٹرین خود کار انداز میں چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    چین میں یہ پہلی ایسی ٹرین ہے کو اپنے تمام سفر کے دوران زمین سے اوپر چلے گی۔

    ٹیکنالوجی سے آراستہ یونگوئی‘ نامی 4 میٹر کی اس بغیرڈرائیور کے مونو ٹرین کی رفتار اسی کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے اور عوام بہت جلد اس میں سفر کرسکیں گے۔

    ویڈیو دیکھیں

    یاد رہے گذشتہ  سال چین نے فضاء میں لٹکی اور پٹریوں پر چلنے والی اسکائی ٹرین کا کامیاب تجربہ کیا تھا، اسکائی ٹرین 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


    مزید پڑھیں : چین میں اسکائی ٹرین کا کامیاب تجربہ


    ٹرین میں 510 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے، تجربے کو کامیاب بنانے کے لیے ابھی سفر کے لیے ٹکٹ کی رقم مختص نہیں کی گئی بلکہ عوام اس میں بالکل مفت سفر کررہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کافی کے شوقین افراد کیلئے ’سیلفیسینو‘ متعارف

    کافی کے شوقین افراد کیلئے ’سیلفیسینو‘ متعارف

    لندن : کافی دنیا میں سب سے زیادہ پیا جانے والا اور پسندیدہ مشروب ہے اور موسم سرما میں کافی کے استعمال میں غیر معمولی طور پر اضافہ ہوجاتا ہے لیکن اب موبائل کی سیلفی کو بھول جائیں اور سیلفیسینو انجوئے کریں یعنی سیلفی والی کافی پیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سیلفی کا شوق دنیا بھر میں پھیل گیا ہے اور لوگ طرح طرح سے سیلفیاں تیار کررہے ہیں ، دنیا بھر میں سیلفی کا شوقین افراد کی وجہ سے سیلفیوں کے انداز بدل گئے ہیں، اب منفرد انداز میں کافی پئیں۔

    لندن میں ایک کیفے نے گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے ایسی کافی متعارف کرادی، جس میں کیفے تھری ڈی پرنٹر کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو ان کی سیلفی والی منفرد کافی بنا کرپیش کرتا ہے۔

    گاہک اپنی مرضی کی کافی جن میں کیپی چینو، چاکلیٹ،موکا، لاتے،بلیک کافی اور کولڈ کافی وغیرہ شامل ہیں سے محظوظ ہو سکتا ہے۔

    صرف ساڑے سات ڈالر کے عوض کافی پر اپنی تصویر بنوائیں، کیفے کی انتظامیہ کی جانب سے پہلے موبائل فون سے گاہک کی سیلفی لی جاتی ہے پھرپرنٹر کے ذریعے اسے کپ میں منتقل کیا جاتا ہے۔

    کیفے انتطامیہ کا کہنا ہے کہ اچھی کافی توہر جگہ مل جاتی ہے لیکن اپنی تصویر والی کافی پینے کااپنا ہی مزہ ہے۔

    یہ کیفے سیلفیسینو فراہم کرنے کے لئے یورپ کا پہلا مقام بن گیا ہے، ہفتہ سے اب تک 400 سے زائد کافی کے کپ فروخت کئے جا چکے ہیں جبکہ اس سلسلے میں ہیش ٹیگ "سیلسیفینو” بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دنیا کی سب سے پرانی کھلونوں کی دکان میں کرسمس کے نئے کھلونے سج گئے

    دنیا کی سب سے پرانی کھلونوں کی دکان میں کرسمس کے نئے کھلونے سج گئے

    لندن : دنیا کی سب سے پرانی کھلونوں کی دکان میں کرسمس کے لئے نئےکھلونے سج گئے۔

    کرسمس میں چوہتر دن باقی ہے مگر بچوں کی تیاری ابھی سے شروع ہوگئی ہے، ہیملیز نے بچوں کے لیے سال 2017 کے کرسمس کے موقع پر جدید ٹیکنالوجی سے مزین کھلونے تیارکر لئے ہیں۔

    لندن میں کھلونوں کی ایک سوچھتیس سال پرانی دکان پر کرسمس کیلئے بنائے گئے کھلونے سج گئے ہیں۔

    ٹوائے شاپ کی مالکن کا کہنا ہے اس سال ننھے ٹائیگر کی بہت ڈیمانڈ ہے، ٹوائے شاپ میں بچیاں شوق سے ننھی گڑیوں سے کھیلتی رہیں، وہ مزے مزے سے سانٹا کلاز کو اپنے پسندیدہ تحائف کی لسٹ بتاتی رہیں۔

    خیال رہے کہ اس تاریخی ٹوائے اسٹور سے ملکہ برطانیہ بھی اپنے بچوں کے لئے کھلونے خریدتی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔