Tag: unverified transactions

  • پی ٹی آئی کا ن لیگ کے اکاؤنٹس میں کروڑوں کی غیر تصدیق شدہ ٹرانزایکشنز کا دعویٰ

    پی ٹی آئی کا ن لیگ کے اکاؤنٹس میں کروڑوں کی غیر تصدیق شدہ ٹرانزایکشنز کا دعویٰ

    اسلام آباد :غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات میں پی ٹی آئی نے  ن لیگ کے اکاؤنٹس میں کروڑوں کی غیر تصدیق شدہ ٹرانزایکشنز کا دعویٰ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ن لیگ کیخلاف غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات جاری ہے ، ذرائع پی ٹی آئی نے کہا کہ ن لیگ عطیات کی مد میں وصول پارٹی فنڈزکے ثبوت فراہم نہ کرسکی۔

    پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے اکاؤنٹس میں کروڑوں کی غیر تصدیق شدہ ٹرانزایکشنز ہوئی۔

    پی ٹی آئی نے اسکروٹنی کمیٹی میں اعتراض عائد کیا کہ ن لیگ کے45 کروڑ سےزائد فنڈغیرتصدیق شدہ ہیں، 45 کروڑ 36 لاکھ کہاں سے موصول ہوئے۔

    ذرائع نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی میں ن لیگ سے بینک اسٹیٹمنٹ اورکراس چیک طلب کرلیا ، 2013اور2014میں ن لیگ کو45کروڑ 69 لاکھ اور 71 ہزار کے فنڈ ملے۔

    مالیاتی ماہرین کا کہنا تھا کہ ن لیگ نےتاحال5 اکاؤنٹس کی بینک اسٹیٹمنٹس الیکشن کمیشن نہیں دیں۔