Tag: up gradation work

  • علامہ اقبال ایئر پورٹ کے رن وے پر جدید نظام کی تنصیب

    علامہ اقبال ایئر پورٹ کے رن وے پر جدید نظام کی تنصیب

    کراچی : عالمی معیار کے درجے کا مقام رکھنے والے لاہور کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کی تعمیر نو اور اپ گریڈیشن کا معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

    اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر مرکزی رن وے 6450ملین روپے کی لاگت سے اپریل تک مکمل کرلیا جائے گا۔

    سی اے اے ذرائع کے مطابق لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرالفا پرائمری رن وے18ایل آر /36 کی تعمیر نو اور اپ گریڈیشن آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔

    ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر طیاروں کی رہنمائی کیلئے جدید لینڈنگ انسٹومنٹ سسٹم نصب کئے گئے ہیں، موسم کی خرابی اور دھند کی وجہ سے بھی طیاروں کو لینڈنگ میں جدید نظام کے ذریعے رہنمائی حاصل ہوسکے گی۔

    چینی کمپنی لاہور ایئرپورٹ کی تعمیر نو کرے گی ،معاہدہ طے پا گیا :چینی سرکاری اخبار کا دعویٰ

    سی اے اے ذرائع کے مطابق فیز ٹو کے کاموں کیلئے رن وے18ایل آر/36 فلائٹ آپریشنز کیلئے بند ہے، فیز ٹو کے کاموں کیلئے رن وے20اپریل تک رن وے استعمال نہیں ہوسکے گا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رن وے18آر/36ایل کو ٹیکسی ان، ٹیکسی آؤٹ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ سال 2018 میں حکومت پاکستان نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر نو کے لیے چینی کمپنی سے 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کا معاہدہ کیا تھا، تعمیر نو مکمل ہونے کے بعد یہ ایئرپورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ بن جائے گا۔

    واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے شعبہ ایرو ڈروم کی جانب سے ٹیکنیکل آڈٹ رپورٹ میں لاہور ایئرپورٹ کو کلیئر قرار دیا گیا، لاہور ایئرپورٹ بوئنگ اور ائیر بس طیاروں کے لیے مستند ہے۔

    مزید پڑھیں : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے بڑ اعزاز

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ڈائریکٹریٹ برائے ائیر اسپیس اینڈ ائیروڈروم ریگولائیزیشن سروے کے بعد مستند قرار دیا گیا۔ ایروڈروم ریفرنس فور ای کوڈ کے تحت لاہور ائیرپورٹ پر بڑے طیاروں کو آپریشن کے لیے سند مل گئی۔

  • فیصل آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی توسیع کا کام مکمل، وزیراعظم افتتاح کریں گے

    فیصل آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی توسیع کا کام مکمل، وزیراعظم افتتاح کریں گے

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فیصل آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی توسیع کا کام مکمل کر لیا گیا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 20 جنوری کو افتتاح کریں گے، فیصل آباد ایئر پورٹ پر مسافروں کو جدید سفری سہولیات فراہم ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی توسیع کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 20 جنوری کی صبح نئی بلڈنگ کا افتتاح کریں گے۔

    فیصل آباد نئے ایئر پورٹ کے افتتاح میں سیکریٹری ایوی ایشن عرفان الہی اور مشیر ہوا بازی مہتاب عباسی بھی شریک ہوں گے۔

    فیصل آباد کے نئے ایئر پورٹ پر مسافروں کے لیئے جدید سفری سہولیات فراہم ہوں گی ، نئے ایئر پورٹ بلنڈنگ کا رقبہ 36000 ہزار اسکوائر فٹ سے بڑھا کر 73000 کر دیا گیا ہے۔

    اندرون ملک لاؤنج میں 200 اور انٹرنیشنل لاؤنج میں 400 مسافروں کی گنجائش رکھی گئی ہے، اندرون ملک پروازوں کے 4 جب کہ بیرون ملک پروازوں کے لیئے 12 کاؤنٹر کر دیئے گئے ہیں۔

    فیصل آباد ایئر پورٹ پر جدید سی سی ٹی وی کیمروں فائر ہائیڈرنٹ اور فائر الارم سسٹم لگایا گیا ہے جبکہ ایئر پورٹ پر وسیع الفا ٹیکسی وے اور فوکر ایپرن بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

    مسافروں کی سہولت کے لیئے دو نئے ایویو برجز اور پروازوں کی آمدو رفت کا جدید ڈسپلے سسٹم لگا دیا گیا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔