Tag: Update

  • کافی کی قیمتوں میں ڈیڑھ سال میں پہلی بار کمی

    کافی کی قیمتوں میں ڈیڑھ سال میں پہلی بار کمی

    برازیلیا : دنیا میں کافی کی پیداوار کے حامل ملک برازیل میں 18 ماہ بعد اس کی قیمتوں میں پہلی بار کمی سامنے آئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق براڈ نیشنل کنزیومر پرائس انڈیکس (آئی پی سی اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ برازیل میں صارفین کے لیے کافی کی قیمتیں جولائی میں 1.01فیصد کم ہوگئیں یہ کمی گزشتہ ڈیڑھ سال میں پہلی بار ہوئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ 18 ماہ کے دوران کافی ملک میں مہنگائی کے اہم عوامل میں سے ایک رہی ہے، اس لحاظ سے برازیل دنیا کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔

    ماہ جولائی میں ریٹیل قیمتوں میں یہ کمی اس وقت سامنے آئی جب 2025 کی فصل کی کٹائی کے بعد کسانوں کو دی جانے والی قیمتیں کم ہوگئیں، برازیل میں فصل کی کٹائی اس وقت اپنے آخری مراحل میں ہے۔

    دوسری جانب عالمی منڈی میں کافی کی قیمتوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ بھی اسی کمی کا سبب ہے، اس اتار چڑھاؤ خاص طور پر اُس وقت اضافہ ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیلی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

    مزید پڑھیں : کافی ٹھنڈی پینی چاہیے یا گرم؟ نئی تحقیق

    گزشتہ ہفتے نیویارک کی مارکیٹ میں کافی کے مستقبل کے سودوں (فیوچرز کانٹریکٹ) کی قیمتوں میں 8 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ سرمایہ کاروں کو خدشہ تھا کہ یہ ٹیکس دنیا کے سب سے بڑے کافی صارف، امریکا اور سب سے بڑے کافی پیدا کنندہ و برآمد کنندہ ملک برازیل کے درمیان تجارت میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے۔

  • ٹک ٹاک صارفین کیلئے خوشخبری، نیا فیچر کیسا ہے؟

    ٹک ٹاک صارفین کیلئے خوشخبری، نیا فیچر کیسا ہے؟

    دنیا بھر میں مشہور و معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ کی جانب سے اپنے صارفین کیلئے نئے اور دلچسپ فیچر کی تیاری کی جارہی ہے۔

    ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ‘ٹک ٹاک’ کی جانب سے اسٹریکس نامی فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جو کہ اسنیپ چیٹ کے اسٹریکس فیچر سے ملتا جلتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیچر فی الحال صرف محدود صارفین کے اکاؤنٹس پر آزمایا جارہا ہے۔

    TikTok

    ٹک ٹاک انتظامیہ نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ نئی اپ ڈیٹس اور نئے فیچرز آزما رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسنیپ چیٹ میں اسٹریکس فیچر کے تحت وہی لوگ آپس میں بات چیت کرتے ہیں جو ایک دوسرے کے بہت قریب اور خاص دوست ہوتے ہیں، یعنی کہ یہ فیچر کسی خاص طرح کی گروپ چیٹنگ کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

    اسٹریکس کے فیچر کو ٹک ٹاک میں متعارف کرانے کا مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ وقت تک ایپلی کیشن کو استعمال کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

  • گوگل کروم کے صارفین کی بڑی مشکل حل

    گوگل کروم کے صارفین کی بڑی مشکل حل

    مقبول ترین ویب براؤزر گوگل کروم پر نئی اپ ڈیٹس متعارف کروائی جاتی ہیں جس کا مقصد اسے بہتر سے بہتر بنانا ہوتا ہے، اب حال ہی میں ایک نئی اپ ڈیٹ سے صارفین کی دیرینہ مشکل حل ہوگئی ہے۔

    گوگل کروم ویب سائٹس اوپن کرنے کے لیے بہت زیادہ کمپیوٹر میموری یا ریم استعمال کرتا ہے جس کے نتیجے میں صارفین کو اکثر کمپیوٹر سست ہونے کا تجربہ ہوتا ہے۔

    اس حوالے سے کمپنی نے ایسے نئے ٹولز تیار کر لیے ہیں جو ایسے ٹیب کو ان ایکٹو کردیں گے جن کو استعمال نہیں کیا جا رہا ہوگا۔

    گوگل کینری میں ایک نئے پرفارمنس پیج کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں میموری سیور اور انرجی سیور موڈ موجود ہیں، یہ موڈ کروم براؤزر میں اوپن ٹیبز کو سلانے کا کام کرتا ہے جس سے میموری کی بچت ہوتی ہے۔

    میموری سیور کو ایکٹو کرنے پر ایڈریس بار کے دائیں جانب ایک نیڈل گیج کا آئیکون نظر آتا ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان ایکٹو ٹیب سے میموری کی کتنی بچت ہوئی۔

    اس کے مقابلے میں انرجی سیور موڈ ہائی ریفریش ریٹ فیچرز (اسموتھ اسکرولنگ)، ویژول افیکٹس کو ٹرن آف کردیتا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ سرگرمیوں کو محدود کرکے ڈیوائس کی بیٹری لائف کو بہتر بناتا ہے۔

    یہ دونوں ٹولز فی الحال کروم کینری میں دستیاب ہیں مگر امکان ہے کہ آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں یہ کروم صارفین کے لیے بھی متعارف کروا دیے جائیں گے۔

  • کیا خروج نہائی کے بعد کفیل تبدیل کیا جاسکتا ہے؟ سعودی حکام نے بتادیا

    کیا خروج نہائی کے بعد کفیل تبدیل کیا جاسکتا ہے؟ سعودی حکام نے بتادیا

    ریاض: خروج نہائی لگانے کے بعد کیا کفالت تبدیل کی جا سکتی ہے؟، سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کردیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک شخص نے ٹوئٹر پر دریافت کیا کہ ’کفیل نے خروج نہائی لگا دیا ہے، کیا اسے کینسل کرکے دوسرے کفیل کے پاس کفالت تبدیل کی جا سکتی ہے؟۔

    جوازات کی طرف سے ٹوئٹر پر سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا گیا کہ خروج نہائی لگائے جانے کے بعد ساٹھ دن کے اندر اس پر سفر کرنا لازمی ہوتا ہے ، سفرکرنے کا ارادہ تبدیل ہونے صورت میں مقررہ مدت کے اندر اندر خروج نہائی کو کینسل کرانا لازمی ہوتا ہے بصورت دیگر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

    جوازات سے دریافت کیا گیا ’کارکن چھٹی پر گیا ہوا ہے جہاں اس کا اقامہ ایکسپائر ہو گیا، کیا اقامہ اور خروج وعودہ کی مدت میں اضافہ کیا جائے گا؟‘

    سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ خروج وعودہ کی مدت کا تعین اقامہ کی مدت سے کیا جاتا ہے، کارکن کے بیرون مملکت ہونے کی صورت میں بھی اقامہ کی مدت میں توسیع کرائی جا سکتی ہے۔

    سعودی عرب : خروج نہائی کب اور کیسے منسوخ ہوگا؟

    واضح رہے خروج نہائی یعنی فائنل ایگزٹ ویزہ حاصل کرنے کا مطلب ہوتا ہے کہ کارکن مستقل طور پر مملکت سے جانا چاہتا ہے، اگر کارکن کو خروج نہائی پر نہیں جانا اس صورت میں لازمی ہے کہ کفیل یا اس کے نمائندے کے ذریعے خروج نہائی ویزے کو مذکورہ بالا مدت جو کہ 60 روزہ ہے کے اندر اندر کینسل کرایا جائے۔

    تاہم اس کے لیے لازمی ہے کہ اقامہ بھی کارآمد ہو اس دوران اگراقامہ ایکسپائرہو گیا ہو تو ضروری ہے کہ اقامہ کی ایکسپائری پرعائد ہونے والا جرمانہ ادا کیا جائے۔

  • ایپل نے آئی او ایس کی نئی اپ ڈیٹ پیش کردی

    ایپل نے آئی او ایس کی نئی اپ ڈیٹ پیش کردی

    امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس) کی نئی اپ ڈیٹ پیش کردی۔

    آئی فون نے دنیا بھر میں موجود صارفین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ نئی اپ ڈیٹ میں پرانے ورژن کی طرح خرابیاں نہیں ہوں گی اور یہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔

    کمپنی نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ اسٹور سے آئی او ایس 15.2.1 آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرلیں، جس کا سائز ایک جی بی ہے۔

    ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق آئی او ایس کے نئے ورژن میں میسج، فوٹوز اپ لوڈ اور کلاؤڈ کے مسائل کو دور کیا گیا ہے، البتہ ایک تھرڈ پارٹی ایپ کار پلے کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔

    اسے حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے آئی فون کو ان لاک کریں پھر سیٹنگ کے آپشن میں جا کر جنرل سیکشن پر جائیں اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ سب سیکشن پر کلک کریں۔

    یہاں پر صارف کو نئی اپ ڈیٹ نظر آئے گی جس پر کلک کر کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے، اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ انسٹالیشن کے دوران فون کسی بھی وجہ سے بند نہ ہو لہٰذا چارجنگ فل کر کے ہی انسٹالیشن کریں۔

  • ونڈوز کا نیا آپریٹنگ سسٹم کیسا ہوگا؟

    ونڈوز کا نیا آپریٹنگ سسٹم کیسا ہوگا؟

    مائیکرو سافٹ کی جانب سے ایک دہائی کے دوران ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کروائی جارہی ہے اور اس کی کچھ جھلکیاں سامنے آگئی ہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کا نیا ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم کی پہلی جھلک آن لائن لیک ہوئی ہے۔ ویب سائٹ نے ونڈوز 11 او ایس کے متعدد اسکرین شاٹس جاری کیے ہیں جس میں کافی نئی تبدیلیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔

    ونڈوز کے نئے جنریشن آپریٹنگ سسٹم میں نیا یوزر انٹرفیس، اسٹارٹ مینیو اور بہت کچھ ونڈوز 10 سے مختلف ہوگا۔

    ونڈوز 11 میں جو سب سے بڑی تبدیلی نظر آتی ہے وہ ٹاسک کے ساتھ ہے جس میں مائیکروسافٹ نے ایپ آئیکنز کو سائیڈ کی بجائے درمیان میں رکھا ہے اور وہاں ہی نیا اسٹارٹ بٹن اور مینیو بھی موجود ہے۔

    نئے اسٹارٹ مینیو میں لائیو ٹائلز موجود نہیں بلکہ پنڈ ایپس، ریسنٹ فائلز اور ونڈوز 11 ڈیوائسز کو فوری شٹ ڈاؤن یا ری اسٹارٹ جیسے آپشنز موجود ہیں۔ کمپنی کی جانب سے ونڈوز 10 کے مقابلے میں نئے آپریٹنگ سسٹم میں کافی کچھ بہت سادہ کیا جارہا ہے۔

    کہا جارہا ہے کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے نئے آپریٹنگ سسٹم میں ونڈوز ویجیٹس کو واپس لایا جارہا ہے جس کی ابتدائی شکل بھی لیک ہوئی ہے۔

    ونڈوز 11 میں نئے اسنیپ کنٹرولز کو بھی شامل کیا جارہا ہے جس سے صارف تمام ایپس کے لیے میکسیمائز بٹن تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

    مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 11 کو متعارف کرانے کا ایونٹ 24 جون کو منعقد کیا جارہا ہے جس میں نئے او ایس کی ابتدائی شکل جاری کی جائے گی اور عرصے بعد مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز کے اسٹارٹ اپ ساؤنڈ کو بھی بدل کر نیا کیا جارہا ہے۔