Tag: Updates

  • کویت میں مقیم غیرملکیوں کیلئے اہم معلومات، لازمی پڑھیں

    کویت میں مقیم غیرملکیوں کیلئے اہم معلومات، لازمی پڑھیں

    کویت میں رہنے والے غیرملکیوں کو رہائش سے متعلق بعض اوقات مشکلات درپیش ہوتی ہیں اس حوالے سے کویتی حکام نے تازہ ترین ہدایات جاری کی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کویتی حکام کی جانب سے غیرملکیوں کی رہائشی قوانین کے بارے میں گزشتہ روز ایک امیری حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

    امیر کویت کا جاری کردہ نیا فرمان غیرملکیوں کے رہائشی قوانین سے متعلق ہے، اس میں 36 آرٹیکلز ہیں جو سات ابواب میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ فرمان 60سال سے نافذ العمل تھا جس میں قانونی خامیوں اور موجودہ قانون سازی کے چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے اصلاحات کی ضرورت تھی۔

    پہلا باب : غیر ملکیوں کے کویت میں داخلے کے اصول

    کویت میں داخلے اور خروج کے لیے غیرملکیوں کے پاس اپنے ملک کا درست پاسپورٹ یا سرکاری دستاویز ہونا ضروری ہے۔

    خلیجی تعاون کونسل(جی سی سی )کے شہریوں کو پاسپورٹ کی ضرورت نہیں وہ ذاتی شناختی کارڈ کے ذریعے کویت میں داخلہ اور واپس جاسکتے ہیں، بشرطیکہ یہ وزارت داخلہ کے قواعد اورجی سی سی ممالک کے معاہدوں کے مطابق ہو۔

    غیر ملکیوں کو وزارت داخلہ کے مقرر کردہ مخصوص داخلی اور خارجی مقامات سے کویت میں داخل اور نکلنے کا پابند کیا گیا ہے۔

    دوسرا باب : کویت میں پیدا ہونے والے غیر ملکی بچوں کی اطلاع

    کویت میں پیدا ہونے والے غیر ملکی بچوں کے والدین کو پاسپورٹ یا سفری دستاویزات پیش کر کے رہائشی کاغذات یا روانگی کی آخری تاریخ حاصل کرنا ہوگی۔ یہ کارروائی پیدائش کے چار ماہ کے اندر مکمل کرانا لازمی ہے۔

    تیسرا باب : غیر ملکیوں کی رہائش کے قواعد

    کویت میں رہائش اختیار کرنے کے لیے غیر ملکیوں کو وزارت داخلہ سے رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

    کویتی شہری اپنے غیر کویتی شریک حیات اور بچوں کے لیے رہائشی اجازت نامہ درخواست دے سکتے ہیں۔

    کویتی خواتین کو رہائشی اجازت نامہ اس وقت نہیں دیا جائے گا جب وہ امیری فرمان 15/1959 کے آرٹیکل آٹھ کے تحت سابقہ شادی سے کویتی شہریت حاصل کرچکی ہوں۔

    وہ غیر کویتی خواتین جو کویتی شہریوں کی بیوہ یا سابقہ شریک حیات ہیں اور ان کے کویتی بچوں کی ماں ہیں، وہ بھی رہائش کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔

    وزٹ ویزا پر کویت آنے والے غیر ملکیوں کو تین ماہ کے اندر ملک چھوڑنا ہوگا جب تک کہ وہ وزارت داخلہ سے رہائشی اجازت نامہ حاصل نہ کرلیں۔

    گھریلو ملازمین اور رہائشی منتقلی کے حوالے سے اصول

    آجر کو اپنے گھریلو ملازمین کی غیر حاضری کی اطلاع دو ہفتوں کے اندر وزارت داخلہ کو دینا ہوگی۔

    اگر کوئی گھریلو ملازم چار ماہ سے زائد ملک سے باہر رہے اور اس نے پیشگی اجازت نہ لی ہو تو اس کا رہائشی اجازت نامہ منسوخ کر دیا جائے گا۔

    غیر ملکیوں کے عمومی رہائشی اجازت نامے کی مدت زیادہ سے زیادہ پانچ سال ہوگی جبکہ کویتی خواتین کے بچوں، جائیداد کے مالکان اور وزارت داخلہ کے مخصوص زمروں کے لیے10سال کی رہائش کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

    چوتھا باب : اسمگلنگ کی ممانعت اور سزا

    چوتھا باب اسمگلنگ اور اس سے متعلقہ جرائم کی سزاؤں کا احاطہ کرتا ہے، جو کویت میں سختی سے ممنوع ہیں۔ اس کے ساتھ سخت قواعد و ضوابط بھی نافذ کیے گئے ہیں تاکہ ان سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔

    پانچواں باب : غیر ملکیوں کی بے دخلی

    کویتی وزیر داخلہ کو کسی بھی غیرملکی کو چاہے اس کے پاس درست رہائشی اجازت نامہ ہو، معین حالات میں ملک بدر کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

    بے دخلی کے حکم پر عمل درآمد سے قبل غیرملکی کو زیادہ سے زیادہ 30 دن کے لیے حراست میں رکھا جاسکتا ہے جس کی مدت میں حالات کے پیش نظر اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

    بے دخلی کے تمام تر اخراجات کی ذمہ داری کفیل یا آجر پر ہوگی جو اُس غیرملکی کو ملازمت یا رہائش گاہ فراہم کرتا ہے۔

    چھٹا باب : قانون کی خلاف ورزیوں پر سزائیں

    اسمگلنگ سے متعلق جرائم کی تحقیقات اور کارروائی کے خصوصی اختیارات عوامی پراسیکیوشن کے پاس ہوں گے۔

    مخصوص شرائط کے تحت قانون یا اس کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے ساتھ صلح ممکن ہے۔

     ساتواں باب : عمومی احکامات

    اس قانون سے مستثنیٰ افراد میں ریاستی سربراہان اور ان کے اہلخانہ، سفارتی مشنز کے ارکان اور ان کے اہلخانہ اور وہ افراد شامل ہیں جنہیں وزیر داخلہ بین الاقوامی تعلقات یا خصوصی اجازت کی بنیاد پر استثنیٰ دے۔

    آرٹیکل 34 کے تحت، 1959 کے فرمان کے تحت جاری کردہ قواعد نافذ العمل رہیں گے جب تک کہ وزیر داخلہ نئے قوانین اور ضوابط جاری نہ کر دے۔

    مذکورہ آرٹیکل 35 پچھلے فرمان کو منسوخ کرتا ہے اور آرٹیکل 36 تمام وزراء کو اس قانون کے نفاذ اور سرکاری گزٹ میں اشاعت کا پابند بناتا ہے۔

    یاد رہے کہ کویتی حکومت کا یہ نیا قانون غیر ملکی رہائش کے قوانین میں اہم اصلاحات کا مظہر ہے، جو موجودہ دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا گیا ہے۔

  • گوگل میپ استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر

    گوگل میپ استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر

    گوگل ارتھ میں تاریخی تصاویر کا اضافہ کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ 80 سے زائد مقامات پر اسٹریٹ ویو کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے آرٹیفشل انٹیلی جینس (اے آئی) کی مدد سے زیادہ شفاف اور صاف تصاویر فراہم کی گئی ہیں۔

    اس حوالے سے گوگل انتطامیہ کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ دنیا تیزی سے تبدیل ہورہی ہے شہر پھیلتے جا رہے ہیں، ان تبدیلیوں کے پیش نظر صارفین کی سہولت کیلئے گوگل ارتھ اور اسٹریٹ ویو میں نئی اپ ڈیٹس متعارف کرائی جارہی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے گوگل نے اپنی نئی کیمرا ٹیکنالوجی کو استعمال کیا ہے جس کی مدد سے صارفین گھر بیٹھے مختلف مقامات کا نظارہ اور اس سے متعلق تفصیلات و تصاویر باآسانی دیکھ سکیں گے۔

    Google Maps

    کمپنی نے بتایا ہے کہ گوگل کی جانب سے گوگل ارتھ پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے اب صارفین بہت جلد ہمارے سیارے کے ماضی میں جھانک سکیں گے۔

    اس کے لیے تاریخی تصاویر (ہسٹوریکل امیجری) نامی فیچر گوگل ارتھ کے ویب ورژن میں متعارف کرایا جائے گا۔

    اس کی مدد سے صارفین گزشتہ 80 سال کی سیٹلائیٹ اور فضائی تصاویر کو دیکھ کر سمجھ سکیں گے کہ ہمارے سیارے پر 8 دہائیوں دوران کیا کچھ تبدیل ہوا ہے۔

    گوگل کمپنی کے مطابق گوگل میپس اور ارتھ پر تصاویر کا معیار آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔

  • وائس کال کرنے والے واٹس ایپ صارفین کیلیے ایک اور سہولت

    وائس کال کرنے والے واٹس ایپ صارفین کیلیے ایک اور سہولت

    کیلیفورنیا : دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کرا دیا۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے وائس کال میں مزید سہولت فراہم کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

    گلوبل ویلج سپیس ڈاٹ کام کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد واٹس ایپ پر کال موصول ہوتے وقت کال کرنے والے کی تصویر پوری اسکرین پر دیکھی جا سکے گی۔

    متعارف کرائے جانے والے دیگر فیچرز میں سے ایک میں کال ونڈو پر اوپر کی جانب کچھ آئیکون دیے جائیں گے کہ جس سے صارفین کال ونڈو کو چھوٹا یا روابط کی فہرست سے دیگر افراد کو کال میں شامل کر سکیں گے۔

    اس کے علاوہ واٹس ایپ کے ایک اور فیچر کے تحت اسکرین پر نیچے کی جانب دیے گئے پینل میں مزید آپشن شامل کیے جائیں گے۔

  • اپنا آئی فون خود مرمت کریں، لیکن کیسے ؟

    اپنا آئی فون خود مرمت کریں، لیکن کیسے ؟

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے نئی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس بار بھی ایپل ایک نئے فیچر کا اضافہ کر رہا ہے، اب آپ گھر بیٹھے باآسانی اپنے خراب آئی فون کی مرمت کرسکتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے اپنے صارفین کے لیے اپنی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق اب صارفین کے لیے آئی فونز کی خود مرمت کرنا آسان ہو گیا ہے۔

    ایپل نے کچھ عرصہ قبل آئی فونز کے لیے خود مرمت کا پروگرام شروع کیا تھا تاہم اب تک صرف کمپنی کے پاس ہی اپنے آئی فونز کی مرمت کا حق تھا۔

    ساتھ ہی ایپل کی نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد صارفین کو بڑا ریلیف ملے گا اور ان کی جیبوں پر بوجھ بھی کم ہوگا۔

    ایپل نے یہ پروگرام امریکہ کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں بھی شروع کیا لیکن زیادہ تر لوگوں نے اس کے بارے میں شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا عمل مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ محدود بھی ہے۔

    کمپنی اس مسئلے پر تیزی سے کام کر رہی ہے کہ آئی فون کو گھر پر کیسے اور کن ذرائع سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

    اس ڈیوائس کی مرمت کے لیے جو ٹول باکس کے ساتھ ساتھ اسپیئر پارٹس کی فراہمی میں ایپل کی مدد کی ضرورت ہوتی تھی، اب کمپنی کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے آئی فونز کی مرمت ان ٹولز سے کرسکیں گے جو ان کے پاس پہلے سے موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ دعویٰ آئی فون 15 کے لیے کیا گیا تھا، رپورٹس کے مطابق ایپل آئی فون 15 اور اس کے بعد کے ماڈلز کے لیے خود مرمت کی ایک نئی پالیسی لا رہا ہے، جسے استعمال شدہ ڈسپلے، بیٹریوں اور کیمروں سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

  • اسمارٹ فون میں اسٹوریج پیدا کرنے کا طریقہ

    اسمارٹ فون میں اسٹوریج پیدا کرنے کا طریقہ

    اسمارٹ فون کے صارفین اکثر ڈیوائس میں مناسب جگہ (اسٹوریج) نہ ہونے پر نالاں نظر آتے ہیں کیونکہ ہر صارف کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے موبائل میں زیادہ سے زیادہ تصاویر اور ایپلی کشن رکھے۔

    اسمارٹ فون خصوصاً اینڈرائیڈ فونز کے ہر ماڈل میں اسٹوریج مختلف ہوتی ہے تاہم ان فونز میں ایسے آپشنز بھی دئیے جاتے ہیں جو ڈیٹا کے انتظام کو یا انہیں کلئیر کرتے ہیں تاہم ایسے بھی اینڈرائیڈ فون ہیں جن میں علیحدہ سے میموری کارڈ لگائے جاسکتے ہیں۔

    میموری کارڈ لگنے والے فونز میں تصاویر اور اپیلی کیشنز آسانی سے محفوظ ہوجاتی ہیں جبکہ بہت سارے ایسے فونز بھی ہیں جن میں میموری کارڈ لگانے کے لیے کوئی سلاڈ نہیں دی جاتی کیونکہ ان کی میموری بلٹن ہوتی ہے۔

    mobile-1

    موبائل میں جگہ (اسٹوریج) کے بہت سے طریقے ہیں تاہم صارف دو آسان طریقوں پر عمل کرتے ہوئے موبائل میں گنجائش پیدا کی جاسکتی ہے۔

    وہ فون جن میں ایس ڈی کارڈ (میموری کارڈ) نہیں ہوتے اُن میں اکثر میموری کے مسائل درپیش ہوتے ہیں، اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے پہلا طریقہ یہ ہے کہ فون میں سے غیر ضروری تصاویر، ویڈیوز کو ڈیلیٹ کریں اور ایپلی کیشنز کی اپ ڈیٹ کو بند کردیں تاکہ فون کی اسٹوریج بڑھ سکے، ایپیلی کیشنز کی اپ ڈیٹس فون کی جگہ گھیرتے ہیں۔

    mobile

    دوسرا طریقہ کار یہ ہے کہ ایسے صارفین اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو کلاؤڈز، جی میل گوگل فوٹوز یا پھر ڈراپ بکس پر محفوظ کریں تاکہ یہ ضائع ہونے سے بچ جائیں اور عین ضرورت کے وقت آپ کے کام بھی آسکیں۔