Tag: updating

  • فیس بک لائیو میں بڑی تبدیلی متعارف

    فیس بک لائیو میں بڑی تبدیلی متعارف

    میٹا نے ایک اہم اپڈیٹ کا اعلان کیا ہے، 19فروری سے تمام فیس بک لائیو ویڈیوز صرف 30 دنوں کے لیے دستیاب ہوں گی۔

    فیس بک سے متعلق خبریں فراہم کرنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سےایک اہم تبدیلی لانے کا اعلان کیا گیا ہے جو ان افراد کے لیے اہمیت کی حامل ہے جو لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کے شوقین ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اب لائیو ویڈیوز کو سوشل میڈیا نیٹ ورک پر صرف 30 دن تک کے لیے اسٹور کیا جائے گا اور اس کے بعد ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ مذکورہ ویڈیوز اس سے قبل لامحدود عرصے تک محفوظ رہتی تھیں۔

    video download

    میٹا نے اس اپ ڈیٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر لوگ فیس بک لائیو ویڈیوز پہلے چند ہفتوں میں دیکھتے ہیں اس لیے ہم ان ویڈیوز کے اسٹوریج کے دورانیے کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔

    پہلے فیس بک لائیو ویڈیوز غیر معینہ مدت تک محفوظ رہتی تھیں، لیکن میٹا نے مشاہدہ کیا کہ بہت کم صارفین پرانی لائیو اسٹریمز دیکھتے ہیں۔

    اس تبدیلی کے نتیجے میں میٹا آئندہ چند مہینوں میں 30 دن سے زیادہ پرانی تمام فیس بک لائیو ویڈیوز کو مرحلہ وار ہٹا دے گا۔

    ویڈیوز ڈیلیٹ ہونے سے قبل صارفین کو نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا اور انہیں 90 دن کی مہلت دی جائے گی تاکہ وہ پرانی لائیو ویڈیوز کو کہیں اور محفوظ کرسکیں۔

    صارفین ان ویڈیوز کو اپنی ڈیوائسز میں ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے، کلاؤڈ اسٹوریج میں ٹرانسفر کرسکیں گے یا کسی ریل کی شکل میں تبدیل کرسکیں گے۔

    فیس بک پیج کن خلاف ورزیوں پر بند ہوسکتا ہے؟

    فیس بک پر صارفین کی جانب سے کچھ ایسی پوسٹ شیئر کردی جاتی ہیں جو پیج بند ہونے یا محدود ہونے کا سبب بن سکتی ہیں صارفین چند ہدایات پر عمل کرکے اپنا پیج محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

    مارک زکر برگ کی جانب سے شیئر ہونے والی تحریر میں بتایا گیا تھا کہ اگر کسی بھی صارف نے کسی دوسرے شخص کو نقصان پہنچانے والا دھمکی آمیز مواد شیئر کیا تو اس کی اطلاع اور صارف کی مکمل معلومات قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی دی جاسکتی ہے۔

  • آئی فون الیون کے صارفین نئی اپ ڈیٹ سے پریشان ہوگئے

    آئی فون الیون کے صارفین نئی اپ ڈیٹ سے پریشان ہوگئے

    کیلی فورنیا: آئی فون الیون کے صارفین نے شکایت کی ہے کہ آئی او ایس اپ ڈیٹ کرنے کے بعد اُن کے موبائل اسکرین کا رنگ دھیما اور ہرا ہورہا ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی فون الیون کے صارفین ایپل کے تازہ ترین آئی او ایس کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد ان کی موبائل اسکرینوں پر عجیب سبز رنگت کی شکایت کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ فون غیر مقفل ہوگیا ہے، ڈارک موڈ یا نائٹ شفٹ میں چلا گیا ہے۔

    آئی فون 11 کے صارفین نے بتایا ہے کہ حالیہ آئی او ایس اپ ڈیٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد فون پر سامنے نظر آنے والی عجیب و غریب رنگت دیکھنے میں عجیب سی لگتی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ فون کو آف کرنے کے یا ڈارک موڈ اور نائٹ شفٹ ایکٹو ہونے کے بعد اسکرین سبز ہوجاتی ہے۔

    سب سے پہلے غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اس حوالے سے اپنی سائٹ پر سبز رنگت پر بحث کرنے کے بعد اس مسئلے کو اجاگر کیا۔