Tag: upset

  • بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ ہوگئے پریشان!

    بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ ہوگئے پریشان!

    اترپردیش میں بی جے پی رہنما اور بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کی انتخابی ریلی میں بیروزگاوں نے شدید احتجاج کرکے وزیردفاع کو پریشان کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ریاستی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی گہما گہمی عروج پر ہے اور حکومت اور اپوزیشن جماعتیں الیکشن جیتنے کے لیے سردھڑ کی بازی لگا رہی ہیں اور حسب روایت عوام سے ان کی قسمت بدلنے کے وعدے کیے جارہے ہیں لیکن حکومتی جماعت کے رہنماؤں کو عوام کے غصے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    گزشتہ روز بھی ایسا ہی ہوا جب سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ وزیردفاع راج ناتھ سنگھ جو کہ بی جے پی کے اہم رہنما ہیں نے الیکشن کے سلسلے میں گونڈہ میں ریلی نکالی تو بیروزگاری سے پریشان نوجوانوں نے روزگار نہ ملنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی۔

    یہ واقعہ عین اس وقت پیش آیا جب وزیردفاع راج ناتھ اپنی تقریر شروع کرنے والے تھے۔

    راج ناتھ سنگھ کی ریلی میں پہنچنے والے نوجوانوں کی ناراضگی بھی وزارت دفاع سے ہی تھی اور وہ فوج کی بھرتی شروع کئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے، روزگار کی تلاش میں کھڑے نوجوانوں نے ’فوج کی بھرتی شروع کرو‘، ’ہماری مانگیں پوری کرو‘ کے نعرے لگائے۔

    اس موقع پر حالات قابو سے باہر جاتے دیکھ راج ناتھ سنگھ نے جیسے تیسے نوجوانوں کو سنبھالا اور انہیں سمجھا کر پر سکون کیا۔

    راج ناتھ سنگھ نے انہیں سمجھایا کہ فکر نہ کریں بھرتی جلد شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا ’’آپ کی پریشانی ہماری بھی پریشانی ہے، کورونا وائرس کے سبب کچھ مشکلات آئی ہیں، لیکن جلد بھرتی کا عمل شروع ہوگا۔

  • بالی ووڈ شہنشاہ ہوئے پریشان مگر کیوں؟

    بالی ووڈ شہنشاہ ہوئے پریشان مگر کیوں؟

    کورونا وائرس نے کئی لوگوں کے روزگار کو متاثر کیا ہے، نامور بھارتی اداکار امتیابھ بھی کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں

    عالمی وبا کورونا نے صرف غریبوں کو بیروزگار نہیں کیا بلکہ کئی نامور شخصیات بھی اس سے متاثر ہوئی ہیں ان ہی میں ہیں بالی وڈ شہنشاہ کا اعزاز رکھنے والے نامور اداکار امیتابھ بچن۔

    کورونا وائرس کے ڈیلٹا کے بعد نئے ویرینٹ اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ نے امیتابھ بچن کو پریشان کردیا ہے اور یہ پریشانی ہے کام نہ ملنے کی۔

    بالی ووڈ اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کا شیو بڑھا ہوا نظر آرھا ہے، ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ‘‘سب کچھ بند ہے، کام رک گیا ہے بس داڑھی بڑھ رہی ہے’’

    امیتابھ بچن کی اس پوسٹ کو صرف چند گھنٹوں میں چھ لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، واضح رہے کہ کام نہ ہونے کے باعث لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن ان دنوں ممبنی میں واقع اپنے گھر میں آرام کررہے ہیں۔

  • پی آئی اے میں انکوائریوں کو فوری نمٹانے کے حکم، افسران و ملازمین میں کھلبلی مچ گئی

    پی آئی اے میں انکوائریوں کو فوری نمٹانے کے حکم، افسران و ملازمین میں کھلبلی مچ گئی

    کراچی : پی آئی اے کے سربراہ ایئر مارشل ارشد ملک نے قومی ایئر لائن میں انکوائریوں کو فوری نمٹانے کے حکم دے دیا، افسران میں کھلبلی مچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے نئے سربراہ ایئر مارشل ارشد ملک نے ادارے کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کرلیے، انہوں نے قومی ایئر لائن میں انکوائریوں کو فوری نمٹانے کے حکم دے دیا ہے جس کے بعد پی آئی اے افسران میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

    حکم نامے کے مطاق پی آئی اے کے ملازمین اور افسروں کے خلاف انکوائریوں کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، اس کے علاوہ پی آئی اے میں ڈسپلنری ایکشن کو سات دن کے اندر مکمل کیا جائے گا۔

    کسی بھی شعبہ کے ملازم اور افسر کے خلاف کارروائی کی ابتدائی رپورٹ اس شعبہ کا سربراہ ایک ہفتہ میں فراہم کرے گا، حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پرانی اور طویل دورانیے کی انکوائریوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سالہا سال سے پی آئی اے میں افسروں اور ملازمین کے خلاف کی جانے والی انکوائریوں پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا، نئے حکم نامے کے بعد موجودہ اور سابقہ سی بی اے کے ذمہ داروں میں بھی کھلبلی مچ گئی ہے۔