Tag: Urdu news

  • اٹلی کی وزیراعظم کی جعلی فحش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اٹلی کی وزیراعظم کی جعلی فحش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی بھی ڈیپ فیک ویڈیوز کی زد میں آگئیں، جارجیا میلونی کے جرات مندانہ اقدام کے باعث تصاویر وائرل کرنے والے ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تفتیشی اہلکاروں نے دعویٰ کیا کہ دو افراد نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کا چہرہ کسی اور کے جسم پر لگا کر ان کی فحش ویڈیوز بنانے کی کوشش کی۔ جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔

    ذرائع کے مطابق اٹلی کی وزیراعظم 47 سالہ جارجیا میلونی اپنی جعلی تصاویر کے غلط استعمال کے خلاف جرات مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے اس کیس کو لے کر چل رہی ہیں، جارجیا 2 جولائی کو اٹلی کی عدالت میں ملزمان کے خلاف گواہی دیں گی۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں 40 سالہ شخص اور اس کے 73 سالہ والد کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔

    ہتک عزت کے دائر کیے گئے مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان ویڈیوز کو امریکا میں ایک فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا تھا جسے لاکھوں افراد نے دیکھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق یہ ڈیپ فیک ویڈیو 2022ء کی ہے یعنی یہ ویڈیو جارجیا میلونی کے وزیر اعظم بننے سے قبل کی ہیں۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اٹلی کی وزیراعظم کی جانب سے 1 لاکھ یورو ہرجانہ مانگا گیا ہے اور اس حوالے سے وہ 2 جولائی کو عدالت میں پیش ہو کر گواہی بھی دیں گی۔

    اٹلی کا ویزہ حاصل کرنا پاکستانیوں کیلئے مزید آسان ہوگیا

    اطالوی وزیراعظم کی قانونی ٹیم کے مطابق وہ ہرجانے کی پوری رقم مردوں کے تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کی مدد کے لیے عطیہ کردیں گی۔

  • ماہی گیروں کی گہرے سمندر میں نماز کی ویڈیو وائرل

    ماہی گیروں کی گہرے سمندر میں نماز کی ویڈیو وائرل

    گہرے سمندر میں ایک کشتی پر ماہی گیروں کی نماز پڑھنے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا سے وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہی گیر گہرے سمندر میں نماز ادا کررہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشتی لہروں کے بیچ میں ڈول رہی ہے جبکہ ماہی اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے نماز کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

    ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ماہی گیر امن اور رات کی تاریکی میں ایک ساتھ نماز بجا لا رہے ہیں، ویڈیو میں امام کو تلاوت کرتے بھی سنا جاسکتا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

    کویت: مسجد الکبیر میں 27 ویں شب ایک لاکھ سے زائد نمازیوں کی شرکت متوقع

  • کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق شاہی مبصر کا اہم انکشاف

    کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق شاہی مبصر کا اہم انکشاف

    برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی پیٹ کی سرجری کے بعد ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کے بارے میں تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن اس وقت بہت زیادہ جذباتی اور نازک حالت میں ہیں۔ کیٹ مڈلٹن کی 16 جنوری کو پیٹ کی سرجری ہوئی تھی۔

    اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران شاہی مبصر پینی جونور نے برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق کھل کر بات کی۔

    شاہی مبصر پینی جونور کا کہنا تھا کہ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن پیٹ کی سرجری کے بعد ذہنی اور جسمانی طور پر کافی کمزوری کا سامنا کر رہی ہیں اور اُنہیں علاج کے دوران، ابھی تکلیف کے اس گہرے احساس کو مزید جھیلنا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ایسی خاتون کو جو اپنی معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، ان پر بے جا تنقید نہیں کرنی چاہئے۔

    بی جے پی کا نوپور شرما سے متعلق اہم فیصلہ

    شاہی مبصر پینی جونور کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا کو سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی شہزادی کے ساتھ موجودہ صورتحال میں ہمدردی سے پیش آنا چاہیے۔

  • سعودی عرب: مکہ مکرمہ اور ریاض میں بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب: مکہ مکرمہ اور ریاض میں بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کی جانب سے ریاض اور مکہ مکرمہ میں بارشوں کے سلسلے میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق المجمعہ، شقرا، مرات، ریاض ریجن، الدرعیہ، حریملا، رماح، ضرما، الزلفی، الغاط، ثادق میں بارش، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کا امکان ہے۔

    قومی مرکز کے بیان کے مطابق ’الافلاخ، الحریق، الخرج، الدلم، المزاحمیہ، حوطہ بنی تمیم، الرین اور القویعیہ کمشنریوں میں بھی بارش اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    مکہ مکرمہ میں موسمیات کے نگراں طلال الحازمی کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں آنے والے دو دنوں کے دوران بارش کا قوی امکان موجود ہے۔

    طلال الحازمی نے مکہ شہر اور اس کے اطراف رہنے والے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ بارش اور اس کے اثرات سے بچنے کے لیے محتاط رہیں اور موسمی حالات سے باخبر رہیں۔

    قیامت خیز گرمی پڑنے سے متعلق خوفناک انکشاف

    دوسری جانب وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کی جانب سے پیر اور منگل کو مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شمالی حدود ریجن میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • مندر کے پجاری نے مسلم کسان کو بیل کا عطیہ کیوں دیا؟

    مندر کے پجاری نے مسلم کسان کو بیل کا عطیہ کیوں دیا؟

    بھارت کے تلنگانہ کے ضلع رنگا ریڈی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قائم، غریب مسلمان کسان کو مندر کے پجاری نے بیل کا عطیہ دے دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسانی ہمدردی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال قائم کی گئی ہے۔ مندر کے پجاری نے غریب مسلم کسان کو اس لئے بیل دیا کیوں کہ غریب مسلم کسان کا بیل کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔

    مندر کے پجاری کے اس اقدام کو ہر جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

    دوسری جانب گستاخانہ کلمات ادا کرنے والی ملعونہ نوپور شرما سے متعلق بی جے پی نے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسام کے وزیر اعلیٰ کا اپنے ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ نوپورشرما رائے بریلی سے الیکشن لڑیں گی۔

    نوپور شرما نے سال 2015 میں ایک ٹی وی شو کے دوران گستاخانہ جملے ادا کئے تھے، جس کے بعد مسلمانوں میں پائی جانے والی شدید برہمی کو دیکھتے ہوئے بی جے پی نے اسے پارٹی سے معطل کردیا تھا۔

    اسرائیلی فوج کا الشفا اسپتال پر پھر حملہ، متعدد شہید

    اب تازہ ترین اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ نوپور شرما رائے بریلی سے انتخابات میں حصہ لے سکتی ہیں اورحکمراں جماعت بی جے پی اسے اپنا امیدواربنائے گی۔

  • نائجیریا میں بچے پیدا کرنے والی فیکٹریوں کا کاروبار عروج پر

    نائجیریا میں بچے پیدا کرنے والی فیکٹریوں کا کاروبار عروج پر

    نائجیریا میں بچے پیدا کرنے والی فیکٹریوں کا کاروبار عروج پر اپنے عروج پر پہنچ گیا، انسانی اسمگلرز کی جانب سے لڑکیوں کو اغواء کرکے مختلف مقامات پر لے جایا جاتا ہے اور زبردستی انہیں حاملہ کردیا جاتا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اغواء کی گئی خواتین جب بچوں کو جنم دیتی ہیں تو ان کے بچوں کو بے اولاد جوڑوں کو فروخت کردیا جاتا ہے۔

    اغواء شدہ لڑکیوں اور نوجوان خواتین کو کوئی نا کوئی لالچ دلا کر انہیں حاملہ کر کے اُس وقت تک رکھا جاتا ہے جب تک وہ بچہ نہیں جن دیتیں۔ یہ سب ان کی مرضی کے برخلاف ہوتا ہے، جبکہ یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے۔

    یہ فیکٹریاں پرائیوٹ میڈیکل کلینیکس کے طور پر امور انجام دیتی ہیں، خواتین کو ان کی مرضی کے خلاف رکھا جاتا ہے اور ان کے بچوں کو بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے سے پہلے انہیں زیادتی کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

    رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ نائجیریا میں یہ رواج جنوب مشرقی ریاستوں انامبرا، ایبونی، ابیا، لاگوس، اینوگو اور امو میں بڑے پیمانے پر رائج ہے۔

    پولیس نے رواں ماہ کے آغاز میں ایک ٹھکانے پر چھاپہ مار کارروائی کی اور اس دوران 16 حاملہ لڑکیوں اور آٹھ کمسن بچوں کو بازیاب کرالیا گیا۔

    پولیس کے مطابق بازیاب کرائی جانے والی لڑکیوں کی عمریں 17 سے 27 سال کے درمیان تھیں، گزشتہ سال جون میں 22 حاملہ نوجوان لڑکیوں اور دو بچوں کوبازیاب کرایا گیا تھا۔

    گیارہ سال بعد شامی خاتون کی مکہ میں بچوں سے ملاقات، رقت آمیز مناظر

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نائجیریا میں ایسے جوڑوں میں ان ‘ بچوں کی فیکٹریوں‘ پر بہت زیادہ انحصار کیا جاتا ہے، جو لوگ اولاد کی دیرینہ خواہش رکھتے ہیں ایسے جوڑے فی بچہ ایک سے دو ملین ”نائیرا“ یا 576 ڈالر تک دینے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔

  • رفح میں زمینی آپریشن کے سوا کوئی راستہ نہیں، نیتن یاہو

    رفح میں زمینی آپریشن کے سوا کوئی راستہ نہیں، نیتن یاہو

    امریکی صدر جو بائیڈن سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ہونے والی گفتگو پر اسرائیلی کابینہ کو بریف کیا گیا، اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حماس کو تباہ کرنے کے لیے رفح میں زمینی آپریشن ضروری ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر بائیڈن پر اسرائیلی مؤقف اچھی طرح واضح کر دیا ہے، رفح میں حماس بٹالین کے پوری طرح خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

    نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حماس بٹالین خاتمے کیلئے رفح میں زمینی آپریشن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر جو بائیڈن کی گذشتہ روز ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی تھی۔

    دوسری جانب قطر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں، جو دو ہفتے تک جاری رہیں گے۔

    غزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان روشن ہو گیا ہے، الجزیرہ کے مطابق حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی مذاکرات شروع ہو گئے، جنگ بندی کے لیے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ایک بار پھر مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے۔

    چڈی گینگ دوبارہ سر گرم، اسکول میں واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

    انٹونی بلنکن کل سعودی عرب پہنچیں گے اور پھر مصر جائیں گے، ثالثی کا کردار ادا کرنے والے قطر کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ بات چیت کے آغاز کے بعد وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے پر امید ہے۔

  • چڈی گینگ دوبارہ سر گرم، اسکول میں واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

    چڈی گینگ دوبارہ سر گرم، اسکول میں واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

    بھارتی حیدرآباد کے مضافات میں ایک مرتبہ پھر چڈی گینگ سرگرم ہوگیا، گینگ گزشتہ رات میاں پور ورلڈ ون اسکول میں داخل ہوا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گینگ نے اسکول کے کیش کاؤنٹر میں رکھے 7 لاکھ 85 ہزار روپے چوری کرلئے، اسکول کے سی سی ٹی وی کیمروں میں چڈی گینگ کے ارکان کی تصاویر بھی واضح دیکھی جاسکتی ہیں۔ اسکول انتظامیہ نے واردات کا علم ہونے پر متعلقہ پولیس سے رابطہ کیا۔

    سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ گینگ کس طرح سے رقم چوری کررہا ہے، چند ماہ قبل بھی اس گینگ نے شہر کے مضافات میں کھلبلی مچادی تھی، بعد ازاں پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے اس گینگ کے بعض ارکان کو گرفتار کیا تھا۔

    دوسری جانب مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک ہونہار طالبہ جو کوٹا کے کوچنگ سینٹر میں اپنے امتحانات کی تیاری میں مصروف تھی، نا معلوم افراد اسے اتوار کے روز اغواء کرکے لے گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اغوا کاروں نے طالبہ کے گھر والوں سے اس کی رہائی کے لئے 30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ اغواء کاروں نے طالبہ کی رسی سے بندھے ہوئی تصویر اس کے والد کو بھیجی ہے، ساتھ ہی دھمکی بھی دی ہے کہ تاوان کی رقم جلد ادا کی جائے، نہیں تو بیٹی کو مار دیں گے۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال متاثرہ طالبہ مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے کوٹا چلی گئی تھی۔جبکہ طالبہ کو حالیہ واقعے سے قبل بھی مبینہ طور پر کچھ عرصے سے دھمکیوں کا سامنا تھا۔

    طالبہ کے والد نے مقامی میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی وگیان نگر کے ایک کوچنگ سینٹر میں پڑھتی ہے، جہاں وہ انسٹی ٹیوٹ کے قریب کرائے کے کمرے میں رہتی ہے۔ اتوار کی رات، اس نے کوچنگ سینٹر میں ٹیسٹ کے لیے حاضر ہونے کے بعد مجھ سے بات کی۔

    اگلے روز مجھے اپنے فون پر اپنی بیٹی کی بندھی ہوئی تصاویر موصول ہوئیں، جن میں تاوان کا مطالبہ بھی شامل تھا۔ انہوں نے رقم کی منتقلی کے لیے مجھے ایک اکاؤنٹ نمبر بھی بھیجا ہے۔

    پولیس ذرائع نے بھی لڑکی کے اغواء کی تصدیق کردی ہے، جبکہ اغوا کاروں کو پکڑنے اور لڑکی کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ فوری کارروائی کی ہدایات کے ساتھ متعدد تفتیشی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

    ام القری یونیورسٹی کی دو طالبات ٹریفک حادثے میں جاں بحق

  • ام القری یونیورسٹی کی دو طالبات ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    ام القری یونیورسٹی کی دو طالبات ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے رنگ روڈ 4 پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ام القری یونیورسٹی کی دو طالبات ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جو بس حادثے کا شکار ہوئی ہے اس میں ام القری یونیورسٹی الزاہر برانچ کی طالبات سفر کررہی تھیں۔ جبکہ بس طالبات کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والی کمپنی کی تھی۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے بظاہر یونیورسٹی کی بس سڑک پر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، متعلقہ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، جس کے بعد ضروری کارروائی شروع کی جائے گی۔

    افسوسناک حادثے کا شکار ہونے والی طالبات کے نام ریفان اور روان بتائے گئے ہیں۔ ریفان کی دوست نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دوپہر 12 بجے حادثہ پیش آیا جبکہ کچھ زخمی طالبات کی حالت تشویشناک ہے۔‘

    معروف بھارتی اداکارہ کو ٹریفک حادثہ، وینٹیلیٹر پر منتقل، حالت نازک

    ریفان السلیمانی انوائیرمنٹ پروٹیکشن ٹیکنالوجی میں تعلیم حاصل کررہی تھیں جبکہ اس شعبے میں اپنا مقام بنانے کی خواہشمند تھیں مگر قسمت نے ساتھ نہ دیا۔

  • برطانیہ: جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ بڑی مشکل میں پھنس گئے؟

    برطانیہ: جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ بڑی مشکل میں پھنس گئے؟

    برطانیہ کے کنزرویٹو لارڈ زیک گولڈاسمتھ پر ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے کے باعث ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمائما کے بھائی زیک گولڈاسمتھ پر پابندی کا اطلاق ایک سال تک رہے گا، اس کے علاوہ انہیں 8 ہزار 200 پاؤنڈ جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق زیک گولڈاسمتھ کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں سزا سنائی گئی، ان کے لائسنس پر 12 پینالٹی پوائنٹس لگائے گئے ہیں، زیک گولڈاسمتھ 2 برس کے دوران 11 مرتبہ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیک گولڈاسمتھ مئی 2022 سے گزشتہ برس مارچ تک چار مرتبہ اور گزشتہ برس مئی سے دسمبر تک 7 مرتبہ تیز رفتار ڈرائیونگ کے باعث قانون کی زد میں آئے ہیں۔

    چین: شادیوں کی شرح میں اضافے کی اصل وجہ سامنے آگئی ؟

    واضح رہے کہ زیک گولڈاسمتھ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی ہیں۔