Tag: Urdu news

  • خواتین کو کتنے گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے؟

    خواتین کو کتنے گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے؟

    اکثر آپ نے سنا ہوگا کہ بہتر اور بھرپور انداز میں کام کرنے کے لئے 7 سے 8 گھنٹوں کی نیند لینا انتہائی ضروری ہے۔

    تاہم خواتین کا معاملہ اس سے ذرا مختلف ہے، کیونکہ خواتین کو 8 گھنٹوں سے زائد کی نیند درکار ہوتی ہے تاکہ وہ دن بھر بہتر اور چاق و چوبند انداز میں کام کرسکیں۔

    برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق خواتین کو مردوں کے مقابلے زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے، نیند کی کمی انسان کی صلاحیتوں کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔

    عام طور یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ مردوں کو زیادہ نیند اور سکون کی ضرورت ہوتی ہے مگر معاملہ اس کے برعکس ہے، خواتین کو مردوں کے مقابلے 20 منٹ زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

    محقیقن کا ماننا ہے کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کا دماغ دن بھر زیادہ سخت کام کرتا ہے اس لیے انہیں مردوں کے مقابلے میں کم از کم 20 منٹ زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

    وہ افراد صحیح معنوں میں اپنی نیند کو پورا کرتے ہیں انہیں اضطراب اور افسردگی جیسی کیفیات کا کم و بیش سامنا رہتا اور ایسے افراد اپنے روز مرہ کے معموملاتِ زندگی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

    موبائل فون کے اثرات : طلبہ کے خیالات نے سب کو حیران کردیا

    اگر آپ کی نیند پوری ہوچکی ہے تو اس سے آپ کے دماغ کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے، جبکہ بھر پور نیند بہتر قلبی صحت، اہضمام، بہتر نظام ہاضمہ، اچھی جلد اور بالوں کے علاوہ لمبی عمر کے لیے بھی ضروری ہے۔

  • نماز تراویح کے دوران طلباء پر حملہ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    نماز تراویح کے دوران طلباء پر حملہ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    بھارتی گجرات کی احمد آباد پولیس کی کرائم برانچ نے کارروائی کے دوران گجرات یونیورسٹی کے ہاسٹل میں نماز تراویح کے دوران متعدد غیر ملکی طلباء پر حملہ کرنے کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرائم برانچ نے دو افراد کو حراست میں لیا ہے جن پر طلباء پر حملہ کرنے اور ہاسٹل کے کمروں میں توڑ پھوڑ کا الزام تھا۔

    یاد رہے کہ بھارت کے شہر احمد آباد میں قائم گجرات یونیورسٹی میں نمازِ تراویح کی ادائیگی کے دوران غیر ملکی طلبا پر انتہا پسند ہندوؤں نے اتوار کے روز حملہ کردیا تھا۔

    یونیورسٹی انٹرنیشنل ہاسٹل اے بلاک میں افریقا، ازبکستان، تنزانیہ اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک درجن سے زائد طلبا نمازِ تراویح کی ادائیگی میں مصروف تھے کہ اس دوران ملزمان نے حملہ کیا۔

    ہندو انتہا پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے حملہ آوروں نے ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے غیر ملکی طلبا کے کمرے میں گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ کمرے میں موجود چیزوں کو توڑ دیا۔ ملزمان نے ہاسٹل کے احاطے میں موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

    بھارت: مسلم نوجوان نے خون کا عطیہ دے کر ہندو خاتون کی جان بچائی

    اس وقت پانچ طلبا اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ پولیس نے زخمی طلبا سے پوچھ گچھ کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    پولیس افسر باوا کے مطابق معاملے کی اطلاع ملنے پر ٹیم فوراً موقع پر پہنچی تھی، ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مسئلہ مذہبی تھا یا معاملہ کچھ اور ہے۔

  • مسجد نبویؐ میں رمضان کے پہلے ہفتے لاکھوں زائرین کی حاضری

    مسجد نبویؐ میں رمضان کے پہلے ہفتے لاکھوں زائرین کی حاضری

    رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آنے والے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی حرمین شریفین انتطامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 52 لاکھ 25 ہزار 231 زائرین نے مسجد نبویؐ میں حاضری دی اور 41 لاکھ 4 ہزار 878 زائرین نے روضہ رسولؐ پر سلام پیش کیا۔

    رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران زمزم کی 144000 بوتلیں اور 15243 افطار بکس تقسیم کیے گئے، ریاض الجنہ میں ایک لاکھ 34 ہزار 447 مرد اور ایک لاکھ 7 ہزار 697 خواتین نے نماز کی سعادت حاصل کی۔

    حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اندرونی و بیرونی حصے میں دنیا کے سب سے بڑے افطار دستر خوان کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ میں لاکھوں زائرین کو منظم کرنے کے لیے ایک سے زائد عمرے کی اجازت نہیں ہے۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں دو یا دو سے زیادہ عمرے کرنے کے لیے کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا جاتا اور زائرین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقدس مہینے میں ایک عمرہ کم کریں۔

    اس بار 29 روزے ہوں گے یا 30؟ اہم پیشگوئی

    وزارت نے وضاحت کی کہ اس پابندی کا مقصد رش کو کم کرنا، دوسروں کو عمرہ کرنے کا موقع دینا اور ہجوم کے انتظام میں مدد کرنا ہے۔

  • صدر منتخب نہ ہوا تو خونریزی ہوگی، ٹرمپ نے خبر دار کردیا

    صدر منتخب نہ ہوا تو خونریزی ہوگی، ٹرمپ نے خبر دار کردیا

    امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب نہ ہوئے تو خونریزی ہوگی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ریاست اوہائیو میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی انتخابات کی تاریخ 5 نومبر کو تاریخی اور اپنی انتخابی مہم کو امریکا کے لیے اہم موڑ قرار دیا۔

    خونریزی سے متعلق بیان انہوں نے امریکی آٹو انڈسٹری کو لاحق خطرات سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے دیا۔

    ٹرمپ نے میکسیکو میں گاڑیاں بنا کر امریکیوں کو فروخت کرنے کے چینی منصوبے پر شدید تنقید کی۔

    انہوں نے کہا کہ اگر میں منتخب ہوگیا تو ایک، ایک گاڑی پر سو فیصد ٹیکس لگاؤں گا اور پھر چین ان گاڑیوں کو امریکا میں فروخت کرنے کے قابل نہیں رہے گا اور اگر میں منتخب نہیں ہوا تو یہ سب کے لیے خونریز ثابت ہوگا۔

    دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کے مواخذے کے لیے تحقیقات کے سلسلے میں ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن کے خلاف مواخذے کے سلسلے میں تحقیقات کے لیے ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن 20 مارچ کو طلب کیا تھا تاہم انہوں نے ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پیشی سے مسلسل انکار پر ہنٹر بائیڈن کے خلاف توہین کی کارروائی کا امکان ہے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس حوالے سے جاری ردعمل میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن اپنے بیٹے کی کاروباری سرگرمیوں میں ملوث نہیں جب کہ ری پبلکن اراکین کانگریس کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کے خاندان نے نائب صدارت کے دوران مالی فائدہ اٹھایا۔

  • دبئی: خاتون کے بھیس میں بھیک مانگنے والا عرب نوجوان گرفتار

    دبئی: خاتون کے بھیس میں بھیک مانگنے والا عرب نوجوان گرفتار

    یو اے ای میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسجد کے باہر خاتون کے بھیس میں بھیک مانگنے والے ایک عرب شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عرب شہری نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے عبایا اور نقاب پہن رکھا تھا، ایک شہری کی اطلاع پر دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن نے کارروائی کی۔

    دبئی پولیس میں کریمنل انویسٹی گیشن ادارے کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل علی سالم الشامسی کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش بھکاری نے یہ جواز پیش کیا کہ خواتین کو مردوں کے مقابلے میں ہمدردی کی بنیاد پر زیادہ بھیک دی جاتی ہے۔

    بریگیڈیئر جنرل علی سالم الشامسی کا مزید کہنا تھا کہ عرب شہری کی جانب سے پہلے تو فرار ہونے کی کوشش کی گئی، مگر اسے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    بریگیڈیئر جنرل علی سالم الشامسی نے بھکاریوں کو رقم نہ دینے اور صرف جائز ذرائع سے عطیات دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا، انہوں نے کہا کہ ایسے افراد سے محتاط رہیں جو رمضان المبارک میں لوگوں کی ہمدردی کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

    جرمنی میں پاکستانی فیملی پر چاقو سے حملہ، ایک شخص جاں بحق

    یاد رہے کہ دبئی پولیس کی جانب سے رمضان کے پہلے دن بھی کارروائی کی گئی تھی اور اس دوران 17 بھکاریوں کو گرفتار کرنے کا اعلان سامنے آیا تھا۔

  • جوبائیڈن نے پیوٹن کی بدترین توہین کردی ۔۔

    جوبائیڈن نے پیوٹن کی بدترین توہین کردی ۔۔

    امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے لئے ایک پھر سے توہین آمیز کلمات ادا کئے گئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو اس مرتبہ ٹھگ قرار دیا ہے۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک تقریب سے خطاب میں روسی صدر کو ٹھگ کہہ دیا۔ امریکی صدر بائیڈن کہہ چکے ہیں کہ پیوٹن مزید برسر اقتدار نہیں رہ سکتے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر اس سے قبل بھی روسی صدر کو قاتل، آمر، قصائی، جنگی مجرم کے القابات سے نواز چکے ہیں۔

    ماضی کے زبانی حملوں پر روسی صدر پیوٹن نے بائیڈن کو کبھی سخت جواب نہیں دیا بلکہ وہ ایسے الفاظ پر ان کو درازی عمر کی دعائیں دیتے رہے ہیں۔

    امریکی صدر نے اسرائیل میں نئے انتخابات کی حمایت کر دی

    پیوٹن اکثر و بیشتر کہتے رہتے ہیں کہ بائیڈن ٹرمپ سے بہتر ہیں کیونکہ ان کے بارے میں پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔

  • پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے شلوار قمیض زیب تن کرلئے

    پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے شلوار قمیض زیب تن کرلئے

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل9) میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پشاور زلمی کے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے افطار ڈنر میں خاص انداز اپنایا، فرنچائز کے تمام کھلاڑی قومی لباس شلوار قمیض اور واسکٹ پہن کر شریک ہوئے۔

    پشاور زلمی کے اعزاز میں کراچی میں مقامی ڈیزائنر کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں تمام کھلاڑیوں نے ڈیزائنر کی جانب سے دیے گئے قومی لباس پہنے۔

    پشاور زلمی ٹیم کے کوچ ڈیرن سیمی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان کا قومی لباس زیب تن کیا اور مسرت کا اظہار کیا۔

    اسلام آباد نے کوئٹہ کو ہرا کر پی ایس ایل سے باہر کردیا

    نجی مصروفیت کے باعث پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم افطار ڈنر میں شرکت نہ کرسکے، کراچی کے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔

  • پہاڑ کی چوٹی پر آخر یہ کیا ہے؟ خلائی مخلوق کا بنا ہوا اسٹرکچر؟

    پہاڑ کی چوٹی پر آخر یہ کیا ہے؟ خلائی مخلوق کا بنا ہوا اسٹرکچر؟

    ویلز میں ایک پہاڑی کی چوٹی پر ایک پراسرار ستون نے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ اسے کسی اجنبی نے بنایا تھا۔ راہگیروں کی جانب سے ویلز میں ہی -آن-وائی قصبے کے قریب ایک پہاڑی کی چوٹی پر چمکتے ہوئے سلور ڈھانچے کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 10 فٹ کا کھمبہ کیچڑ میں کھڑا ہوا ہے، بعض افراد کا ماننا ہے کہ یہ چیز ہماری زمین سے نہیں بلکہ کسی اور اجنبی دنیا سے تعلق رکھتی ہے۔

    مقامی بلڈر، گریگ مائر نے پہاڑی پر چلتے ہوئے پراسرار کھمبے کو دیکھا اور وہ اسے اڑن طشتری سمجھے، قریب پہنچنے پر انہیں معلوم ہوا کہ وہ غلطی پر تھے، لیکن اس کی موجودگی ان کے لیے اور بھی پراسرار تھی۔ یہ اسٹیل کا ڈھانچہ 10 فٹ لمبا اور ہوا کے باوجود مضبوطی سے زمین پر قدم جمائے ہوئے ہے۔

    یاد رہے کہ 2020 میں بھی اس طرح کے ڈھانچے دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھنے کو ملے تھے، ریاستہائے متحدہ، رومانیہ، برطانیہ میں دیکھے گئے تھے اور افواہیں پھیلنا شروع ہوگئی تھیں کہ ایلین یا خلائی مخلوق نے یہ ڈھانچہ تخلیق کیا ہے۔

    تعجب کی بات یہ ہے کہ یہ ستون پراسرار طور پر ان جگہوں سے غائب ہو گئے اور اس حوالے سے معلومات نہیں مل سکیں کہ انہیں کون اُٹھا کر لے گیا۔

  • ایف بی آئی کے تربیتی سینٹر میں دھماکا، متعدد زخمی

    ایف بی آئی کے تربیتی سینٹر میں دھماکا، متعدد زخمی

    کیلیفورنیا میں ایف بی آئی کے تربیتی سینٹر میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 16افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایف بی آئی کے تربیتی سینٹر میں دھماکے میں زخمی ہونے والے اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس (SWAT) کےاہلکاروں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے سے کچھ دیر قبل اس وقت ہوااُس وقت وہاں سالانہ مشترکہ مشق جاری تھی۔

    سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ بننے والے عوامل فی الحال واضح نہیں تاہم دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب امریکا نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تین اسرائیلی آباد کاروں اور دو اسرائیلی آباد کاروں کی املاک پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

    ایکس پر محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے لکھا کہ یہ اقدام ”فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے یکساں طور پر امن اور سلامتی کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

    یہ اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف پابندیوں کا صرف تازہ ترین دور ہے جس کا پچھلا مرحلہ گزشتہ ماہ کے اوائل میں آیا تھا۔

    ترک فضائیہ کا طیارہ گرِ کر تباہ

    حالیہ ماہ کے دوران مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے دوران فلسطینیوں کے خلاف پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ 7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد فلسطینیوں کے خلاف پُرتشدد کارروائیوں میں مزید اضافہ ہوا جو پچھلے 15 سالوں سے زیادہ ہے۔

  • روس میں تین روزہ انتخابات کا آغاز، ووٹنگ شروع

    روس میں تین روزہ انتخابات کا آغاز، ووٹنگ شروع

    روس میں تین روزہ انتخابات کا آغاز ہوگیا ہے، ووٹنگ کا آغاز جزیرہ نما کم چاٹکا سے ہوا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر پوٹن چھ سال کی ایک اورمدتِ صدارت کی خواہش رکھتے ہیں، ووٹنگ کا اختتام اتوار کو پولینڈ اور لیتھونیا کے نزدیک کالیننگراڈ کے علاقے میں ہوگا۔

    صدارتی انتخابات میں چار میں سے تین امیدواروں کا تعلق ایوان زیریں ڈوما سے ہے، صدربننے کے خواہشمند الیکسی نوالنی پراسرار موت کا شکار ہوچکے ہیں۔ دو امیدواروں کے کاغذات کو مسترد کردیا گیا ہے۔

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے یہ ملک میں انتہائی اہم الیکشن ہے، اس کے نتائج آئندہ برسوں میں روس کی ترقی پر براہ راست اثرات مرتب کریں گے۔

    امریکا اور اسرائیل میں لفظی جنگ شدید ہو گئی

    روسی حکومت نے صدارتی انتخابات کے موقع پر ترجمان محکمہ خارجہ سمیت دو سو ستائیس امریکی شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔