Tag: Urdu news

  • خاتون کا 87 سالہ بوڑھے سسر پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل ہوگئی

    خاتون کا 87 سالہ بوڑھے سسر پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل ہوگئی

    بھارت کے کرناٹک میں پیش آئے افسوسناک واقعے نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا، سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہو اسٹیل کی واکنگ اسٹک سے اپنے بوڑھے سسر کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہو اپنے سسر کو وحشیانہ طریقے سے پیٹ رہی ہے۔

    مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد منگلورو میں سول سوسائٹی کی جانب سے انصاف کا مطالبہ سامنے آرہا ہے، سی سی ٹی وی میں وحشیانہ حملے کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

    ⚠️Disturbing VisualsHeartwrenching assault of elderly father-in-law by daughter in law in Mangalore's Kulasekhara. The culprit here is Umashankari, an officer in KEB in Attawara
    byu/KingsComeBack inTotalKalesh

    پولیس کا ذرائع کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ 11مارچ کے روز پیش آیا، جبکہ اپنے سسر پر واکنگ اسٹک سے حملہ کرنے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔

    خاتون کے تشدد سے زخمی ہونے والے سسر کو پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرادیا گیا ہے، ملزمہ، اوما شنکری، جو اس وقت بجلی فراہم کرنے والی کمپنی میں افسر کے طور پر ملازم ہے، کو متاثرہ کی بیٹی کی شکایت کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔

    ملزمہ کا شوہر بیرون ملک ملازمت کرتا ہے جبکہ اس واقعے نے مقامی کمیونٹی میں صدمے کی لہر کو جنم دیا ہے، جس سے بزرگوں کی فلاح و بہبود اور گھریلو تشدد کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

  • مسجد الحرام: اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کب سے ہوگی؟

    مسجد الحرام: اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کب سے ہوگی؟

    مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے حرمین شریفین امور کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے رجسٹریشن کا اعلان کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کا آغاز 17 مارچ 2024 (7 رمضان 1445ھ) سے اتھارٹی کے پورٹل اور ویب سائٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔

    مسجد الحرام میں اعتکاف کے متمنی افراد کے لئے چند شرائط بھی رکھی گئی ہیں، جن کے مطابق معتکف کی عمر 18 سے کم نہیں ہونی چاہئے اور 20 رمضان کو مقررہ وقت پر مسجد الحرام میں اعتکاف کیلیے پہنچنا شامل ہے۔

    اتھارٹی کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ مسجد الحرام میں اعتکاف کے خواہش مند فوری طور پر رجسٹریشن کرائیں کیونکہ تعداد مکمل ہونے پر رجسٹریشن روک دی جائے گی۔

    یاد رہے مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتظامیہ ہر سال اعتکاف کیلیے رجسٹریشن کا آغاز اور اس کے لیے مختص مقامات کا اعلان کرتی ہے۔

    دوسری جانب سعودی حکومت کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ آنے والے زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب اور دیگر ممالک سے بڑی تعداد میں مسلمان عمرہ کرنے اور نماز ادا کرنے کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کا رُخ کرتے ہیں، جس کے باعث حکام کی جانب سے انہیں ماسک پہننے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سعودی عرب کے پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں ماسک پہننے سے متعدد بیماریوں سے تحفظ حاصل ہوگا۔

    مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کا روح پرور اجتماع

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کے لیے مسجد کا صحن اور خانہ کعبہ کی رہائش کو مختص کردیا گیا ہے، اسی طرح حکام نے زائرین کے داخلے اور باہر نکلنے کے لیے وسیع و عریض مساجد کے کچھ دروازوں کو بھی مختص کیا ہے۔

  • غزہ: اسرائیلی بربریت جاری، مزید 90 فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیلی بربریت جاری، مزید 90 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی بمباری سے مزید 90 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں امداد کے منتظر بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد شہید جبکہ 83 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رفح میں قائم اقوام متحدہ کے غذائی امداد کی تقسیم کے مرکز پر اسرائیلی فوج نے گولیوں کی برسات کردی، جس کے باعث اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم انروا کا ایک اہلکار بھی اپنی جان سے گیا۔

    دوسری جانب اردن کی ملکہ رانیہ نے اسرائیل کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے صرف ایک مرتبہ 7 اکتوبر دیکھا، فلسطینی 156 بار اسرائیلی 7 اکتوبر دیکھ چکے ہیں۔

    ملکہ رانیہ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ غزہ میں جنگ فوری رکنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ بمباری کے ساتھ امداد تباہی و بربادی اور قتل عام کو نہیں روک سکتی۔

    اردن کی ملکہ رانیہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے اسی وجہ سے فلسطینی، اسرائیل سے نفرت کرتے ہیں، فلسطینیوں کو بھوکا پیاسا رکھنا اسرائیل کا پیدا کردہ المیہ ہے۔

    یوکرین کو فوجی امداد ملے گی یا نہیں؟ یورپی یونین کا اہم فیصلہ

    اُن کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں کو زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم کرنے کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔

  • سعودی عرب: کنواں حضرت سلمان فارسی زائرین کیلئے کھول دیا گیا

    سعودی عرب: کنواں حضرت سلمان فارسی زائرین کیلئے کھول دیا گیا

    سعودی عرب مدینہ منورہ میں موجود حضرت سلمان الفارسی کے نام سے منسوب کنواں جسے ’الفقیر کنواں‘ بھی کہا جاتا ہے جہاں ترقیاتی کاموں و تزین کے بعد زائرین کو دوبارہ رسائی دیدی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مدینہ منورہ میں موجود حضرت سلمان الفارسی کے نام سے منسوب کنویں کی تاریخ 1400 سال قبل پر محیط ہے جس کا تعلق پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے سے ہے۔

    الفقیر کنواں مدینہ منورہ کے علاقے عالیہ میں واقع ہے جو باغات سے گھرا ہوا ہے، اس کنویں سے زمانہ قدیم میں پانی نکالنے کے لیے پلیاں استعمال کی جاتی تھیں۔

    اس تاریخی مقام کو سہولیات سے آراستہ کر کے مدینہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کی نگرانی میں زائرین کے لیے کھولا گیا ہے۔

    کنویں کا تمام کام تاریخی حوالے کے پیش نظر ہوا ہے اور اس کے پانی کی گزرگاہوں کے اوپر پل اور مرکزی دروازے کے اطراف کی مضبوطی کے لیے مدینہ منورہ کا مقامی پتھر استعمال کیا گیا۔

    کنویں کی عمارت کے داخلی دروازے پر معلوماتی تختی کو آویزاں کیا گیا ہے، جس پر مقام اور تاریخ کے حوالے سے اس کی اہمیت کے بارے میں تفصیلات درج کی گئی ہیں۔

    اندرونی صحن کی اسلامی طرز پر آرائش کر کے زائرین کے بیٹھنے کے لیے قدیم تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے پتھر کے بینچ نصب کئے گئے ہیں۔ اس تاریخی مقام پر کھجور کے درخت بھی لگائے گئے ہیں۔

  • یوکرین کو فوجی امداد ملے گی یا نہیں؟ یورپی یونین کا اہم فیصلہ

    یوکرین کو فوجی امداد ملے گی یا نہیں؟ یورپی یونین کا اہم فیصلہ

    روس کیخلاف جنگ میں یوکرین کی مدد کیلئے یورپی یونین 5.48 ارب ڈالر (5ارب یورو) کی بڑی فوجی امداد فراہم کرنے پرمتفق ہوگیا ہے۔

    بین الااقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے برسلز میں ہونے والے اجلاس میں یوکرین کو فوجی امداد کیلئے 5.48 بلین ڈالر (5 ارب یورو) فراہم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

    میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوجی امداد یورپی یونین کے زیر انتظام یورپی امن سہولت (ای پی ایف) فنڈ کی بحالی کا حصہ ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ایک پیغام میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

    یورپی یونین کا کہنا ہے کہ ای پی ایف پہلے ہی یوکرین کیلئے فوجی امداد کی مد میں تقریبا 6.1 بلین یورو مختص کر چکا ہے۔

    دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا اور اس کے اتحادی مغربی ممالک کو دھمکی دی ہے کہ ہم جوہری جنگ کیلیے بالکل تیار ہیں۔

    خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے سرکاری میڈیا سے گفتگو میں واضح پیغام دیا کہ روس تکنیکی طور پر جوہری جنگ کیلیے تیار ہے اور اگر امریکا یوکرین میں اپنی فوج بھیجتا ہے تو اسے تنازع میں نمایاں اضافہ تصور کیا جائے گا۔

    روس کے صدارتی انتخابات، ممکنہ نئے صدر کا نام سامنے آگیا؟

    انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ منظر نامے کو دیکھا جائے تو فی الحال ہمیں جوہری جنگ کی کوئی جلدی نہیں ہے اور نہ ہی یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے، لیکن اگر فوجی تکنیکی نقطہ نظر سے دیکھیں تو ہم یقیناً تیار ہیں۔

  • برطانیہ کا ملکی اخبارات سے متعلق اہم فیصلہ

    برطانیہ کا ملکی اخبارات سے متعلق اہم فیصلہ

    برطانیہ کی حکومت نے ملکی اخبارات کی ملکیت بیرون ممالک کے حاصل کرنے یا ان پر اثر انداز ہونے پر آئندہ چند ہفتوں میں پابندی کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر ثقافت لارڈ پارکینسن کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ایسا بل پیش کیا جائے گا کہ بیرون مملکت برطانیہ کے اخبارات کی ملکیت، ان پر اثر انداز ہونے یا کنٹرول رکھنے کے قابل نہیں رہ سکیں گے۔

    واضح رہے کہ ریڈ برڈ آئی ایم آئی نامی ادارے جس کے 75 فیصد فنڈ کے مالک امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زیاد النہیان ہیں۔

    اُن کی جانب سے برطانیہ کے نامور اخبارات ٹیلی گراف اور اسپیکٹیٹر کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے خود کو پیش کیا گیا تھا، جسے کچھ ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے اشتعال انگیز عمل قرار دیا گیا تھا۔

    روس کے صدارتی انتخابات، ممکنہ نئے صدر کا نام سامنے آگیا؟

    یہی نہیں برطانیہ کے انڈی پینڈینٹ اخبار جیسے برطانیہ کے کئی خبر رساں اداروں کی جزوی ملکیت غیرملکیوں کے پاس ہے، ان اخباروں پر نئی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

  • سعودی عرب: رمضان کے حوالے سے اہم ہدایات جاری

    سعودی عرب: رمضان کے حوالے سے اہم ہدایات جاری

    سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کے ادارے کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملک میں ریاستی سلامتی کے ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقدس ماہ کے دوران صرف مجاز حکومتی چینلز اور اداروں کے ذریعے ہی عطیات فراہم کئے جائیں۔

    ریاستی سلامتی کے ادارے کے ترجمان کے مطابق اس انتباہ کا مقصد خیراتی کاموں کا تحفظ اور ان کے ذرائع آمدن میں مزید اضافہ کرنا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ انتباہ اس خدشے کے پیش نظر ہے کہ کچھ غیر مجاز افراد یا ادارے ماہ مقدس کو شہریوں اور مقیمین سے عطیات یا فنڈز کے حصول کی مہم کیلیے استعمال کریں گے۔

    ترجمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات مملکت کا واحد ادارہ ہے جسے بیرون ملک عطیات بھیجنے کا اختیار ہے، اس کے سوا کوئی ادارہ اس کا مجاز نہیں ہے۔

    چین کے صوبے ہیبی کے ریسٹورنٹ میں زور دار دھماکا

    ریاستی سلامتی کے ادارے کے ترجمان نے واضح کیا کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں عطیات دینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

  • چین کے صوبے ہیبی کے ریسٹورنٹ میں زور دار دھماکا

    چین کے صوبے ہیبی کے ریسٹورنٹ میں زور دار دھماکا

    چین کے صوبے ہیبی کے ریسٹورنٹ میں صبح سویرے زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس کے باعث ایک شخص ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ میں دھماکا مشتبہ طور پر گیس لیکج کے سبب ہوا، دھماکا صبح 8 بجے سے تھوڑا پہلے ہوا، جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    رپورٹس کے مطابق دھماکے کی جگہ پر لگنے والی آگ پر ریسکیو حکام نے قابو پا لیا ہے، جبکہ ریسکیو کا عمل تاحال جاری ہے۔

    دوسری جانب جاپان میں راکٹ لانچنگ کے چند سیکنڈ بعد ہی پھٹ گیا جاپانی حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    جاپان میں راکٹ لانچنگ کے چند سیکنڈ بعد ہی پھٹ گیا، جاپان کی نجی کمپنی کا راکٹ کائی نامی جزیرہ نما سے روانہ کیا گیا تھا، جو کچھ دیر بعد ہی لانچنگ پیڈ پر آگرا۔

    القسام بریگیڈ کا حملہ، متعدد اسرائیلی فوجی مارے گئے

    راکٹ کے پھٹنے سے ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے تاہم جاپانی حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ راکٹ نیسیٹلائٹ کو اکیاون منٹ میں زمین کے گرد مدار میں پہنچانا تھا۔

  • طبی سامان میں قینچی، اسرائیل نے غزہ کے امدادی ٹرک روک دیئے

    طبی سامان میں قینچی، اسرائیل نے غزہ کے امدادی ٹرک روک دیئے

    اسرائیل نے غزہ کے مظلوموں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے، غزہ کے لیے انسانی بنیادوں پر سامان سے لدے ٹرکوں کو اسرائیلی حکام نے واپس بھیج دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے بتایا کہ غزہ کے لیے انسانی بنیادوں پر سامان سے لدے ٹرک کو اسرائیلی حکام نے غزہ میں داخل نہیں ہونے دیا اور واپس روانہ کردیا۔

    عرب نیوز کے مطابق اقوام متحدہ آر ڈبلو اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے سامان سے لدے ٹرک کو اس لیے واپس بھیجا گیا کیونکہ طبی کٹس کے اندر قینچی رکھی ہوئی تھی۔

    اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے اسرائیل پر ضروری طبی سامان روکنے کا الزام لگایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انسانی امداد کی کلیئرنس اور بنیادی اشیاء کی ترسیل کو آسان اور تیز کرنا ہوگا، 20 لاکھ مظلوم فلسطینیوں کی زندگی اس پر منحصر ہے۔

    اسرائیلی فوج کا طبی عملے سے ناروا سلوک، برطانیہ کا سخت رد عمل

    جنرل فلپ لازارینی کا کہنا ہے کہ فوج نے بیہوشی کی ادویات اور پانی صاف کرنے والی گولیوں جیسی اشیاء پر اس لیے پابندی لگائی کہ ان کا’دوہرا استعمال‘ ممکن ہے اور اس سے عسکریت پسندوں کو فائدہ حاصل ہوسکا ہے۔

  • اسرائیلی فوج کا طبی عملے سے ناروا سلوک، برطانیہ کا سخت رد عمل

    اسرائیلی فوج کا طبی عملے سے ناروا سلوک، برطانیہ کا سخت رد عمل

    اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے غزہ کے نصیر اسپتال میں طبی عملے سے ناروا سلوک پر برطانوی وزیر خارجہ نے اظہار تشویش کیا گیا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے غزہ میں نصیر اسپتال کے عملے پر اسرائیلی فوج کے تشدد کی رپورٹ سامنے آئی تھی۔ اسرائیلی فوج کے سلوک پر برطانوی فارن سیکرٹری نے جواب طلب کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق ہاؤس آف لارڈز میں خطاب میں لارڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ معاملے کی تہہ تک جانے کی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے رفح آپریشن کو آگے بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

    کئی ممالک سمیت بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رفح میں داخل نہ ہو جہاں 15 لاکھ فلسطینیوں نے پناہ حاصل کی ہے۔

    نیتن یاہو نے واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیل نواز اے آئی پی اے سی تنظیم کی ایک کانفرنس سے ویڈیو خطاب میں کہا کہ ہم شہری آبادی کو نقصان کے راستے سے نکلنے کے قابل بناتے ہوئے رفح میں کام ختم کر دیں گے۔

    غزہ جنگ بندی پر CIA چیف نے کیا کہا؟

    نیتن یاہو کے تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب یورپی یونین کے رہنما اسرائیل پر زور دینے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ وہ رفح میں زمینی کارروائی شروع نہ کرے۔