Tag: Urdu news

  • مسافر طیارے کا ٹائر دوران پرواز نیچے گر گیا، ویڈیو وائرل

    مسافر طیارے کا ٹائر دوران پرواز نیچے گر گیا، ویڈیو وائرل

    امریکی ایئر لائن کے مسافر بردار طیارے کا ٹائر اڑان بھرنے کے فوراً ہی بعد زمین پر گر گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایئر لائن کے مسافر بردار طیارے نے امریکی شہر سان فرانسسکو کے ایئرپورٹ سے جاپان کے لیے اڑان بھری تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کی سمت ٹیک آف کے بعد ابھی مکمل طور پر سیدھی بھی نہ ہوئی تھی کہ اس کا ایک ٹائر ایئر پورٹ کے پارکنگ ایریا میں گر گیا جس کے باعث متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد طیارے کو فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر لینڈ کرنا پڑا، جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا طیارے میں 249 افراد موجود تھے۔

    کینیڈا میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل

    رپورٹس کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے لیے طیارے کا رُخ امریکی شہر لاس اینجلس کی جانب کردیا گیا تھا، جہاں لینڈنگ کے بعد ایئر پورٹ پر مرمتی کام کے لیے جہاز کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

  • شوہر نے بیوی کو قتل کرکے بچوں کے لئے ناشتہ بنایا، اسکول بھیجا!

    شوہر نے بیوی کو قتل کرکے بچوں کے لئے ناشتہ بنایا، اسکول بھیجا!

    مغربی بنگال کے بہالا سے تعلق رکھنے والے ایک 41 سالہ شخص نے جمعرات کی رات اپنی 28 سالہ بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا، جبکہ لاش کو بچوں سے چھپائے رکھا اور صبح بچوں کو اسکول روانہ کرنے کے بعد پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کارتک داس نامی شخص نے جمعرات کی صبح تقریباً 1 بجے اپنی بیوی کو قتل کیا۔ جرم کا ارتکاب کرنے کے بعد، اس نے گھر کے کام مکمل کیے، صبح سویرے اٹھ کر اپنی بیٹی اور بیٹے کے لیے ناشتہ تیار کیا۔

    بعد ازاں اس نے بچوں کو اسکول بھیجنے کے بعد پولیس کو بلایا اور قتل کا اعتراف کرلیا۔ اعتراف کے بعد اس نے فوراً بیوی کی ماں کو فون کیا کہ وہ بچوں کو لے جائے۔

    جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہ بچوں کا سامان پیک کر چکا تھا اور اپنی بیوی کی لاش کے پاس سکون سے بیٹھا ہوا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق کارتک علاقے میں گوشت کی دکان چلاتا تھا۔ اس کو اپنی بیوی کے غیر ازدواجی تعلقات میں ملوث ہونے کے بارے میں شکوک و شبہات تھے، جس کے نتیجے میں ان کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

    کینیڈا میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • بہن کی موت کا صدمہ، معروف بھارتی اداکارہ بھی چل بسیں

    بہن کی موت کا صدمہ، معروف بھارتی اداکارہ بھی چل بسیں

    بھارت کی معروف ڈراما آرٹسٹ ڈولی سوہی چھ ماہ سروائیکل کینسر سے جنگ لڑنے کے بعد 48 برس کی عمر میں چل بسیں۔

    بھارت کے مشہور ومعروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی مشہور اداکارہ ڈولی سوہی کو 8 مارچ کو ممبئی کے آپولو اسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ دار فانی کو خیر باد کہہ گئیں۔

    اداکارہ کے بھائی منٹوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ڈولی میں 6 ماہ قبل سروائیکل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کے علاج کا سلسلہ جاری تھا، بیماری اور کمزوری کے باعث انہوں نے اپنے ڈراموں کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی تھی۔

    اداکارہ کے بھائی منٹوں نے بتایا کہ ان کی دوسری بہن امن دیپ کو ایک ماہ قبل جوائنڈس ہوا جس کے سبب وہ بھی آپولو اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ ایک روز قبل امن دیپ کا انتقال ہو اور اس کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی ڈولی سوہی بھی ہمیں تنہا چھوڑ گئی۔

    واضح رہے کہ امن دیپ بھی اداکاری کے شعبے سے وابستہ تھیں مگر دونوں بہنوں میں زیادہ مقبولیت ڈولی سوہی کو حاصل ہوئی۔

    عمران ہاشمی نے ایشوریہ کو ایسا کیا کہہ دیا کہ تنقید کی زد میں آگئے؟

    دونوں بہنوں کے اچانک ایک ساتھ دنیا سے رخصت ہونے پر خاندان شدید غم میں مبتلا ہے، ڈولی سوہی نے اپنے پیچھے ایک 14 سالہ بیٹی امیلی کو چھوڑا ہے۔

  • دمام: 17ویں افطار خیمے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

    دمام: 17ویں افطار خیمے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

    دمام میں فلاحی تنظیم ’نور‘ کی جانب سے ماہ رمضان المبارک افطار خیمے کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، فلاحی تنظیم ’نور‘ کی جانب سے گزشتہ 16 برسوں سے مستقل بنیادوں افطاری دسترخوان کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افطار خیمے میں نومسلموں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے، ریجنل فلاحی تنظیم کی جانب سے امسال 50 ہزار افراد کے لیے افطار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق افطار خیمے میں آنے والوں کے لیے احکام رمضان اور دیگر موضوعات پر مختلف زبانوں میں خصوصی درس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

    تنظیم کے چیئرمین عبدالھادی الشمری کے مطابق امسال لگایا جانے والا 17 افطار خیمہ دمام کی شاہ فہد شاہراہ پر جامع مسجد الفرقان کے ساتھ ہوگا۔

    غزہ میں جاری جنگ ’تہذیب انسانی کیلیے باعث شرم‘ہے، چین

    فلاحی تنظیم ”نور“ ماہ رمضان میں مفت عمرہ کرانے کا اہتمام بھی کرتی ہے، جس کے تحت لوگوں کو دمام سے مکہ مکرمہ لانے اور واپس لے جانے کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ سروس مہیا کی جاتی ہے۔

  • کینیڈا میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل

    کینیڈا میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل

    کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب سری لنکن فیملی کے 4 کمسن بچوں سمیت 6 افراد کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلادیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں قتل ہونے والے تمام افراد کچھ ہی عرصہ پہلے کینیڈا منتقل ہوئے تھے اور نا معلوم ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں مارے گئے افراد میں 35 برس کی ماں اور چار بچے شامل ہیں، پولیس نے فیملی کے ساتھ رہنے والے 19 برس کے سری لنکن طالبعلم کو حراست میں لے لیا ہے۔

    غزہ میں جاری جنگ ’تہذیب انسانی کیلیے باعث شرم‘ہے، چین

    پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، حراست میں لئے گئے شخص پر قتل کا الزام عائد کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • سعودی عرب میں 5 پاکستانیوں کے سر قلم

    سعودی عرب میں 5 پاکستانیوں کے سر قلم

    ریاض: سعودی عرب میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ایک کمپنی کے گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں 5 مجرموں کو سزائے موت دیدی گئی۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے گارڈ کا تعلق بنگلا دیش سے تھا، ملزمان نے ایک کمپنی میں ڈکیتی کی نیت سے گھس کر دو گارڈز کو رسیوں سے باندھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا، اس دوران ایک گارڈ زیادہ زخمی ہونے کے باعث ہلاک ہوگیا تھا۔

    سعودی پولیس نے قتل کی اس واردات پر 5 افراد کو گرفتار کیا تھا جنھیں مکمل اور شفاف تحقیقات کے بعد مجاز عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

    بعد ازاں اس سزا کو اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔ شاہی حکم کے ذریعے سزائے موت پر عمل درآمد کی منظوری دی گئی جس پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے 5 ملزمان کو مکہ شہر میں سزائے موت دیدی گئی۔

    سعودی عرب: ڈرائیور حضرات ہوشیار، جرمانہ بڑھ گیا!

    یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز میں ایک سوڈانی شہری کے قتل کے الزام میں چار ایتھوپیائی شہریوں کے بھی سر قلم کردیئے گئے تھے، اسی طرح دسمبر 2023 میں 2 بنگلہ دیشی باشندوں کو بھارتی شہری کو قتل کرنے پر سزائے موت دی گئی تھی۔

  • سعودی عرب: ڈرائیور حضرات ہوشیار، جرمانہ بڑھ گیا!

    سعودی عرب: ڈرائیور حضرات ہوشیار، جرمانہ بڑھ گیا!

    سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں کو ہوشیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال قانونی خلاف ورزی ہے جس پربھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک کی جانب سے وقتاً فوقتاً آگاہی مہم شروع کرنے کا مقصدلوگوں کو قانون پرعمل کرنے کی تلقین کرنا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹریفک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر 500 سے 900 ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    محکمہ ٹریفک کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال لاپروائی کے زمرے میں آتا ہے جس سے گاڑی کے مالک اور سڑک پر لوگوں اور دیگر گاڑیوں کے لئے خطرہ پیدا ہوجاتا ہے، اس لئے گاڑی چلاتے وقت ڈرائیور کی بھرپور توجہ ڈرائیونگ پر ہونا چاہئے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب کے تمام شہروں میں اہم شاہراہوں پرخود کار سسٹم نصب کئے گئے ہیں جو ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کی خلاف ورزی کو ریکارڈ کرلیتے ہیں۔

    شاہی مہمانوں کا چوتھا گروپ عمرہ ادا کرنے کیلئے مدینہ پہنچ گیا

    مملکت کی اہم شاہراہوں پر موجود خود کارسسٹم کے ذریعے کیے جانے والے چالان کی اطلاع گاڑی کے مالک کے موبائل فون پر دی جاتی ہے۔

  • پاکستان میں ”وی پی این“ کی طلب میں 6000 فیصد اضافہ

    پاکستان میں ”وی پی این“ کی طلب میں 6000 فیصد اضافہ

    انٹرنیٹ پرائیویسی کمپنی پروٹون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سینسر شپ اور معلومات تک رسائی میں حائل رکاوٹ کے باعث پاکستان میں ”وی پی این“ کی طلب 6000 فیصد بڑھ گئی ہے۔

    پاکستان میں گزشتہ ایک ماہ سے ایکس (ٹوئٹر) کی سروس کو بندش کا سامنا ہے جبکہ 21 فروری کو سندھ ہائیکورٹ ملک میں انٹر نیٹ سروس بندش کیخلاف درخواستوں پر ٹوئٹر سمیت دیگر ایپس کو بحال کرنے کا حکم بھی دیا جاچکا ہے۔

    پروٹون کے مطابق ”وی پی این“ انٹرنیٹ سنسر شپ کو ختم کرنے اور معلومات تک آزادانہ رسائی کے لیے ہے، رواں برس نصف دنیا میں انتخابات ہوں گے اور ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک سروسز تک وسیع رسائی فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔

    پروٹون کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 6 ہزار فیصد، نیپال میں 4 ہزار 700 فیصد، گیبون میں 25 ہزار فیصد اور سینیگال میں ایک لاکھ فیصد وی پی این کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 12 ماہ کے دوران متعدد ممالک میں ”وی پی این“ کی طلب بہت زیادہ بڑھ گئی۔

    کمپنی کے مطابق وینزویلا، جنوبی سوڈان، سری لنکا اور ترکی ان ممالک میں شامل تھے جہاں کمپنی ”وی پی این“ کی مفت سرور فراہم کرے گی۔”وی پی این“ سروس کی مانگ کو ٹریک کرنا حکومتی کریک ڈاؤن کا پتا لگانے کا ایک ذریعہ ہے۔

    پروٹون کے سربراہ اینڈی ین کے مطابق 2024 دنیا بھر میں جمہوریت کے لیے ایک زلزلہ کا سال ثابت ہو گا، انتخابات منعقد کرنے والے بہت سے ممالک میں آزادانہ تقریر اور آزاد انتخابی عمل کے لیے قابل اعتراض اقدامات سامنے آرہے ہیں۔

    پب جی کے بعد وی پی این بند ہوگیا؟ پی ٹی اے کی وضاحت

    یاد رہے کہ وی پی این ایک ایسا سافٹ ویئر ہے جس کے ذریعے بند کی گئی ویب سائٹس تک رسائی ممکن ہو جاتی ہے۔

  • رمضان المبارک: مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں داخلے کی اجازت مل گئی

    رمضان المبارک: مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں داخلے کی اجازت مل گئی

    اسرائیل نے فیصلہ کیا ہے کہ پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے آغاز میں مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پچھلے سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان کے پہلے ہفتے کے دوران زیادہ سے زیادہ مسلمان نمازیوں کو مسجدِ اقصیٰ جانے دیا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق رمضان کے پہلے ہفتے میں اتنی ہی تعداد میں عبادت گزاروں کو مسجدِ اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جتنی پچھلے سال دی گئی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہر ہفتے سیکیورٹی اور حفاظت کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اسی کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ہر سال رمضان المبارک میں مسلمانوں کی بڑی تعداد مسجدِ اقصیٰ میں عبادت کے لیے پہنچتی ہے۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، اسرائیل نے جنگ کے بعد سے اب تک غزہ میں ظلم وجبر کی نئی مثالیں قائم کر دیں۔

    اسرائیلی فوج نے غزہ کی شہری آبادی کے ساتھ ساتھ اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پر گولے برسا دیئے، جبالیہ میں مسجد پر بمباری کے دوران پانچ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ان شہداء میں بچے بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بیت الحم پناہ گزین کیمپ پر صیہونی فوج کے حملوں سے درجنوں فلسطینی شدید زخمی ہوئے جبکہ دیگر پناہ گزین کمپوں پر فائرنگ سے 34 فلسطینی شہید ہو گئے، خان یونس میں ایک ہی خاندان نے 17 افراد جامِ شہادت نوش کر گئے۔

    شاہی مہمانوں کا چوتھا گروپ عمرہ ادا کرنے کیلئے مدینہ پہنچ گیا

    اسرائیلی فورسز نے نابلس میں فائرنگ کر کے 16 سالا نوجوان کو شہید کر دیا، شہداء کی مجموعی تعداد 30 ہزار 717 اور 72 ہزار سے زائد زخمی ہو گئے۔

  • عمان: حجاج کرام کے لئے ضروری ہدایت جاری

    عمان: حجاج کرام کے لئے ضروری ہدایت جاری

    عمان کی وزارت صحت (MoH) کا کہنا ہے کہ اس سال حج پر جانے والے تمام شہریوں اور رہائشیوں کو ضروری ویکسین حاصل کرنے کے لیے اپنے متعلقہ گورنریٹ میں نامزد صحت اداروں میں جانا ہوگا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق MoH کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ حجاج کو میننگو کوکل میننجائٹس (ACYW135) کے خلاف چوکور ٹیکے لگوانے کی ضرورت ہے۔

    وزارت صحت کے مطابق اس کی ایک خوراک پانچ سال کی مدت کے لیے تحفظ فراہم کرتی ہے، اور موسمی فلو ویکسین، جو مدافعت فراہم کرتی ہے اور ممکنہ پیچیدگیوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

    عمان کی وزارت صحت نے تمام شہریوں، رہائشیوں اور حجام کرام جو اس سال حج کا ارادہ رکھتے ہیں، انہیں تاکید کی گئی ہے کہ سفر کرنے سے تقریباً 10دن پہلے یہ ویکسین ضرور لگوائیں۔

    شاہی مہمانوں کا چوتھا گروپ عمرہ ادا کرنے کیلئے مدینہ پہنچ گیا

    وزارت اوقاف اور مذہبی امور کی جانب سے اعلان سامنے آیا ہے کہ اس سال 33,536 افراد بشمول 3,606 غیر ملکیوں نے حج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کرائی ہے۔ جو حج کی سعادف حاصل کریں گے۔